Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»پروفیسر محمد اقبال»پروفیسر محمد اقبال کی رپورٹ : موبائل فون نے نئی نسل کو ”نوموفوبیا“ کا شکار کر دیا
پروفیسر محمد اقبال

پروفیسر محمد اقبال کی رپورٹ : موبائل فون نے نئی نسل کو ”نوموفوبیا“ کا شکار کر دیا

ایڈیٹرجنوری 7, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
cell fone
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

UNDP کی 2018 کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کا شمار دنیا کے ان خوش قسمت ترین ملکوں میں ہوتا ہے جس میں آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ (تقریباً 64فی صد ) نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ جن کی عمریں 15 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق اگر پاکستان نے آباد ی کے اس اہم جُز کو اچھے طریقے سے بروئے کار لایا تو پاکستان بہت تیزی سے ترقی کرسکتا ہے، لیکن اگر خدانخواستہ ہم اپنے نوجوانوں کو انگیج نہ کرسکے تو آنے والا وقت وطنِ عزیز کےلیے مزید مشکلات لاسکتا ہے۔
دنیا کی تاریخ دیکھیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ ایسے تمام ممالک جہاں غربت میں کمی، صحت کی بہترین سہولیات، امن، اچھا انفرااسٹرکچر، انصاف وغیرہ موجود ہیں، ان تمام ممالک نے تعلیم پر بہت زیادہ رقم خرچ کی ہے۔ جبکہ اس رپورٹ کا یہ انکشاف کہ 195 ممالک کی فہرست میں پاکستان 180 ویں نمبر پر موجود ہے، جہاں تعلیم پر بہت کم رقم خرچ کی جاتی ہے۔ حقیقت میں یہ ایک خطرے کی گھنٹی ہے جسے ہمارے حکمران مسلسل نظر اندازکر رہے ہیں۔
اس تحقیق کے مطابق جس رفتار سے ہمارے ملک میں آبادی بڑھ رہی ہے اور بچوں کی انرولمنٹ اسکولوں میں ہو رہی ہے، اس کے مطابق ہمیں 60 سال کا عرصہ مزید درکار ہوگا کہ ہمارا کوئی بچہ بھی اسکول سے باہر نہ ہو۔
اب سوال یہ ہے کہ کیا ہماری نوجوان نسل اتنی باشعور اور باصلاحیت ہے کہ وہ اپنے ملک کی ترقی میں کوئی اہم کردار ادا کرسکے؟ اس سوال کا جواب ہر نوجوان کی صحیح سمت کے تعین میں پنہاں ہے۔
آج انٹرنیٹ اور موبائل فونز نے دنیا کو تبدیل کردیا ہے۔ انٹرنیٹ اور موبائل فونز کی بدولت آج فاصلے ختم ہوگئے ہیں اور دنیا کو ایک گلوبل ولیج کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جہاں آپ سیکنڈز میں انفارمیشن ایک دوسرے سے شیئر کرسکتے ہیں۔ ایک اسٹڈی کے مطابق آج کے انٹرنیٹ میں اسمارٹ فون کا حصہ تقریباً 60 فیصد ہے۔ آج انٹرنیٹ اور موبائل فونز ہماری زندگیوں کا حصہ بن گئے ہیں اور اب کچھ ایسا لگتا ہے کہ شاید ساری قوم اور خصوصاً نوجوان نسل نومو فوبیا (Nomophobia )کا شکار ہو رہی ہے۔
نومو فوبیا ایک ایسی بیماری کو کہتے ہیں جس میں کوئی شخص موبائل فون کے بغیر اپنے آپ کو خوف زدہ یا بے حد بے چین محسوس کرے۔ نوموفوبیا کی شکار نوجوان نسل ہر گزرتے دن کے ساتھ نت نئے مسائل اور مصائب کا شکار ہورہی ہے، جیسے کہ وقت کا زیاں، بے مقصدیت، ذہنی انتشار، چڑچڑا پن اور اخلاقی بے راہ روی وغیرہ۔
