Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»شاکر حسین شاکر»کیا مظفر گڑھ ؟ کی خواتین ہارون سلطان کو جوب دیں گی ؟ (2): کہتا ہوں سچ/ شاکر حسین شاکر
شاکر حسین شاکر

کیا مظفر گڑھ ؟ کی خواتین ہارون سلطان کو جوب دیں گی ؟ (2): کہتا ہوں سچ/ شاکر حسین شاکر

ایڈیٹرجولائی 14, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
haroon sultan bukhari
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email
سیّد ہارون سلطان بخاری آنے والے انتخاب میں ن لیگ کے ٹکٹ پر دو حلقوں سے اُمیدوار ہیں۔ دونوں حلقوں میں اُن کا مقابلہ کانٹے دار ہے۔ ان کے خواتین کو ووٹ نہ ڈالنے والے بیان نے اگرچہ انہیں مشکلات میں ڈال رکھا ہے لیکن وہ بھی تو سچے ہیں کہ وہ جن علاقوں سے انتخابات میں کھڑے ہیں وہاں پر گزشتہ کئی انتخابات میں وہ خود اُن کا بھائی یا اُن کے والد سیّد عبداللہ شاہ بخاری مرحوم منتخب ہوتے رہے ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ بخاری خاندان کے یہ آبائی حلقے ہیں۔ لوگ ان کو پیروں کی طرح پوجتے ہیں اور یہ سوچے سمجھے بغیر کہ ان کا اُمیدوار عورتوں کے بارے میں کیا رائے رکھتا ہے وہ آنکھیں بند کر کے انہی کو ووٹ دے آتے ہیں۔
کیا ہی اچھا ہو کہ 25 جولائی 2018ءکو سیّد ہارون سلطان بخاری کے حلقے کی خواتین آنکھیں کھول کر ووٹ دینے کا حق استعمال کریں اور اس کو ووٹ نہ دے کر یہ ثابت کریں کہ وہ باشعور ہو چکی ہیں۔ مذہب کے نام پر بلیک میلنگ کا ہتھیار اب متروک ہو چکا اور جب 25 جولائی کی شام کو اُنہی کی بھابھی سیّدہ زہرا باسط بخاری رکن قومی اسمبلی بن کر اپنے دیور کو مٹھائی بھجوائیں گی تو وہ منظر کتنا شاندار ہو گا۔
قارئین کرام یہ صورتحال تو سیّد ہارون سلطان بخاری کے حلقے کی ہے لیکن خوشاب کے حلقہ NA93 کے دو گاؤں ایسے ہیں جہاں پر قیامِ پاکستان سے لے کر اب تک کسی خاتون کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں۔ اس حلقے میں خواتین ووٹرز کو پولنگ سٹیشن جانے پر آمادہ کرنا الیکشن کمیشن کے لیے ایک چیلنج بن گیا ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق یونین کونسل سندرال کے علاقہ گھگھ کلاں اور گھگھ خورد میں قیامِ پاکستان سے لے آج تک کسی بھی خاتون نے ووٹ کا حق استعمال نہیں کیا۔ بلدیاتی انتخابات ہوں یا عام انتخابات 70 سال سے زائد عرصے سے یہ انوکھی روایت قائم ہے کہ انتخابات کے دن سارا زمانہ آپ کو باہر دکھائی دے مگر خواتین کے اس دن گھر سے باہر آنے پر پابندی ہوتی ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اس حلقے سے مسلسل تین مرتبہ پاکستان مسلم لیگ ن یا پاکستان مسلم لیگ ق کی طرف سے سمیرا ملک بھاری اکثریت سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوتی رہی ہیں اور اس مرتبہ بھی وہ اسی حلقے سے پاکستان مسلم لیگ ن کی اُمیدوار ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے کوئی آفیشل پالیسی متعارف نہیں کروائی گئی کہ جس کے تحت خواتین انتخابات کے دن یا تو گھر سے باہر نہ آئیں یا اُن کے اُمیدوار یہ مہم چلائی کہ خواتین کو ووٹ دینا حرام ہے۔ یعنی ایک جانب ن لیگ کا اُمیدوار خواتین کو ووٹ دینے پر فتویٰ جاری کرتا ہے تو دوسری جانب ن لیگ کی خاتون اُمیدوار خواتین کے ووٹ لیے بغیر اسمبلی میں پہنچ جاتی ہے۔ ان دونوں انتہاؤں پر اگر غور کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کسی بھی سیاسی پارٹی کا اپنے اُمیدواروں پر کوئی بھی کنٹرول نہیں۔ اگر سمیرا ملک خاتون ہو کر اپنے حلقے کی لاکھوں خواتین کو اپنے لیے ووٹ کاسٹ کرنے پر گھر سے باہر نہیں نکال سکیں تو ہارون سلطان بخاری حق بجانب ہے کہ وہ اپنے بھائی اور بھابھی کی دشمنی میں خواتین کے بارے میں جو مرضی کہتا رہے۔ ایسے میں ایک سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ الیکشن کمیشن کی اتھارٹی کہاں ہے؟ انہوں نے اب تک ان دونوں حلقوں میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر کیا نوٹس لیا ہے۔ اس کے علاوہ مقامی انتظامیہ نے ان دونوں اُمیدواروں کو بلوا کر کوئی کارروائی کی؟ اسی بات سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہم اپنے طاقتور سیاستدانوں کے سامنے کتنے بے بس ہیں۔ کاش اس ملک میں قانون کی حکمرانی ہو جس میں تمام شہریوں کے حقوق یکساں ہوں اور یہ سب باتیں تو اپنی جگہ پر بڑی خوبصورت لگتی ہیں کہ ہم خواتین کو ان کے حقوق دے دیں۔ ہم کامیاب ہونے کے لیے ہر وہ ہتھکنڈہ استعمال کرتے ہیں جس کو مہذب معاشرے میں کسی اچھے نام سے نہیں یاد کیا جاتا۔ لیکن جب حقوق دینے کی بات کرتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے منتخب نمائندے ہی خواتین کا سب سے زیادہ استحصال کرتے ہیں۔ دور کیوں جائیں اس مرتبہ انتخابات کے دوران کاغذاتِ نامزدگی میں ذاتی معلومات کے خانے میں جب شادیوں کا ذکر آیا تو معلوم ہوا بے شمار سیاستدانوں نے خفیہ طور پر ایک عرصے سے شادیاں کر رکھی ہیں لیکن اُن کو انہوں نے کبھی معاشرتی طور پر وہ مقام نہیں دینا چاہا جس کی وہ حقدار ہیں۔ ہمارے اسی رویے سے سیاستدان، عوام اور ہم خود جھوٹ کے عادی ہوتے جا رہے ہیں۔ غلط بات پر آواز کوئی بھی بلند نہیں کرتا کہ من حیث القوم ہم اتنے بد دیانت ہو چکے ہیں کہ ہمیں کسی اور کی بددیانتی بھی ایمانداری لگتی ہے۔ شہباز شریف کا منہ بولا بیٹا ہو یا خود شہباز شریف ہوں ہمیں تو آج تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان کا منہ بولا بیٹا خواتین کو ووٹ دینا حرام کیوں سمجھتا ہے جبکہ شہباز شریف مسلسل شادیاں کر کے سیاست دانوں کو کیا پیغام دینا چاہتا ہے۔ جی تو چاہ رہا ہے کہ الیکشن کمیشن سے اُن تمام سیاست دانوں کے کاغذاتِ نامزدگی کو مشتہر کرنے کا مطالبہ کریں جو اس انتخابات سے قبل اپنے گھر میں ایک ہی بیگم کی چاپلوسی کر رہے تھے اور جیسے ہی انہوں نے کاغذاتِ نامزدگی میں دوسری، تیسری اور چوتھی بیگم کا ذکر کیا تو ان کی حالتِ زار کو بھی دیکھنا چاہیے۔ بہرحال یہ تمام باتیں تو ازراہِ تفنن درمیان میں آ گئیں۔ اصل میں تو ہم یہ بتانا چاہ رہے تھے کہ 2018ءکے انتخابات میں ن لیگ جہاں عدلیہ کے مختلف فیصلوں کی وجہ سے شدید بحران کا شکار ہے وہاں پر کہیں منہ بولے بیٹے کا جادو سر چڑھ ن لیگ کو تباہ کر رہا ہے تو کہیں پر نواب آف کالاباغ کی نواسی سمیرا ملک کا حلقہ بھی خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دیتا۔ بظاہر تو یہ ایک ایسا لطیفہ ہے جس پر ہنسنے کی بجائے رونے کو جی چاہتا ہے لیکن اب کیا کریں اس ملک کی سیاسی صورتحال پر جتنے بڑے لطیفے رونما ہو رہے ہیں ہم ہنس ہنس کر آنکھوں میں آنسو لے آتے ہیں کہ اب یہی آنسو ہماری آبرو ہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ ایکسپریس)
فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران خان اور ریحام خان جنرل راحیل شریف کے گھر کیوں گئے تھے؟
Next Article عمران کے پانچ ناجائز بچے ، بڑے لڑکے کی عمر 34 سال ہے: ریحام خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل

جون 28, 2026

صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 28, 2026

کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری

جون 28, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل جون 28, 2026
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 28, 2026
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری جون 28, 2026
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.