Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»زاہد حسین گردیزی»زاہد حسین گردیزی کا کالم : وڈیروں کی سیاست ، بے نام سیاسی کارکن اور گرداب میں الجھا پاکستان
زاہد حسین گردیزی

زاہد حسین گردیزی کا کالم : وڈیروں کی سیاست ، بے نام سیاسی کارکن اور گرداب میں الجھا پاکستان

ایڈیٹرجنوری 13, 20232 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
zahid gerdaizi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آج کل پاکستان عالمی سیاست کے گرداب میں الجھا ہوا ہےاور عوام ” v-log اور twitter سے پریشان ہیں۔۔
جس کی وجہ سے بھیک مانگنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوئی ہے، مہنگائی کا جن بوتل سے باہرہے۔ عام آدمی کا جینا مشکل ہو چکا ہے۔ بجلی اور گیس کا بحران ہے اور اب ملک دشمن قوتیں پاکستان میں دہشت گردی اور اندرونی خلفشار کو فروغ دینے میں کوشاں ہیں۔ عوام پریشان ہیں اور اپنی بقا اور سلامتی کی جنگ خود ہی لڑنی پڑ رہی ہے۔ سیاستدانوں نے اپنے علیحدہ محاذ بنا رکھے ہیں ۔ہر دور میں پریشان اور لاوارث عوام سیاسی طالع آزماؤں اقتدار کی جنگ میں ایندھن بنتے رہے۔
پاکستان کے 22 کروڑ بے سہارا عوام جو سیاسی پارٹیوں کے ووٹوں کے نام سے منسوب رہتے ہیں اب ان کو اپنی شناخت خود کروانا پڑےگی۔ ورنہ ایسا کوئی غریب گھرانہ نہیں ملے گا جس کا باپ، بیٹا، کسی خوش نما سیاسی تمغہ کے بدلے پارٹی کیلئے جان کا نذرانہ نہ دے چکا ہو۔
اس سارے ڈرامے کا کردار پارٹی کے غریب اور بے سہارا کارکن ہوتے ہیں ۔ کارکن سماجی اور سیاسی ناخداؤ ں کی شناخت کرواتا ہے۔کندھوں پر بٹھاتا ہے اور جلسوں کی رونق بنتا ہے۔ لیکن افسوس اس کے جسم خاکی کو کندھے دینے والے اس کے عزیز و اقارب اور ویسے ہی گمنام لوگ ہوتے ہیں جو کارکن کہلاتے ہیں۔
آج کل سوشل میڈیا کا کردار اتنا اہم ہے کہ مادھوری ڈکشٹ یا ٹنڈلکر کو عوام کی دلوں کی دھڑکن بنادیں۔۔ ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے عوام کا جم غفیر امڈ آئے
انسانی فطرت بھی یہی ھے کہ جب لوگ کسی شخص کی حمایت پر اترآئیں تو دنیا بھر کی اچھائیاں اس سے منسوب کر دیتے ہیں۔ اور جب مخالف ہو جائیں تو اس کی ذاتی صلاحیتوں اور خوبیوں سے انکاری ہو جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انسانی استحصال آج کی دنیا کا سب سے مہلک ہتھیار بن چکا ہے۔
خود کش بمبار ہو یا سیاسی جانثار دونوں ہی کسی ان دیکھی سوچ اور شخصیت کیلئے جان فانی کو بے مقصد منقطع کرنے کے درپے ہوتے ھیں۔ لیکن شاید ہی ان کو وہ رتبہ میسر آتا ہو جس کے وہ آرزو مند ہوں۔۔
ایک سیاسی بیٹھک میں ایک ادنیٰ ناداں کارکن نے اپنی اور اپنے خاندان کی قربانیاں گنوانا شروع کیں اور تیسری نسل سے تذکرہ کیا اور اس کے بدلے ۔میں خراج طلب کیا تو ایک عجیب سی بحث چل نکلی۔۔ کارکن کو باورکروایا جانے لگا کہ ان کی قربانیوں کاصلہ روز قیامت ملےگا۔ اس زندگی میں قربانی کا صلہ وہ اٹھائے گا جس کے لئے قربانی دی گئی تھی۔ اس سے مراد کہ خودکشی بمبار یا کارکنوں کو مرنے کا زبانی کلامی تمغہ تو ملے گا لیکن اصل اور حقیقی فائدہ اس کے سہولت کاروں کو اسی دنیا میں نصیب ہوگا۔
