Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ّعاصمہ شیرازی»عاصمہ شیرازی کا کالم: اور مجھے یوں نکالا
ّعاصمہ شیرازی

عاصمہ شیرازی کا کالم: اور مجھے یوں نکالا

ایڈیٹراپریل 19, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran torture
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

خیال کے ہر موسم میں کمال اور زوال کا سوال ہے۔ وقت یوں بھی بدل جائے گا شاید وقت کو بھی احساس نہیں۔ وقت کا پہیہ کس نے کتنا گھمایا اور کس کے ہاتھ کیا آیا یہ ابھی چند دنوں کی داستان ہے۔کبھی کبھی پیچھے مُڑ کر دیکھنا بھی اُتنا ہی ضروری ہے جتنا آگے کے سفر کو نگاہ میں رکھنا۔ لوٹتے قدم کبھی بڑھنے میں مدد دیتے ہیں اور کبھی منزل کی خبر۔۔۔
عمران خان دوبارہ اپوزیشن ہو گئے، اپوزیشن دوبارہ حکومت بن گئی، وقت کا پہیہ اُلٹا گھوم گیا۔ کپتان پھر سڑکوں پر اپوزیشن پھر ایوانوں میں، عمران خان پھر جلسوں میں شفاف انتخابات کے مطالبے لیے جبکہ نئی حکومت عوامی تکالیف کے ازالے کے نئے دعوے کرتی نظر آ رہی ہے۔
اصل آئینی تبدیلی انا اور ضد کے مرحلوں سے گزرتی ہوئی بغیر خون خرابے انجام کو پہنچی۔ عدالت نے آئین کو سربلند کیا، اسٹیبلشمنٹ نے خود کو دو قدم پیچھے ہٹایا، پارلیمان کی طاقت تسلیم ہوئی اور یوں نیا پاکستان تخلیق ہوا۔ کسی ہار جیت کے بغیر آئینِ پاکستان جیت گیا۔
اس سے پہلے ذرا سے پُرانے پاکستان میں حکومت ساڑھے تین برس اپوزیشن میں رہی اور اپوزیشن حکومت میں۔ احتساب چلتا رہا، الزام لگتے رہے، تحریکیں زور پکڑتی رہیں، جلسے، جلوس، بیانیے، جوابی بیانیے بکتے رہے اور بات اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیے تک آئی اور پھر مصالحانہ خاموشی۔
گذشتہ تین برسوں میں قوم کے احتساب کے نام پر بے تحاشہ وقت اور پیسہ ضائع کرنے کے بعد شہزاد اکبر دُبئی کے لیے روانہ ہوئے اور جاتے جاتے بتا گئے کہ برطانیہ سے آنے والا پیسہ خزانے کی بجائے کیسے ’ٹائکون‘ کی جیب میں جائز ہوا جبکہ انصاف کا، احتساب کا، روشن پاکستان کا خواب ریزہ ریزہ ہوا۔ اور ثابت ہوا کہ جس کا پیسہ اُس کی مرضی۔
توشہ خانہ کے 112 تحائف کپتان کی ’مرضی‘ کی نذر ہوئے بالکل اُسی طرح جس طرح انھوں نے آئین اپنی مرضی سے استعمال کیا۔ اب ہر جگہ ایک ہی شکوہ ہے کہ عدالتیں بارہ بجے کیوں کُھلیں۔ عدالتیں یوں تو آئین کی عملداری کے لیے کھلیں لیکن پھر بھی خدارا عوام کو بتا دیں کہ آپ ایسا کون سا کھیل کھیل رہے تھے کہ عدالت کو کھلنا پڑا۔
عدالت نے آرٹیکل 224 کے تحت ہاتھ پاؤں کیوں باندھے؟ ویسے بھی ’مجھے کیوں نکالا‘ سے ’مجھے یوں نکالا‘ کا بیانیہ انتہائی دلچسپ ہو گا۔اختلاف، اعتراف اور پچھتاؤں کے اُس موسم کا آغاز ہو چکا ہے جس میں نہ معافی ہے اور نہ ہی شاید تلافی۔ آنے والے دنوں میں جانے کیسے کیسے اعتراف سامنے آئیں گے؟ ابھی تو قاضی فائز عیسیٰ کا ریفرنس پچھتاوا بنا ہے کہیں سٹیٹ بنک کی خودمختاری آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھنے اور فارن فنڈنگ کیس کے اعترافات بھی سامنے نہ آجائیں؟ محض اعتراف اور وہ بھی احساس کے بغیر پچھتاوا تو ہو سکتا ہے مگر مداوا نہیں۔
