Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»قائد اعظم کی تقریروں میں تضاد ہے : موقع محل کے مطابق بات کرتے تھے ۔۔ لیاقت علی ایڈووکیٹ کا اختصاریہ
اختصاریئے

قائد اعظم کی تقریروں میں تضاد ہے : موقع محل کے مطابق بات کرتے تھے ۔۔ لیاقت علی ایڈووکیٹ کا اختصاریہ

ایڈیٹرجنوری 15, 202321 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
book jinah
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

14 جنوری کو الحمرا ہال میں تھنک فیسٹ کے زیراہتمام ڈاکٹر اشتیاق احمد کی جناح بارے کتاب: محمد علی جناح، ان کی کامیابیاں ناکامیاں اور تاریخ میں ان کا رول کے حوالے سے ایک مکالمہ ہوا۔ اس مکالمے کو ماڈریٹ معروف قانون دان سلمان اکرم راجہ نے کیا اور ڈاکٹر اشتیاق کے مقابل اسد رحیم خان تھے۔
مکالمے کے دوران جناح کی سیاست اور سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے بہت سے سوالات اٹھے اور گفتگو کے شرکاء نے اپنے اپنے نقطہ ہائے نظر کے مطابق سوالات بارے اظہار خیال کیا لیکن ماڈریٹر سلمان اکرم راجہ کا یہ سوال بہت دلچسپ تھا کہ کیا جناح اب پاکستان کی سیاست میں ریلونٹ ہیں اور دوسرا یہ کہ جناح کیسا پاکستان چاہتے تھے۔ ڈاکٹر اشتیاق احمد کا موقف تھا کہ جناح ہر قیمت پر ہندوستان کی تقسیم چاہتے تھے لیکن تقسیم کے بعد جو ملک وہ بنانے جارہے تھے اس کو کیسے چلانا ہے اور اس کا طرز حکمرانی اور نظام ریاست و سیاست کیا ہوگا اس بارے ان کا ذہن واضح اور متعین نہیں تھا۔
وہ مختلف مجالس میں موقع محل کے مطابق تقریریں کیا کرتے تھے اور ان کی تقریروں کی بنیاد پرپاکستان بارے ان کے ویژن کو مرتب کیا جائے تو وہ تضادات کا مرقع نظر آتاہے۔اگر بار ایسوسی ایشن کا جلسہ ہوتا تو وہ قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کو اپنا مطمع نظر بتاتے لیکن اگر کوئی عوامی اجتماع ہوتا تو وہ مجوزہ پاکستان کو اسلام اصولوں کی لیبارٹری بنانے کی بات کرتے تھے۔
اسد رحیم کا موقف تھا کہ جناح کی ویژن بارے جو کنفیوژن اس وقت موجود ہے اس میں جناح سے زیادہ قصور ان کا ہے جو جناح کی شخصیت کو ہم عصر سیاسی صورت کو جسٹیفائی کرنے کے لئےاستعمال کرتے اور ان کے ویژن کی تعبیرو تفسیر اپنے سیاسی مقاصد کو پیش نظر رکھ کرکرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور دیگر مذہبی سیاسی جماعتوں کا دعوی ہے کہ وہ جناح کے ویژن کے مطابق پاکستان کو ایک مذہبی ریاست بنانا چاہتی ہیں جب کہ مین سٹریم سیاسی جماعتوں کا موقف ہے کہ جناح پارلیمنٹرین تھے اور آئین و قانون کی پاسداری پر یقین رکھتے تھے لہذا جناح کا پاکستان وہی ہوسکتا ہے جس میں آئین وقانون کی حکمرانی ہو اور سول سپرمیسی ہو۔
لیکن ایک سوال جس کا جواب اسد رحیم خان کے پاس نہیں تھا کہ جناح نے مذہب کے نام پر ہندوستان سے علیحدہ ہوکر جو ریاست بنائی تھی وہ کیسے اور کس طرح جدید مساوی شہریت کی حامل جمہوری ریاست بن سکتی ہے۔ پاکستان کے قیام کی بنیادی وجہ ہی مذہب تھی اور اگر مذہب کو اپیل نہ کی جاتی تو پاکستان کے قیام کا کوئی جواز نہیں تھا۔لہذا گذشتہ پچھتر سالوں میں پاکستان تنزل کی جس راہ پر چل کر آج جہاں تک پہنچا ہے یہ جناح کی مذہبی سیاست ہی کی بدولت ہے اور موجودہ پاکستان ہی جناح کا پاکستان ہے۔اس سے مختلف ہو ہی نہیں ہوسکتا تھا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

قائد اعظم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکوئٹہ: گھر میں گیس لیک ہونے سے دھماکہ، میاں بیوی اور چار بچے ہلاک
Next Article کراچی بلدیاتی الیکشن ، بلاول کی طرف سے جیت کا اعلان : نتائج میں تاخیر پر جماعت اسلامی کا احتجاج
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

11 ستمبر ، قائد اعظم کی وصیت میں تحریف اور کچھ غلط بیانیاں : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد

ستمبر 12, 2025

’قائد اعظم نے وہ کر دکھایا جسے لوگ ناممکن سمجھتے تھے‘، صدر اور وزیراعظم کا بانی پاکستان کو خراج عقیدت

دسمبر 25, 2024

قائد اعظم کی مسکراہٹ کس نے چھینی ؟ امر جلیل کا کالم

دسمبر 24, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.