Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • Thunderstruck slot added bonus deposit 200 Slots: See 100 percent slot Panda King free Revolves and you may Unbelievable Professionals Visa Characteristics
  • Thunderstruck wizard of oz casinos 2 Position Remark & Totally free Demo
  • Thunderstruck Demo gonzos quest play for fun Enjoy Free Ports in the High com
  • Thunderstruck Profile Opinion 2026 Fool around with Trada large crappy 5 reel drive pokie machine wolf slot servers 50 no-deposit 5 100 percent free revolves +1 extremely spin local casino totally free spins zero-deposit casino game variety Charge Services
  • Thunderstruck Slot Review Microgamings casino Wixstars no deposit bonus Thunderstruck
  • Thunderstruck Slot Opinion and geisha jackpot slot Free Demonstration 96 ten% RTP
  • $2 casinolead canada hundred No deposit Bonus, 2 hundred Totally free Revolves A real income 2026
  • An play wizard slot online original distinct segments thunderstruck shadowsight_thunderstruck_repaired.they They
  • Thunderstruck Crazy Maria casino welcome offer Lightning Demo & Review
  • Thunderstruck Pokie Report on the fresh Unbelievable Online game out of Microgaming Michigan Coalition for People Lucky Nugget casino Liberties
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»زاہدہ حنا»زاہدہ حنا کا کالم : شریف آدمی ۔۔ایک یادگار نظم
زاہدہ حنا