سازش کا بیانیہ بھی اعترافات کا تقاضا کر سکتا ہے۔ سازش بیانیے کو طوالت دینے کے لیے جو مواد چاہیے اُس کے امتحان بہت ہیں۔ عمران خان کا سازش بیانیہ ثبوتوں کا طلبگار ہے اور ثابت کرنے والے سازش کے ثبوت جلد منظر عام پر لا سکتے ہیں اور یہ بھی کہ اصل سازش کس نے اور کیسے تیار کی؟ یہی وجہ ہے کہ خان صاحب ایک قدم پیچھے ہٹتے دکھائی دے رہے ہیں۔
انتخابات میں جانے کے لیے کپتان کو کارکردگی بیان کرنا ہو گی اور کارکردگی کا سوال گول کرنے کے لیے نئے نئے سکرپٹ ڈھونڈنے ہوں گے۔ اب ہدایتکار کہاں سے آئیں گے اور کہاں سے فیض حاصل ہو گا یہ بھی اہم سوال ہے۔
اس سب کے باوجود خان صاحب کے ’ٹیلنٹ‘ کو انڈر ایسٹیمیٹ کرنا زیادتی ہو گی۔ روزانہ کی بنیادوں پر یو ٹیوبرز، سوشل میڈیا اور میڈیا سٹارز کے ہاتھوں کافی مواد ہے جو وہ بیچ سکتے ہیں۔ نفرت اور عناد کا جو cult انھوں نے تیار کر لیا ہے وہ اداروں میں بھی سرایت کر چکا ہے، اس سے پہلے کے فرضی بیانیے کی صورت عناد کی یہ آگ قومی اداروں کو بھی لپیٹ میں لے، اسے کسی مدلل انجام تک پہنچانا بھی پارلیمان اور اداروں کا ہی فرض ہے۔
دوسری جانب اتحادیوں کی حکومت بھی چیلنجز سے دوچار ہے۔ معیشت کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا ٹرینڈز سے نبرد آزما ہونا بھی کسی آزمائش سے کم نہیں۔ کیونکہ کپتان نے کہیں اور کارکردگی دکھائی یا نہیں دکھائی سوشل میڈیا کے محاذ پر ضرور پرفارم کیا ہے۔ یہاں تک کہ بوٹس کی حکومت، بوٹس کے ذریعے اور بوٹس کے لیے کا جدید مظاہرہ بھی انھی کے سر ہے۔
نئی حکومت کو اپوزیشن کے احتساب کے ساتھ ساتھ خود احتسابی کو بھی مدنظر رکھنا ہو گا۔ وفاق اور پنجاب میں باپ بیٹے کا تعلق تو تھا ہی اب مستقل بنیادوں پر انتظام بھی کر دیا گیا ہے جس پر سوال اٹھتے رہیں گے۔ ادارے اپنی حدود کا تعین کر رہے ہیں اور خدا کرے کہ اپنی آئینی حدود میں ہی رہیں۔ کاش کہ سیاسی جماعتیں اور سیاست دان بھی ماضی کی غلطیاں نہ دُہرائیں پھر ہی ہو گا اصل جمہوریت کا بول بالا۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمران
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخالد مسعود خان کا کالم :ترک ہار سے گولڈ پلیٹڈ کلاشنکوف تک
Next Article وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

18 سال کی عمر کے نوجوان”شرپسندوں ” کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی خواہش : نصرت جاوید کا کالم

مئی 19, 2026

مذاکرات پر آمادگی اور عمران خان کی صحت: سید مجاہد علی کا تجزیہ

فروری 28, 2026

جو عمران خان کے بیانیے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا، سائیڈ پر ہوجائے، علیمہ خان پارٹی قیادت پربرس پڑیں

فروری 25, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.