Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»مہنگائی کے سبب اپریل میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت آدھی رہ گئی
اہم خبریں

مہنگائی کے سبب اپریل میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت آدھی رہ گئی

ایڈیٹرمئی 4, 20232 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
petrol
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت اپریل میں سالانہ بنیادوں پر 47 فیصد تنزلی کے بعد 11 لاکھ 71 ہزار ٹن رہی جبکہ مالی سال 2023 کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران مجموعی فروخت 24 فیصد سکڑ کر ایک کروڑ 39 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق تاہم اپریل میں ماہانہ بنیادوں پر ایندھن کی فروخت 6 فیصد بڑھ گئی۔
اپریل 2023 میں فرنس آئل کی کھپت 72 ہزار ٹن رہی جو اپریل 2022 میں 4 لاکھ 61 ہزار ٹن تھی اور ماہانہ بنیادوں پر فروخت 16 فیصد سکڑ گئی، جبکہ جولائی تا اپریل کے دوران اس کی فروخت گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں 40 فیصد تنزلی کے بعد 18 لاکھ 66 ہزار ٹن رہیں۔
اپریل کے دوران ڈیزل کی فروخت 50 فیصد کمی کے بعد 4 لاکھ 61 ہزار ٹن دیکھی گئی جو گزشتہ برس اسی مہینے میں 9 لاکھ 19 ہزار ٹن تھی جبکہ مالی سال 2023 کے ابتدائی 10 ماہ میں 28 فیصد تنزلی کے بعد 52 لاکھ 83 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی، تاہم ماہانہ بنیادوں پر 16 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
پیٹرول کی فروخت اپریل میں سالانہ بنیادوں پر 25 فیصد کم ہو کر 5 لاکھ 80 ہزار ٹن رہی تاہم ماہانہ بنیادوں پر 4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مالی سال 2023 کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران پیٹرول کی فروخت 17 فیصد گر کر 61 لاکھ 73 ہزار ٹن رہی۔
ٹاپ لائن ریسرچ کے تجزیہ کار نے بتایا کہ اپریل 2023 میں سالانہ بنیادوں پر فروخت میں کمی کی بنیادی وجہ ڈیزل اور فرنس آئل کی فروخت میں بڑی تنزلی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مالی سال 2023 کے دوران تیل کی فروخت اقتصادی سست روی کی وجہ سے کم ہوئی، تقریباً تمام پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں کمی دیکھی گئی، بلند افراط زر کے ماحول میں خاص طور پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے سبب طلب میں کمی ہوئی۔
تجزیہ کار نے بتایا کہ ایران سے پیٹرولیم مصنوعات آنے سے بھی مقامی فروخت پر اثر پڑا جبکہ بجلی کی کم پیداوار کے سبب فرنس آئل کی طلب سکڑی۔
تاہم مارچ 2023 کے مقابلے میں اپریل 2023 کے دوران ڈیزل کی فروخت میں بہتری دیکھی گئی، اس کی وجہ عید کی تعطیلات اور گندم کی کٹائی کے سبب بُلند ٹرانسپورٹ سرگرمیاں رہی۔
انہوں نے بتایا کہ ملک بھر خاص طور پر جنوب میں ایرانی ڈیزل کی وسیع پیمانے پر دستیابی کے سبب بھی ڈیزل کی فروخت میں کمی دیکھی جا رہی ہے کیونکہ پاکستانی اور ایرانی ڈیزل کی قیمت میں نمایاں فرق ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کے لیے زرمبادلہ کے ذخائر کی قلت کی وجہ سے بھی حکام نے اس معاملے پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔
عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، برینٹ 75 ڈالر فی بیریل پر ٹریڈ ہو رہا تھا جس کی اپریل میں اوسط قیمت 84 ڈالر فی بیرل رہی۔
تجزیہ کار نے مزید کہا کہ اگر یہ رجحان جاری رہتا ہے اور روپے کی قدر مستحکم رہتی ہے تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، جس کے بعد آنے والے مہینوں میں فروخت میں بہتری ہوسکے گی۔
اٹک ریفائنری لمیٹڈ نے اسٹاک فائلنگ میں بتایا کہ ان کے پاس ڈیزل کا اسٹاک بُلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے اور اب اسٹوریج ٹینکس میں بہت کم جگہ بچی ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں بچا ہے سوائے اس کے کہ ہمارے 32 ہزار 400 بیرل یومیہ کے اہم ڈسٹلیشن یونٹ کو بند کر دیا جائے تاکہ انتہائی زیادہ ڈیزل کے ذخیرے کا انتظام کیا جا سکے اور پانچ دنوں تک الائیڈ ڈاؤن اسٹریم یونٹس سمیت ضروری دیکھ بھال کی جاسکے۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#chairman pti #gird o pesh #girdopesh #PTI imran khan آصف زرداری اسلام آباد افغانستان امریکا انتقال ایران بلاول بھٹو بھارت بے نظیر بھٹو پاکستان پیٹرولیم مصنوعات جنرل باجوہ سپریم کورٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبارہ سال بعد پاکستانی وزیر خارجہ کا دورہ بھارت : بلاول بھٹو گووا پہنچ گئے
Next Article آئی ایم ایف پاکستان کے آئندہ سال کے بجٹ منصوبوں پر بات چیت کیلئے تیار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 29, 2026

ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم

جون 26, 2026

امریکہ، ایران مفاہمتی یادداشت یا "دستاویزِ شکست” :نصرت جاوید کا کالم

جون 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 29, 2026
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار جون 28, 2026
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل جون 28, 2026
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 28, 2026
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری جون 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.