Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مودی کی مسلمان دشمنی ، آج کا مغربی بنگال اور نومبر 1984 کی یاد : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»پی ایف یو جے کے لئے ایک یاددہانی!: روزن دیوار سے /عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

پی ایف یو جے کے لئے ایک یاددہانی!: روزن دیوار سے /عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹراگست 18, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کیا آپ احفاظ الرحمٰن کو جانتے ہیں؟ یہ بات میں صرف اپنے عام قارئین سے پوچھ رہا ہوں کیونکہ میرے میڈیا کے سب دوست اس نام سے واقف ہیں مگرشاید اسے بھول چکے ہیں۔احفاظ الرحمٰن اس وقت 75برس کے ہیں اور حلق کے کینسر کا شکارہیں۔ یہ وہ مجاہد ہے جس نے ساری عمر آزادی ٔ صحافت کی جنگ لڑی ہے، پی ایف یو جے کا عہدیدار رہا ہے، جیل گیاہے ، صوبہ بدر ہواہے، پھر انڈرگراؤنڈ چلا گیا ہے مگر اپنے مشن سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹا۔ جب مجھے احفاظ کا فون آیا تو مجھے اس کی کوئی بات سمجھ نہیں آئی کیونکہ وہ حلق میں لگے اسپیکر سے بات کررہا تھا۔ چنانچہ پھر اس کے دوست کی مدد سے بات ہوئی۔ یہ عظیم شخص آج بھی ایک اخبار کا میگزین ایڈیٹر ہے اور مجھے یقین ہےکہ آج کی صورتحال پر کڑھتا ہوگا مگراس کی صحت اور عمر آڑے آگئی ہے۔ آج بھی ہمارے درمیان کچھ لوگ موجود ہیں جوصحافت کی لاج رکھے ہوئے ہیں ۔کئی ایک تو شہید بھی ہوچکے ہیں۔ لیکن کیا ہم ان لوگوں کوکبھی یاد رکھیںگے؟ کیا کبھی کوئی جمہوری حکومت ان کی خدمات کا اعتراف کرے گی؟ ہمیں صرف ماضی کے چند جی دار صحافیوں کے نام یاد ہیں ہمیں چاہئے کہ ہم نئی نسل کو نئے ناموں سے بھی روشناس کرائیں۔ کیا کبھی ہماری نصابی کتابوں میں ایک باب یہ بھی ہوگا؟ ان کی قربانیاں بھی تو پاک وطن پاکستان کے لئے ہیں، ان کی قدرکریں اس ’’نسل‘‘ کی حفاظت کریں یہ ختم ہو رہی ہے۔ دوچار ہی تو رہ گئے ہیں ورنہ ایک تعداد تو بُلے لوٹ رہی ہے!
میں نے ابھی برادرم افضل بٹ کو فون کیا مگر فون آف تھا۔ بٹ صاحب پی ایف یو جے (پاکستان یونین آف جرنلسٹس) کے ’’کچھ‘‘ ہیں۔ یہ ’’کچھ‘‘ میں نے اس لئے لکھا کہ اپنی صحافتی برادری میں ، میں چند ایک ہی کو جانتا ہوں مگر یہ بہرحال نہیں جانتا کہ وہ کہاں ہیں اور کیا کر رہے ہیں۔ میں چاہتاہوں کہ اگر اور کچھ نہیں تو پی ایف یو جے احفاظ الرحمٰن کو اسلام آباد بلائے ، ان کے اعزاز میں ان کے شایان شان ایک تقریب منعقد کرے تاکہ ہم سب کو یقین آسکے کہ ’’ہم زندہ قوم ہیں‘‘ اس تقریب سے کسی پر کوئی آنچ نہیں آئے گی کیونکہ احفاظ بہت عرصے سے اپنے کینسرسے جنگ میں مصروف ہیں مگر ایک اور صحافی ہیں وہ صحافتی کینسر کے خلاف سینہ سپر رہے ہیں۔ میں اپنی برادری کی اکثریت سے مایوس نہیں ہوں۔ان میں سے کوئی ایمان کے پہلے درجے پر، کوئی دوسرے درجے پر اور کوئی تیسرے درجے پر فائز ہے چنانچہ یہ تقریب سب کے دل کی آواز ہوگی۔ صرف افضل بٹ کا نام میں نے محض اس لئے لیاہے کہ اس وقت یہی نام ذہن میں آیا مگر میرے مخاطب پی ایف یوجےکے سبھی عہدیدار اور ارکان ہیں۔
اک بات اور یہ صرف تقریب نہیں ہم سب کو یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ احفاظ لرحمٰن جس موذی مرض میں مبتلاہیں جو کروڑپتی افراد کوبھی کنگال کردیتی ہے اس وقت ان کے لئے ہم کیاکرسکتے ہیں۔ یہ بہت ضروری ہے۔ آپ نگران حکومت سے بھی مدد لے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی کئی راستے ہیں جو بٹ صاحب اور ان کے ساتھی تلاش کرلیں گے۔ مجھے امید ہے میری یہ درخواست رائیگاں نہیں جائےگی۔
آخر میں ایک اور ضروری بات ۔ برادرم احفاظ الرحمٰن نے مجھے اپنی تازہ شاعری بھی ارسال کی ہے مگر میں شائع نہیں کرسکتا کہ افسوس میں ایمان کے تیسرے درجے پر فائز ہوں۔ اس کے علاوہ ایک وضاحت بھی احفاظ کے ساتھ میرے ذاتی تعلقات نام کی کوئی چیز وابستہ نہیں شاید زندگی میں ایک دفعہ ان سے ملاقات ہوئی تھی۔ اللہ تعالیٰ انہیں ہمارے درمیان قائم و دائم رکھے اور انہیں آسانیاں عطا فرمائے!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاٹھارہ اگست، انتقال اقتدار اور جمہوریت کی آزمائش: تیشہ نظر / وجاہت مسعود
Next Article عمران خان نے حلف اٹھا لیا : وزیر اعظم ہاؤس منتقل ہو گئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مودی کی مسلمان دشمنی ، آج کا مغربی بنگال اور نومبر 1984 کی یاد : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 29, 2026

بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم

جون 29, 2026

ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 29, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • مودی کی مسلمان دشمنی ، آج کا مغربی بنگال اور نومبر 1984 کی یاد : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 29, 2026
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم جون 29, 2026
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 29, 2026
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار جون 28, 2026
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل جون 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.