Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • Navigating the unique quirks that make a non UK casino stand out in today’s global market
  • Instant PayID brings a fresh layer of convenience to claiming free spins in online pokies
  • آر ایس ایس ۔۔ مسلم دشمنی سے پاکستان دوستی کی طرف : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • 1Win Türkiye Giriş – 1win Casino ve Spor Bahisleri
  • Perché i casino sicuri non AAMS sono una scelta popolare per i giocatori
  • Die häufigsten Fehler bei der Nutzung von Boni ohne Oasis
  • The Community Aspect of Online Casinos Today
  • Navigating the Subtle Thrills of %key1% for Casual Players
  • Unlock the secrets to mastering the ultimate casino experience
  • 1win kazino istifadəçiləri üçün sadə və rahat oyun təcrübəsi seçimləri
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»پاکستان میں افغان مریضوں کو درپیش مسائل ۔۔ ڈاکٹر علی شاذف
اختصاریئے

پاکستان میں افغان مریضوں کو درپیش مسائل ۔۔ ڈاکٹر علی شاذف

ایڈیٹراگست 7, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dr ali shazif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں نے پچھلی تحریر میں نشاندہی کی تھی کہ ہمسایہ ملک افغانستان، کے پی کے اور بلوچستان سے سرطان کے مریضوں کی ایک بڑی تعداد علاج کے لیے لاہور اور کراچی کا رخ کرتی ہے۔ کے پی کے اور بلوچستان کے مسائل اپنی جگہ گمبھیر ہیں لیکن افغانستان کے مریضوں کا حال ان سب سے ابتر ہے۔افغانستان سے علاج کے لیے آئے ہوئے افراد کے لیے پاکستان کے ویزے کا حصول جوئے شیر لانے کے مترادف ہوتا ہے۔ ویزا حاصل کرنے میں بعض اوقات اتنی تاخیر ہو جاتی ہے کہ سرطان کی اسٹیج کہیں سے کہیں پہنچ جاتی ہے۔ خوش قسمتی سے ویزا حاصل ہوجائے تو ایک ماہ کے اندر اس کی تجدید کروانا ہوتی ہے۔
عموماً ایک کینسر کے مریض کے ساتھ اس کے ایک ہی خدمت گار کو ویزا دیا جاتا ہے۔ یہ خدمت گار مریض کا بھائی، باپ یا کوئی قریبی بالغ مرد رشتہ دار ہوتا ہے۔
کینسر کا علاج نمونیا یا ٹائیفائیڈ کی طرح قلیل مدتی نہیں ہوتا۔ عام طور پر اس کے علاج کا دورانیہ کم سے کم چار ماہ سے لے کر تین سال تک ہوتا ہے۔ علاج کے دوران ایسے مراحل بھی آتے ہیں جب مریض کو سخت ترین کیمو تھراپی (سرطان کے علاج کی ادویات) یا شعاعیں دی جاتی ہیں۔ یہ صورتحال 4 سے 8 ماہ تک قائم رہ سکتی ہے۔ اس بیچ مریض کا خدمت گزار اپنے مریض کی دیکھ بھال چھوڑ کر محض ویزے کی تجدید کے لیے سرحد پر موجود دفتر نہیں جا پاتا۔ مجبوراً وہ اور اس کا مریض ختم شدہ معیاد والے ویزے کے ساتھ پاکستان میں ہی رہتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ مریض کی زندگی بچانے کی خاطر ان کا معالج انہیں کسی اور خدمت گزار کا انتظام کرنے یا خود بہر صورت مریض کے ساتھ رہنے کی سخت ہدایت کرتا ہے۔
بعض اوقات افغانستان کے اس علاقے میں جہاں سے مریض تعلق رکھتا ہے، مختلف عسکری گروہوں کے مابین خانہ جنگی چل رہی ہوتی ہے۔ان حالات میں وہاں کے مقامی لوگ گھروں میں بند ہو جاتے ہیں اور ان کا پاکستان میں زیر علاج اپنے مریض سے رابطہ کٹ جاتا ہے۔ اس وجہ سے کوئی بھی رشتہ دار پاکستان میں تھکے ہارے بنا ویزے کے دربدر خدمت گار کے متبادل کے طور پر یہاں نہیں پہنچ پاتا۔اس دوران پاکستان میں موجود بنا ویزے کا یہ خدمت گار پاکستانی پولیس اور ایجنسیوں کے رحم و کرم پر ہوتا ہے۔ پنجاب اور سندھ میں پٹھانوں اور افغانوں کو ہمیشہ مشکوک نظروں اور حقارت سے دیکھا جاتا ہے۔ یہ لوگ جہاں سے بھی گزرتے ہیں، ان کی جامہ تلاشی لی جاتی ہے۔ پولیس اور آرمی کے لوگ ختم شدہ معیاد کے ویزے دیکھ کر ان معصوم افراد کو شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا کرتے ہیں۔ اکثر اوقات یہ لوگ ان کی ساری نقدی لے کر ویزے کی جلد از جلد تجدید کی ہدایت کے ساتھ پاسپورٹ واپس کرتے ہیں۔ویزے کی معیاد ختم ہونے کی وجہ سے یہ مجبور افراد موبائل فون کی سم تک کے حصول سے محروم ہو جاتے ہیں۔ یوں اسپتال کی طرف سے فون کے ذریعے اہم معلومات کی ان تک رسائی بھی ناممکن ہو جاتی ہے۔دنیا کا ہر مہنگا اور سستا علاج کسی بھی قومیت، شہریت، ذات پات، مذہب اور رنگ و نسل سے بالاتر ہوکر ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ اس مضمون کا مقصد حکام بالا تک یہ مطالبہ پہنچانا ہے کہ افغانی سرطان یا دوسرے امراض کے مریضوں کے لیے ویزے کا حصول آسان بنایا جائے، انہیں طویل مدتی جیسے کم سے کم ایک سال کی معیاد کا ویزا دیا جائے اور پولیس اور فوج کے عملے کو ہدایت کی جائے کہ وہ پشتون اور افغان مریضوں اور ان کے لواحقین کی مجبوریوں کو سمجھیں اور اپنے ان مہمانوں کی عزت نفس مجروح نہ کریں۔ نیز ان غریبوں کو ان کی نقدی سے بھی محروم نہ کریں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسانس لینے کا حق ، فوجی پڑاﺅ اور چلتے پھرتے قبرستان : صدائے عدل / قیصر عباس صابر
Next Article ملتان مرا رومان : یادیں (24 ) ۔۔ رضی الدین رضی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

Navigating the unique quirks that make a non UK casino stand out in today’s global market

مئی 15, 2026

Instant PayID brings a fresh layer of convenience to claiming free spins in online pokies

مئی 15, 2026

آر ایس ایس ۔۔ مسلم دشمنی سے پاکستان دوستی کی طرف : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 15, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • Navigating the unique quirks that make a non UK casino stand out in today’s global market مئی 15, 2026
  • Instant PayID brings a fresh layer of convenience to claiming free spins in online pokies مئی 15, 2026
  • آر ایس ایس ۔۔ مسلم دشمنی سے پاکستان دوستی کی طرف : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 15, 2026
  • 1Win Türkiye Giriş – 1win Casino ve Spor Bahisleri مئی 15, 2026
  • Perché i casino sicuri non AAMS sono una scelta popolare per i giocatori مئی 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.