Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»کراچی بلدیاتی الیکشن ، بلاول کی طرف سے جیت کا اعلان : نتائج میں تاخیر پر جماعت اسلامی کا احتجاج
اہم خبریں

کراچی بلدیاتی الیکشن ، بلاول کی طرف سے جیت کا اعلان : نتائج میں تاخیر پر جماعت اسلامی کا احتجاج

ایڈیٹرجنوری 16, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
bilawal
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی پی نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا میدان مار لیا ہے۔
کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنی جیت کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔
ایسے میں ایک دعویٰ وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھی سامنے آیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا میدان مار لیا ہے، انہوں نے پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان تیر والا جف بھی لگایا۔
اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں کہا گیا کہ جامشورو میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 15 نشستیں پی پی نے جیت لیں۔
ادھر امیر جماعت اسلامی کراچی اور میئر کے امیدوار حافظ نعیم نے حکومت سندھ پر بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتائج مکمل ہونے کے باوجود قانون کے مطابق فارم 11 اور فارم 12 فراہم نہیں کیے جارہے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کہ آج نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے، اس وقت الیکشن کے نتائج مکمل ہیں، یونین کمیٹیوں میں قائم پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ ایجنٹ اور عملہ بھی موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق پریزائیڈنگ افسر فارم 11 اور فارم 12 دستخط اور انگوٹھا لگا کر اور اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر دینے کے پابند ہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکومت سندھ چند ڈی سیز مداخلت کر رہے ہیں جو ڈی آر او ہیں، حکومت مداخلت کر رہی ہے، الیکشن کمیشن نے ہمیں یقین دلایا ہے اور ہمارے کہنے پر ایک حکم نامہ جاری بھی کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پونے 10 بج چکے ہیں لیکن ہمیں فارم 11 اور فارم 12 پوری قانونی صورت میں فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اور حکومت سندھ کو خبردار کرتا ہوں کہ اگلے ایک گھنٹے میں فارم 11 اور فارم 12 دستخط کرکے، انگوٹھا لگا کر اور شناختی کارڈ نمبر لکھ کر ایک کاپی سیل کرکے ہمیں فراہم نہیں کیے اور آر اوز نے نتیجے کا اعلان نہیں کیا تو ہم ایک گھنٹے میں یا تو شہر بھر میں دھرنے شروع کردیں گے یا پھر الیکشن کمیشن کے دفتر میں بیٹھ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ابھی مشورہ کرکے طے کریں گے کہ ہمیں کیا کرنا ہے، آپ کسی صورت ہمارے مینڈیٹ پر حملہ نہیں کرسکتے ہیں، ہمیں لوگوں نے ووٹ دیے ہیں، شہر کراچی نے بڑی امیدوں کے ساتھ جماعت اسلامی کو ووٹ دیا ہے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ یہ ٹوٹا پھوٹا، اجڑا ہوا شہر اور تعلیم اور روزگار سے محروم نوجوان بڑی امیدوں کے ساتھ جماعت اسلامی کے ساتھ شریک ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب ہم سب کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، اگر کوئی دوسری جماعت بھی جیتی ہے اور جنیوئن طریقے سے جیتی ہے تو ہم اس کا احترام کرتے ہیں اور انہیں مبارک باد دیتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی میدان میں ہار جیت ہوتی ہے لیکن یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ پہلے تو الیکشن نہ کراؤ، اختیارات نہ دو ، بھاگتے چلے جاؤ، باربار آپ کو پکڑنا پڑے، 4،4 بار ملتوی کرو، اور بالآخر الیکشن کرادیں تو اس میں صبح عملہ اور سامان بھی موجود نہ ہو، ہم وسیع تر مفاد میں یہ بھی قبول کریں کہ چلو شروع تو ہوگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم عزت کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن نے اسٹینڈ لیا اور انتخابات ہوئے، اس پر ہم آپ کو خراج تحسین پیش کریں گے لیکن یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ جب الیکشن کا انعقاد ہوگیا، لوگ جیت گئے اور ہار گئے تو اب نتیجہ دینے میں آپ رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔
حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی کا ایک،ایک پولنگ ایجنٹ پولنگ اسٹیشن نہیں چھوڑے گا، تمام کارکنوں سے کہتا ہوں کہ پولنگ اسٹیشن کے باہر جمع ہونا شروع ہوجائیں، عوام سے بھی پولنگ اسٹیشنز کا گھیراؤ شروع کردیں۔
انہوں نے کہا کہ جب رزلٹ نہیں دو گے تو کوئی باہر نہیں جائے گا، نہ ہمارا پولنگ ایجنٹ اور نہ عملہ جائے گا، یہ حکومت اور الیکشن کمیشن کا کام ہے اور ہمار آئینی، جمہوری اور قانونی حق ہے کہ ہمارا نتیجہ ہمیں دیا جائے، ہماری گنتی ہمیں دستخط کرکے دی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں فارم 12 فراہم کیے جائیں جو آپ کا قانون اور ضابطہ ہے ورنہ ہم کوئی بھی قدم اٹھا سکتے ہیں جو ہمار آئینی اور جمہوری حق ہے، پرامن طریقے سے ہم جمہوری جدوجہد کر رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پونے 11 بجے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کردوں گا جس میں احتجاج کی کوئی شکل شروع کردیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب چیف الیکشن کمشنر، سیکریٹری الیکشن کمیشن، سندھ کے الیکشن کمشنر نے یہ یقین دہانی کرادی، جب حکم نامہ جاری ہوگیا، جب حکومت کے اہم وزیر نے بھی مجھ سے کہا اب نتائج جاری ہوں گے تو یہ ڈی سیز اور ڈی آر اوز کون ہوتے ہیں کہ لوگوں کو تنگ کریں اور مداخلت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پریزائیڈنگ افسران پر دباؤ کیوں ڈالا جا رہا ہے کہ یہ فارم واپس نہ کیا جائے، بعض ڈی سیز کیوں کہہ رہے ہیں کہ سارے تھیلے ڈی سی آفس میں جمع ہوں گے اور دوبارہ گنتی ہوگی اور پھر نتیجہ دیں گے۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ہم کوئی دھاندلی کرنے نہیں دیں گے، کوئی شب خون مارنے نہیں دیں گے، ہمیں ہمارا نتیجہ دینا پڑے گا، جو جیتا اس کو مبارک باد اور جو ہارا اس کے لیے حوصلہ افزائی لیکن مینڈیٹ پر شب خون نہیں مارنے دیں گے۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )‌

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#bilawalbhutto بلاول بھٹو بلدیاتی انتخابات
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleقائد اعظم کی تقریروں میں تضاد ہے : موقع محل کے مطابق بات کرتے تھے ۔۔ لیاقت علی ایڈووکیٹ کا اختصاریہ
Next Article بلدیاتی انتخابات:حیدرآباد ڈویژن میں پیپلز پارٹی سب سے آگے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

علی وزیرکتنے دن آزاد رہیں گے ؟ : مزاحمت، سیاست اور طاقت کی کہانی : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

مارچ 13, 2026

بلاول بھٹو ملتان پہنچ گئے : آج ملتان اور مظفر گڑھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے

ستمبر 8, 2025

بلدیاتی اداروں کی غیر فعالیت اور عوامی مسائل : شہزاد عمران خان کا اختصاریہ

اگست 24, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.