تعلیم کے حصول کےلیے موبائل فونز کا استعمال قطعی طور پر غیر مناسب نہیں ہے لیکن اس کا بے جا اور غلط استعمال ہماری نوجوان نسل کےلیے بہت سے مسائل پیدا کررہا ہے۔ ایک خطرناک رجحان جو آج کے والدین میں بھی دیکھا جارہا ہے، وہ یہ ہے کہ وہ اپنے چھوٹے بچوں جن کی عمریں سات سال سے بھی کم ہوتی ہیں اُن کے ہاتھ میں بھی یہ اسمارٹ فونز دے دیتے ہیں اور فخر سے دوسرے لوگوں کو بتاتے ہیں کہ اُن کے بچے اسمارٹ فونز آپریٹ کرسکتے ہیں۔ حقیقت میں ایسے والدین بھی نئی نسل کی تباہی اور بربادی کا باعث بن رہے ہیں۔
جہاں انٹرنیٹ اور موبائل فونز نے فاصلے کم کیے ہیں، وہیں ہمارے رشتوں میں فاصلے بہت طویل کردیے ہیں۔ ہمارے گھروں میں ہر دوسرا شخص اپنے فون میں مصروف رہتا ہے اور آپس میں بیٹھ کر بات کرنا مشکل سے مشکل ترین ہوتا جارہا ہے۔ ذرا غور کیجئے تو ہمیں محسوس ہوگا کہ اس موبائل فون نے ہمیں اور خاص طور پر نئی نسل کو اپنی زنجیروں میں جکڑ کر رکھ دیا ہے۔ اصولاً ہمیں موبائل فون کو آپریٹ کرنا چاہیے لیکن اب آپ ذرا غور کریں گے تو بخوبی اندازہ ہوگا کہ موبائل ہمیں آپریٹ کررہا ہے۔
نوموفوبیا کی شکار نوجوان نسل جس نے ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے وہ بہت تیزی سے ایک ایسی سمت کی طرف جارہے ہیں جس کا نتیجہ صرف اور صرف تباہی و بربادی ہے۔ کوئی بھی ذی شعور انسان ٹیکنالوجی کے استعمال کے خلاف نہیں ہوسکتا لیکن کسی بھی چیز کا غلط استعمال اُسے بربادی کی طرف لے کر جاسکتا ہے۔ اگر آج ہم یہ طے کرلیں کہ کسی طرح ہم نے اپنے نوجوانوں کو ملک کےلیے مفید بنانا ہے تو والدین اور اساتذہ کو خود رول ماڈل بننا ہوگا ورنہ ’’تمہاری داستاں تک نہ ہوگی داستانوں میں‘‘۔
ایک استاد اپنے شاگردوں کےلیے رول ماڈل ہوتا ہے اور یہ بات ہمارے پیارے نبی محمدؐ سے زیادہ کوئی نہیں سمجھا سکتا تھا۔ ویسے تو آپؐ کی معلمانہ طریقوں کی ایک بہت بڑی فہرست ہے لیکن میرے خیال میں اگر آج کا معلم صرف آپؐ کی صرف ایک صفت یعنی ’’علم و عمل‘‘ کو اپنالے تو وہ وطنِ عزیز میں بہترین افرادی قوت مہیا کرنے میں اپنا اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔ نبی کریمؐ نے فرمایا ’’ہر علم جس پر عمل نہ ہو وہ وبال ہے‘‘۔ ایسا معاشرہ جس میں علم کی فراوانی ہونے کے باوجود عمل کی کمی ہو وہ سماج کبھی بھی پرسکون نہیں ہوسکتا۔ اللہ پاک ہمیں علم کے ساتھ ساتھ عمل کی بھی توفیق عطا کرے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

موبائل فون نئی نسل
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسلمان عابد کا کالم:بھارت، اقلیتیں اور ہندوتوا
Next Article کرپٹو کرنسی کی آڑ میں پاکستانیوں کے ساتھ اربوں روپے کا فراڈ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کوئٹہ میں موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس معطل، ماہ رنگ بلوچ اور دیگر کی گرفتاری کے خلاف احتجاج جاری

مارچ 28, 2025

یومِ عاشور پر ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں موبائل فون سروس بحال رہی : سبطین رضا لودھی اور ناصر ظہیر کا خیر مقدم

جولائی 17, 2024

ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی۔

فروری 8, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.