Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, مئی 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»چائلڈ پورنوگرافی: راولپنڈی میں مجرم کی سزا کے خلاف اپیل، عدالت نے قید اور جرمانے میں اضافہ کر دیا
اہم خبریں

چائلڈ پورنوگرافی: راولپنڈی میں مجرم کی سزا کے خلاف اپیل، عدالت نے قید اور جرمانے میں اضافہ کر دیا

ایڈیٹراگست 7, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

راولپنڈی : مقامی عدالت نے چائلڈ پورنوگرافی کے کیس میں سزا پانے والے مجرم کی جانب سے اپیل کا فیصلہ سناتے ہوئے قید اور جرمانے دونوں میں ہی اضافہ کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ ’ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے۔‘
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد تنویر اکبر نے چائلڈ پورنوگرافی کے مقدمے میں فیصلے پر نظرثانی اور دوبارہ ٹرائل کے بعد مجرم کی قید میں مزید ایک سال اور جرمانے میں 11 لاکھ روپے کا اضافہ کیا جبکہ مختلف دفعات کے تحت مجرم کو مجموعی طور پر 22 سال قید اور 22 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔
عدالت نے نابالغ بچے سے ریپ کے دوران اس کی ویڈیو بنانے اور بعدازاں بلیک میل کر کے رقوم ہتھیانے اور قتل کی دھمکیاں دینے کو ’گھناؤنا فعل‘ قرار دیا اور ریمارکس دیے کہ ’معصوم بچوں کے ساتھ اس قسم کی زیادتی کے مرتکب افراد معاشرے کا ناسور ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے۔‘
دوبارہ ٹرائل کے دوران عدالت میں مجرم کو اس کی بنائی گئی ویڈیوز اور تصاویر بھی دکھائی گئیں۔فیصلے پر نظر ثانی اور دوبارہ ٹرائل کے بعد ملزم کی قید میں مزید ایک سال اور جرمانے میں 11 لاکھ روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔
یہ کیس گذشتہ سال 29 جولائی کو بچے کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ کلر سیداں میں درج ہوا تھا جس میں الزام تھا کہ 21 سالہ ملزم نے ان کے بچے سے ریپ کیا اور اس کی ویڈیو بنائی جس کے بعد ملزم بچے کو بلیک میل کرتا رہا، قتل کی دھمکیاں دیتا رہا اور رقم بھی وصول کرتا رہا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سید محمد الیاس نے رواں سال 30 مئی کو اس مقدمہ میں ملزم کو 292-A کے تحت سات سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے جبکہ 292-C کے تحت 14سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔تاہم عدالت نے شریک ملزم کو بری کر دیا تھا۔
سزا یافتہ ملزم نے ماتحت عدالت کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر راولپنڈی بنچ کے جسٹس سہیل ناصر نے اس مقدمہ کو ریمانڈ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی کو ہدایت کی تھی کہ وہ خود اس مقدمے کی سماعت کریں۔گذشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم عثمان کو 292-A کے تحت سات سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ عدالت نے ملزم کو 292-C کے تحت 15سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم کی دونوں سزاؤں پر بیک وقت عملدرآمد ہو گا۔
سائبر کرائم حکام کے مطابق یہ ایسا پہلا کیس ہے جس میں کیس کے ری ٹرائل میں سزا میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اس سے پہلے اس طرز کے کیسز میں سیشن کورٹ میں سزا کے بعد ہائی کورٹ میں ہی اپیل کی جاتی رہی ہے۔
فوجداری مقدمات کی پیروی کرنے والے وکیل وحید انجم کا بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ایسے مقدمات جن میں کمسن بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہو، اور ان کو بلیک میل بھی کیا جاتا ہو، کا فیصلہ جلد از جلد ہونا چاہیے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’اگر ایسے مقدمات کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بھیج دیا جائے تو زیادہ بہتر ہو گا کیونکہ اس سے معاشرے میں ایسے واقعات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔‘ان کا موقف تھا کہ زینب بل پر نظر ثانی یا ترمیم کے ذریعے ایسے کیسز انسداد دہشت گردی عدالت میں بھجوائے جا سکتے ہیں۔
انسدادِ الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2015 کی چائلڈ پورنو گرافی کی شق کے مطابق اگر کوئی شخص کسی بچے کی فحش تصویر یا ویڈیو بناتا ہے یا جنسی استحصال کے دوران ایسا کرتا ہے تو یہ تصاویر بنانے والا، اسے فروخت کرنے والا یا اسے منتقل کرنے والا جرم کا مرتکب ہو گا۔اس کی سزا زیادہ سے زیادہ سات سال قید یا 50 لاکھ روپے جرمانہ یا دنوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔متاثرہ بچے کے والدین یا کفیل حکام کو متعلقہ مواد انٹرنیٹ سے ہٹانے کے لیے بھی درخواست کرسکتے ہیں۔
اسی طرح اگر کوئی کسی بالغ شخص کی عریاں تصاویر یا ویڈیوز بناتا ہے، شیئر کرتا ہے یا فروخت کرتا ہے تو وہ بھی جرم کا مرتکب ہے جس کی سزا تین سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔سائبر کرائم کے قانون کے مطابق اگر کوئی شخص سوشل میڈیا یا انٹرنیٹ پر کسی کو ہراساں کرتا ہے، ناشائستہ گفتگو کرتا ہے، یا ایسا عمل کرتا ہے جس سے ذہنی دباؤ ہو تو یہ بھی جرم ہے جس کی سزا تین سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بچے زیادتی کیس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleتحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی ملک لیاقت قاتلانہ حملے میں شدید زخمی چار افراد ہلاک
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : لیڈروں کی تضاد بیانی ۔۔ ملک کا سب سے بڑا بحران
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کراچی پولیس کا 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کے ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ

جنوری 17, 2026

ڈاکٹر احسان قادر اور ڈاکٹر شازیہ میں ہاتھا پائی : فرانزک رپورٹ میں زیادتی ثابت

اکتوبر 8, 2025

اولاد کی تربیت کے چند رہنما اصول : لکھنؤ سے مولانا جاوید حیدر زیدی کا ہفتہ وار کالم

مارچ 25, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک مئی 5, 2026
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک مئی 5, 2026
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم مئی 4, 2026
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری مئی 4, 2026
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل مئی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.