آداب
ایک بات کہوں ؟؟؟
ماروگے تو نہی ۔۔۔؟؟؟
سناہے آپ کے بیٹے اور جناب کو خود کو بھی شیروانی پہننے کا بہت شوق ہے ۔
آپ کا شوق پورا ہوا
کچھ دن فرزند ارجمند نے بھی چسکے لے لیے !!!
زرا یہ تو بتائیں
“تونے کیا سوچ کر محبت کی؟؟؟”
آپ کو ڈر تھا کہ جنرل فیض حمید آرمی چیف بن جائیں گے اوراس کے بعد عمران خاں وزیراعظم پکا اور پھر جیل آپ اور آپکے اتحادیوں کا مقدر ہوگی
جنرل فیض اور عمران خاں قاضی عیسی کو چیف جسٹس نہی بننے دیں گے اپنی پارٹی کا چیف جسٹس لے کے آئیں گےاور آپکی ضمانت لینے والا کوئی بھی کو ئی نہیں ہوگا ؟؟؟
یہ آپکے اور آپکے اتحادیوں کے اندر کا خوف تھا لیکن آپ نے عوام کو بتایا کہ ہم ریاست بچانے نکلے ہیں !!!
آپ نے اس ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے جنرل باجوہ سے ڈیل کی کیونکہ آپ اور زرداری صاحب مفاہمت کے بادشاہ کہلاتے ہیں !!!
اب ذرا ٹھہریں اور جواب دیں کہ
کیا ریاست بچ گئی ؟؟
جی نہیں
سیاست بچ گئی ؟؟
جی نہیں !
معیشت بچ گئی ؟؟
جی نہیں !
غربت کم ہوئی ؟؟؟
جی نہیں !
افراطِ زر پر کنٹرول ہو؟؟؟
ا جی نہیں !
ڈالر قابو ہوا؟؟؟
نہی !!
دوست ملک مدد کو آۓ ؟؟
جی نہی !!
جی ڈی پی بڑھا؟؟
جی نہیں !!
جوڈیشل ایکٹو ازم کم ہوا؟؟؟
جی نہی !
“فیض حمید گروپ “کی سر گر میاں کم ہوئیں ؟؟؟
کرپشن کم ہوئی؟؟؟
یقیناً ہر بات کا جواب نفی میں ملے گا
جناب !!
آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ سندھ اور کے پی کے میں کرپشن کے نئے ریکار ڈِبن قائم ہورہے ہیں !!
ہاں !!
البتہ آپ کے دور اقتدار میں ایک کام ہوا
وہ یہ کہ !!
آپ کے اور آپکے اتحادیوں کے خلاف مقدمات ضرور ختم ہوگئے
زیادہ خوش نہ ہوں !!!
اور سن لیں بلکہ نوٹ کر لیں کہ وہ عمران خان جس کی جماعت کا ٹکٹ بھی اس بار کسی نے نہی لینا تھا وہ اب آپ لوگوں کے لئے ڈراؤنا خواب بن گیا ہے ۔
آپ لوگوں کی مفاہمتوں اور چیری بلاسم پالیسیوں کی وجہ سے وہ ایک بار پھر آۓ گا ۔۔۔۔۔
اور ملک کے ساتھ ساتھ آپ لوگوں کی منجی بھی ٹھوکے گا
خیر آپ کا کیا جاتا ہے آپ تو اپنے حصہ کا جی لیے آپکی اولادیں پہلے ہی باہر ہیں
بھگتیں گے تو ہم اور ہمارے بچے!!!
آپ اقتدار کے “لوشے “لیں
لیکن
آخر کب تک ؟؟؟
آپ کا خیر اندیش
ظفر آہیر
فیس بک کمینٹ