زاہدہ حنا کا کالم : شریف آدمی ۔۔ایک یادگار نظم

ایڈیٹراپریل 13, 202221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of zahida hina in girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں نے گریجویشن کرلی تھی اور میں جونیئر آفیسر ہوگئی تھی۔ نیشنل بینک آف پاکستان میں آٹھ سو روپے کی ملازمت ان دنوں مردوں کو نہیں ملتی تھی، نہ کہ ایک لڑکی اس عہدے پر فائز ہو جائے ، طبی سہولتیں اس کے سوا تھیں۔ خاندان میں سب ہی بہت خوش تھے، ایک میں تھی جو ناخوش تھی۔ حساب کبھی میرا پسندیدہ موضوع نہ تھا اور یہاں از اول تا آخر حساب کتاب کے معاملات تھے۔
میں اسی غم میں غرق تھی کہ ان ہی دنوں کراچی سے ایک ہفت روزہ ’’اخبار خواتین ‘‘ نکلا۔ کیا اس کی اٹھان تھی اورکیا اس کی نوک پلک سنواری گئی تھی، جی خوش ہو گیا۔ میں نے ترنت ایک چٹ پٹا سا فیچر تیار کرکے ’’ اخبار خواتین‘‘ کی مجلس ادارت کو بھیج دیا۔ اس کی پسندیدگی کا خط مجھے ملا جو کسی فرہاد زیدی صاحب نے لکھا تھا۔عنایت اللہ اور فرہاد زیدی صاحب نے ملاقات کے لیے بلایا۔
اس کی خاتون مدیر مسرت جبیں صاحبہ کراچی میں نہیں تھیں۔ ان دونوں صاحبان نے مجھے فیچر لکھنے کے بارے میں کچھ نکات تعلیم کیے۔ عنایت صاحب نے مجھے ایک کتاب (باتصویر) عنایت کی اور کہا اس کی مدد سے ہمارے ماحول کے مطابق ایک فیچر لکھو۔ ’’ اندھا کیا چاہے دو آنکھیں‘‘ میں وہ کتاب لے کر گھر آگئی اور یوں ’’اخبار خواتین‘‘ سے رشتہ استوار ہوا۔ ان دنوں ’’اخبار خواتین‘‘ کا گھر گھر چرچا تھا۔ میں اس میں چھپنے پر خوش بھی تھی اور اداس بھی۔ اداسی اس بات پر تھی کہ اتنے اچھے پرچے میں میری کوئی گنجائش نہیں ہے۔
وہ گنجائش نکلی اور اس کے لیے مجھے نیشنل بینک کی ملازمت چھوڑنی پڑی، لیکن وہ ایک الگ کہانی ہے۔ اس وقت میں اس شریف النفس اور بردبار انسان کو دل کی گہرائیوں سے یاد کرنا چاہتی ہوں جس کا نام فرہاد زیدی تھا جو مشرقی یوپی کے ایک مردم خیز شہر جون پور میں 1931کو پیدا ہوا۔ زندگی کے ابتدائی برس اورنگ آباد میں گزارے اور پھر پاکستان چلا آیا۔ یہ فرہاد زیدی میرا استاد ، میرا مرشد تھا۔
میں نے صحافت کے میدان خار زار میں ان کی رہنمائی میں قدم رکھا اور ہمیشہ ان کا احترام کیا۔ وہ ’’حریت‘‘ میں گئے تو وہاں انھوں نے صحافت کی ایک نئی روش اختیارکی اور لوگوں کو ایک نئے ذائقے سے آشنا کیا۔ ویت نام کی جنگ اپنے عروج پر تھی۔ ’’حریت‘‘ کے لیے میں نے ایک مشہور کتاب One Morning in War کا قسط وار ترجمہ کیا۔ زیدی صاحب نے ہمارے سماج کو تخلیقی ذہن رکھنے والے دو بیٹے حسن زیدی اور علی فیصل زیدی دیے جو آج بھی صحافت کے میدان میں زیدی صاحب کی پیروی کر رہے ہیں۔
فرہاد زیدی اس زمانے میں پاکستانی صحافت کے آسمان پر نمودار ہوئے جو مشکل ترین زمانہ تھا۔ انھوں نے اسلام آباد میں انگریزی کے اخبار ’’مسلم‘‘ کی ادارت کی۔ وہ امروز ، نوائے وقت اور مشرق سے وابستہ رہے۔ ’’اخبار خواتین‘‘ نکالا۔ 1970 میں انھوں نے پاکستان ٹیلی وژن کی مسلسل جاری رہنے والی انتخابی مہم میں بہت دلچسپ اور باوقار پروگرام کیے جو دیکھنے والوں کو آج تک یاد ہیں۔ 90 کی دہائی میں وہ بہ طور منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹیلی وژن سے وابستہ رہے۔
وہ ایک جمہوریت پسند اور سچے انسان تھے۔ ضیا الحق کا زمانہ تھا جب 1978 میں انھیں 6 مہینے کوٹ لکھپت جیل میں رکھا گیا۔ وہ بنیادی طور پر شاعر اور ادیب تھے، زندگی انھیں صحافت کے میدان میں لے گئی۔ بھٹو صاحب کی پھانسی ان کے لیے صدقہ جاں کاہ تھی۔ اسی زمانے میں انھوں نے ایک نظم ’’شریف آدمی‘‘ لکھی۔ وہ نہ صرف ان کی شان دار نظم ہے بلکہ ہم سب لوگوں کے لیے کیسے کیسے سوال کھڑے کرتی ہے۔ آپ بھی ملاحظہ کریں:
شریف آدمی
کبھی کبھی میں یہ سوچتا ہوں
حسین ؑ جب دشتِ کربلا میں
یزید سے پنجہ آزما تھے
علیؓ کا بیٹا، خدا کے محبوبؐ کا نواسہ
خلیفۂ وقت کے مقابل
چٹان بن کر ڈٹا ہوا تھا
تو میں کدھر تھا؟
اگر میں سبطِ نبیؐ کے مظلوم جاں نثاروں کی صف میں ہوتا
شہید ہوتا !
یزید کی فوج میں جو ہوتا
تو حق کی آوازکو دبانے پہ خلعتِ فاخرہ ہی پاتا ،
مگر شہادت مرا مقدر نہیں بنی تھی
نہ مجھ کو خلعت ہی مل سکی تھی
تو میں کدھر تھا؟
…
جو میں نے سوچا تو میں نے جانا
نہ میں اُدھر تھا، نہ میں اِدھر تھا
مجھے حسینؑ اور ان کے سارے اصول سب ہی عزیز تھے، پر
میرے مفادات مجھ کو اُن سے عزیز تر تھے،
میرے مفادات جو عبارت تھے مری ذات اور میرے بچوں کی عافیت سے
وہ حاکمِ وقت کی نگاہِ کرم کے محتاج و منتظر تھے
یہی سبب ہے کہ حق و باطل کے معرکے میں
صحیح غلط کی تمیز کے باوجود خاموش ہی رہا میں
مگر جب اک بار کربلا اور یزید سب ہی گزر گئے تو
حسین ؑ پیاسے ہی مر گئے تو
مری حمیت نے جوش مارا
یزید کو میں نے ظلم اور جبرکی علامت بنا کے چھوڑا
حسین ؑ کو میں ہزار برسوں سے رو رہا ہوں…