پاکستان جیسے پسماندہ معاشرےمیں جہاں طبقات کا واضح فرق ہے۔ امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہے شاید ہی ہم اس ملک کو جمہوریت کا لبادہ اوڑھا سکیں۔ ایک معاشرہ جس کا دستور ہے کہ ” کرے کوئی اور بھرے کوئی ” غریب آدمی کا وارث کہاں ہے۔
جمہوریت یقینا” دلفریب لفظ ہے لیکن اس کا اطلاق مادر پدر آزاد معاشرے میں نہیں ہوتا۔ ہم الیکشن کو جمہوریت کا حسن سمجھتے ہیں لیکن کون جانے دو تین دن سے بھوکے پیٹ کی کیا مرضی ہوتی ہے۔
آج جمہوریت کا مفہوم پسماندہ ممالک کیلئے بڑا واضح ہے۔
” Democracy is the use of wealth to buy liberty of the Poor to keep Wealth in Power. ”
اس ملک کے کروڑوں مخلوق الحال عوام کو سکھ کا سانس تب نصیب ہوگا جب ان کا استحصال کرنے والے طبقات کا کردار کم کیا جائے گا۔ عوامی جمہوریت عوام کی حکمرانی سے قائم ہوگی جب پارٹیوں کی قیادت عمراء اور اشرا فیہ کے بجائے عام پڑھے لکھےنوجوانوں کے ہاتھ ہو گا جو بے روزگاری سے تنگ آ کر بیرون ملک سرسبز چراگاھوں کی تلاش میں بے وطن بن رہے ہیں۔ اس دنیا کے نظاموں کا تذکرہ کرنے سے پہلے یہ سوچنا پڑےگا کہ کہ ہم اس نہج پر کیسے پہنچے اور کن کی وجہ سے پہنچے۔ پاکستان 23 کروڑ عوام میں لگ بھگ ساٹھ ستر افراد ہونگے جن کے لئے پاکستان جنت ہے۔ سیاسی طور پر وہ اشرا فیہ ، جاگیردار ، سرمایہ دار طبقہ سے تعلق ہوتا ہے۔ گدی نشین اور ان کے چیلے لیکن یہ بغیر اسٹیبلشمنٹ ، بیوروکریسی اور عدلیہ کی پشت پناہی کے زہر کے بغیر سانپ ہیں۔
پاکستان کو جلسوں کی رونقوں سے بچانا جو اشرفیہ کے کارستانی ہوتی ہے ممکن نہیں رہا۔ عوام کو قیادت اپنے صفوں میں تلاش کرنا پڑے گی ورنہ ہر بار ایلیکٹیبلز شکل بدل بدل کر قیادت پر قابض اور من مانی کریں گے۔
میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کی ساری قیادت، فوجی، بیوروکریسی، عدلیہ اور 8سیاسی خاندان سب بری طرح بے نقاب ہو چکے ہیں۔ اب خدارا عوام کو باشعور انداز میں ملکی بقا کیلئے صف بندی کرنا پڑے گی
تاکہ عوام کی حکمرانی قائم ہو۔ تمام برائیوں کی وجہ یہ ہے کہ ہماری جمہوریت میں عام آدمی کا کوئی کردار نہیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سیاست سیاست دان کارکن
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحلقہ بندیوں پر اختلاف:ایم کیو ایم کاعلیحدگی پر غور ،شہباز شریف کا خالد مقبول کو فون
Next Article نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر سیریز جیت لی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سیاست کا خاتمہ ؟ ۔۔۔ سہیل وڑائچ کا کالم

دسمبر 8, 2025

سیلاب ، سیاست ، استحصال اور ’ اللہ کی رضا ‘ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم

ستمبر 15, 2025

وجاہت مسعود کا کالم : سیاست محروم الارث کیسے ہوتی ہے؟

مئی 31, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.