آپ پٹواریوں کو ہلکا لے جاتے۔ وہ شخص جیل کے پرانے گدے پر لیٹا وہ کام کررہا ہے٬ جو بڑے بڑے جلسوں میں تقریریں نہیں کررہیں۔عمران آۓ یا نہ آۓ ۔یہ جنگ ہمیں شام بنادے گی۔تین بار دو تہائی اکثریت لینے والا کتنے ذہن بدل ڈالے گا ۔آپ نہیں سوچ سکتے۔آپ میں اکثریت تنگ گلیوں والے حلقوں میں نہیں گئی ۔میں مائیک پکڑ کر گیا ہوں۔ایک اکثریت ن لیگ کی حامی نظر آتی ہے۔آپ انہیں جو بھی کہہ لیں٬ مگر آپ کے لاکھ ڈرانے کے باوجود ان کا لیڈر بیٹی سمیت اڈیالا آگیا۔ اب الیکشن وہ نہیں ہوگا جو ہونے جارہا تھا۔تاریخ کو عمران کا چشمہ اتار کر پڑھیں سب کھیل سمجھ جائیں گے۔ ن لیگ حکومت میں خطرناک ہوتی مگر اپوزیشن میں مہلک ۔ہلاک کون ہوگا وقت بتاۓ گا۔یہی گونج ہے۔
فیس بک کمینٹ

