Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»جنات بھی بے بس ہیں ۔۔ وسعت اللہ خان
تجزیے

جنات بھی بے بس ہیں ۔۔ وسعت اللہ خان

ایڈیٹرجنوری 16, 20171 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusat ullah khan columns about pakistan politicsat girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کیا آپ کو جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور کے کچے میں دندنانے والا چھوٹو گینگ یاد ہے؟ ارے وہی چھوٹو گینگ جو کراچی سے ملتان تک اغوا برائے تاوان کا دھندہ کرتا تھا اور یرغمالیوں کو دریائے سندھ کے ٹاپوؤں پر رکھتا تھا۔ سنا تھا کہ بعض دہشت گرد تنظیموں سے منسلک لوگ بھی اس کے ہاں عارضی پناہ لیتے تھے۔ ایسا دبنگ گینگ جو ایک ایک وقت میں درجنوں پولیس والوں کو بھی پکڑ پکڑ کے اپنی شرائط پر رہا کرتا تھا۔
نہیں یاد آ رہا؟ بھائی میں غلام رسول چھوٹو کے گینگ کی بات کر رہا ہوں۔ ابھی گذشتہ برس اپریل میں ہی تو اس کا خاتمہ ہوا ہے۔
دیکھا نہیں تھا پورے چوبیس روز ہر چینل کی سکرین پر لمحہ بہ لمحہ اس طرح کی بریکنگ نیوز چلتی رہی۔
چھوٹو گینگ نے سینکڑوں بے گناہ مقامی لوگوں کو انسانی ڈھال بنا رکھا ہے۔۔۔چھوٹو کے قبضے میں چوبیس پولیس والے اور متعدد دولت مند مغوی ہیں۔۔۔ایک با اثر سردار اور کچھ کرپٹ پولیس افسر چھوٹو سے ملے ہوئے ہیں۔۔۔ اس ملی بھگت کے سبب ماضی میں چھوٹو گینگ کے قلع قمع کے لیے کی گئی تین کوششیں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں۔۔۔ مگر اس بار چھوٹو نہیں بچے گا۔کیونکہ بالآخر پاک فوج نے معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیے ہیں۔کور کمانڈر لاہور لیفٹننٹ جنرل صادق علی کی کمان میں آپریشن ضربِ آہن کا آغاز۔۔۔پنجاب کے چھ اضلاع کی پولیس کے سولہ سو سپاہیوں، دو سو رینجرز اہلکاروں اور پاک فوج کی پوری بٹالین نے چھوٹو گینگ کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے۔۔۔وزیرِ اعظم اور چیف آف آرمی سٹاف لمحہ بہ لمحہ باخبر ہیں۔۔۔ چھوٹو نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔۔۔ چھوٹو نے ہتھیار ڈالنے پر رضامندی ظاہر کردی۔۔۔۔ آئی ایس پی آر کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن ضربِ آہن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔۔۔ چھوٹو اور اس کے ساتھی قانون کی گرفت میں ہیں اور تمام یرغمالی بخیریت رہا ہو چکے ہیں۔۔۔۔ مجھ سمیت سب نے سکھ کی سانس لی۔ بالآخر ریاست اپنی رٹ قائم کرنے کے لیے اٹھ کھڑی ہوئی۔ اب کوئی چھوٹو اور موٹو نہیں بچے گا۔ سب کو قانون کے آگے سر تسلیم خم کرنا ہوگا۔ کوئی شخص یا گروہ ریاستی رٹ کو یرغمال نہیں بنا سکے گا۔ ریاست کے اندر ریاست نہیں بن سکے گا۔ بلیک میل نہیں کر پائے گا۔ جب چھوٹو گینگ کا قلع قمع ہوا اس وقت بھی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان تھے اور آج بھی ہیں۔ لہٰذا مجھے ان کے اس وعدے پر کوئی شبہہ نہیں کہ جو لوگ اغوا ہوئے ہیں ان کا جلد سراغ لگا لیا جائے گا۔
انھوں نے یہ تسلی پچھلے کئی دنوں میں کئی بار کئی صحافیوں کے ایسے سوالات کے جواب میں دہرائی کہ جو چار بلاگرز اور انسانی حقوق کے کارکن اغوا ہوئے ہیں، ان کی بازیابی کے لیے کیا کوششیں ہو رہی ہیں۔ انھیں کس چھوٹو گینگ نے اٹھایا ہے؟ جتنی پھرتیاں اور ایفی شنسیاں ریاستی ادارے راجن پور کے چھوٹو کے خلاف دکھا رہے تھے اب کیوں نہیں دکھا رہے؟ اچھا ہوا کہ صحافیوں نے صرف چار تازہ ترین غائب ہونے والوں تک ہی بات کو محدود رکھا۔ دیگر سینکڑوں غائبین کا ذکر نہیں کیا۔ مبادا وزیرِ داخلہ اس جن کی طرح بدک جاتے جو چراغ رگڑتے ہی نمودار ہوگیا تھا۔ کیا حکم ہے میرے آقا؟
جن بھائی جتنے بھی افراد غائب ہوئے ہیں انھیں بازیاب کروا دو۔
جن نے گھورتے ہوئے کہا اگر میں یہ کر سکتا تو خود کو نہ آزاد کروا لیتا ۔اور پھر جن بھی غائب ہوگیا۔
(بشکریہ بی بی سی ڈاٹ کوم)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاکستان میں برف باری اور پاکستان ٹیم کی کارکردگی پرپڑی برف پگھلنے لگی۔
Next Article پاکستان 200 سال کے لئے بجلی میں خود کفیل ہو جائے گا ؟ فرزانہ روحی اسلم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

جون 24, 2026

بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک

جون 23, 2026

ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 23, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.