کبھی کبھی میں یہ سوچتا ہوں
میرے آئمہ کہ جن کے علم و عمل کی خوشبو
مشامِ جاں میں بسی ہوئی ہے
میرے آئمہ کہ آج بھی جن کے پاک قدموں کی پاک مٹی
کروڑوں آنکھوں کی روشنی ہے،
انھی آئمہ کی پُشت جب ظالموں کے ہاتھوں سے خونچکاں تھی
خلیفۂ وقت کے عقوبت کدوں میں ان کی تمام بستی لہولہاں تھی،
تو میں کدھر تھا ؟
وہ حق پہ ہیں، میں یہ جانتا تھا
امام بھی ان کو مانتا تھا
مگر جب ان پہ عتاب آیا
تو میں نے حاکم کا ہاتھ روکا
نہ میں نے جلاد ہی کو ٹوکا
کہ مجھ کو اپنی اور اپنے بچوں کی عافیت ہی عزیز تھی،
مگر یہ سیلاب ٹل گیا تو
زمانہ کروٹ بدل گیا تو
میری عقیدت بھی لوٹ آئی
میں ان آئمہ کی ذات کو روشنی کا مینار کہہ رہا ہوں
کبھی کبھی میں یہ سوچتا ہوں
کہ جب وہ منصور کو سرِ دار لا رہے تھے
جب اُس کے جُرمِ خود آگہی پہ اپنے فتوے سنا رہے تھے
جب اُس کو زندہ جلا رہے تھے
تو میں کدھر تھا؟
یہ بات اپنی جگہ صحیح ہے
کہ جس خلیفہ نے اُس کے فرمانِ قتل پہ دستخط کیے تھے
وہ میں نہیں تھا
وہ ہاتھ جس نے عظیم انسان کی زندگی کا دیا بجھایا
مرا نہیں تھا
مگر یہ سچ ہے
کہ یہ تماشا بھی میں نے دیکھا
مجھے یہ اچھا نہیں لگا تھا
مگر یہ سچ ہے،
کہ چُپ رہا میں
کہ ہر شریف آدمی کی مانند
مجھے بھی اپنی اور اپنے بچوں کی عافیت ہی عزیز تر تھی،
مگر وہ طوفاں گزر گیا تو
خلیفۂ وقت مر گیا تو
ضمیر میرا بھی جاگ اٹھا
میں ساری دنیا میں اب یہ اعلان کر رہا ہوں
حسینِ منصور میری نظر میں ذی حشم ہے
کہ ہر وہ حق ہے
جو مسندِ دار تک پہنچ جائے محترم ہے!
…
کبھی کبھی میں یہ سوچتا ہوں
کہ سارے نمرود ، سارے شداد
سارے فرعون اور ان کی اولاد
سب صحیح تھے
وہ سب صحیح تھے کہ اپنے اپنے مشن کی تکمیل کر رہے تھے
وہ سب صحیح ہیں کہ اپنے اپنے مشن کی تکمیل کر رہے ہیں
غلط تو میں تھا
غلط تو میں ہوں
کہ ہر زمانے سے اجنبی سا گزر گیا میں
نہ ٹھیک سے جی سکا کبھی میں
نہ ٹھیک سے مر سکا کبھی میں
غلط تو میں تھا
کہ میری تقویمِ روز و شب میں
کبھی کسی فیصلے کی کوئی گھڑی نہیں تھی،
مرے قبیلے کے واسطے تو
کوئی قیامت بڑی نہیں تھی،
کہیں کوئی کربلا بپا ہو،
کسی عقوبت کدے میں زنداں کے، کوئی سورج ہی بُجھ رہا ہو،
فرازِ دار و رسن سے کوئی صدائے حق بھی لگا رہا ہو،
تو ہر شریف آدمی کی مانند
میں اپنے حقِ آگہی کے باوصف سوچتا ہوں
نہ میں اُدھر ہوں، نہ میں اِدھر ہوں۔
فرہاد زیدی صاحب 91 برس گزار کر جا چکے ہیں ، وہ میرے استاد اور مرشد تھے۔ ان کی اس نظم نے مجھے کیا کچھ نہیں سکھایا۔ میں یہ سیکھ گئی کہ ہمیں کسی ایک طرف کھڑے ہونا ہوتا ہے خواہ اس میں ہلاکت ہو، خواہ اس میں دنیا۔
( بشکریہ : روزنامہ ۔۔ ایکسپریس)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمظہر عباس کا کالم : عمران کی انا یا انکار
Next Article خاتونِ اول تہمینہ درانی تقریب حلف برداری میں‌شریک کیوں نہ ہوئیں‌؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

Thunderstruck slot added bonus deposit 200 Slots: See 100 percent slot Panda King free Revolves and you may Unbelievable Professionals Visa Characteristics

مئی 18, 2026

Thunderstruck wizard of oz casinos 2 Position Remark & Totally free Demo

مئی 18, 2026

Thunderstruck Demo gonzos quest play for fun Enjoy Free Ports in the High com

مئی 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • Thunderstruck slot added bonus deposit 200 Slots: See 100 percent slot Panda King free Revolves and you may Unbelievable Professionals Visa Characteristics مئی 18, 2026
  • Thunderstruck wizard of oz casinos 2 Position Remark & Totally free Demo مئی 18, 2026
  • Thunderstruck Demo gonzos quest play for fun Enjoy Free Ports in the High com مئی 18, 2026
  • Thunderstruck Profile Opinion 2026 Fool around with Trada large crappy 5 reel drive pokie machine wolf slot servers 50 no-deposit 5 100 percent free revolves +1 extremely spin local casino totally free spins zero-deposit casino game variety Charge Services مئی 18, 2026
  • Thunderstruck Slot Review Microgamings casino Wixstars no deposit bonus Thunderstruck مئی 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.