Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جولائی 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • غیر ملکی خواتین کا اغوا اور کرائے پر دستیاب متوازی ریاستی طاقت کے مراکز : نصرت جاوید کا کالم
  • روہی ٹی وی ملتان کے 36 ملازمین بے روزگار : صحافیوں کا شدید احتجاج
  • بلوچستان کے ضلع زیارت میں مسلح افراد کا حملہ، نو پولیس اہلکار جان سے گئے : متعدد لاپتا
  • نام ور گلوکارہ ثریا ملتانیکر کی حالت تشویشناک : انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل
  • خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا
  • قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»کرپشن نہیں کشکول کے چھید بند کریں۔۔وسعت اللہ خان
کالم

کرپشن نہیں کشکول کے چھید بند کریں۔۔وسعت اللہ خان

ایڈیٹردسمبر 24, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سب سے پہلے ایوب خان نے چور بازاری اور پرمٹ باز سیاستدانوں کے احتساب کا فیصلہ کیا، پھر یحیی خان نے 313 نوکر شاہوں کو بدعنوانی و گھپلے کے الزام میں برطرف کر دیا۔ پھر اگلے چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر ذوالفقار علی بھٹو نے 1400 بیورو کریٹس کو نااہلی و نامعلوم کرپشن کے سبب چلتا کیا۔
پھر اگلے چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر ضیا الحق نے ‘پہلے احتساب پھر انتخاب’ کی تلوار سونت لی اور بھٹو حکومت کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال اور سیاسی مخالفین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کے الزامات ثابت کرنے کے لیے سینکڑوں صفحات کے وائٹ پیپرز شائع کیے۔
ان کے بعد آنے والے صدر غلام اسحاق خان نے پہلے بے نظیر اور پھر نواز شریف حکومت کو کرپشن کے الزامات میں باہر کیا۔ پھر بے نظیر بھٹو کی دوسری حکومت کو اگلے صدر فاروق لغاری نے ان ہی الزامات کے تحت برطرف کیا۔ پھر نواز شریف کی دوسری حکومت نے بے نظیر اور آصف زرداری کے خلاف احتساب بیورو میں کرپشن ریفرنس فائل کیے۔
پھر اگلے فوجی چیف ایگزیکٹو جنرل پرویز مشرف نے سابق احتساب بیورو کی جگہ نیب کا ادارہ قائم کیا۔ نیب پچھلے 18 برس سے متحرک ہے مگر جتنی کرپشن ایوب خان سے پہلے تھی اس سے کہیں زیادہ آج بتائی جاتی ہے۔ گویا مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی۔
آج تک فوجی حکومتوں نے سویلین یا سویلین حکومتوں نے سویلینز کا احتساب کیا۔ آج تک کوئی سویلین حکومت کسی فوجی حکومت کا احتساب نہیں کر سکی (حالانکہ پاکستان کے 73 برس میں سے 34 برس براہِ راست فوجی حکومتوں کے سائے میں گزرے)۔
صاف ستھرے پاکستان کا نعرہ لگانے والی عمران حکومت کا اینٹی کرپشن کیلنڈر بھی بعد از مشرف سنہ 2008 سے شروع ہوتا ہے۔ نیب کے دائرہ اختیار میں تمام ادارے آتے ہیں مگر عدلیہ اور فوج کو استثنی حاصل ہے۔ کہا جاتا ہے کہ دونوں اداروں کا اپنا اپنا اندرونی احتسابی ڈھانچہ ہے لہذا دونوں کو اس احتسابی چھتری کی ضرورت نہیں کہ جس کی باقی پاکستان کو سخت ضرورت ہے۔
حالانکہ ہر وہ شعبہ، ادارہ، حاضر و ریٹائرڈ اہلکار، ٹیکس دہندہ اور عام شہری کہ جس کی تنخواہ، پنشن، مراعات اور سبسیڈی کا دارو مدار براہِ راست یا بلاواسطہ پاکستان کے خزانے پر ہے مگر کسی بھی جواز کے تحت عمومی احتسابی قوانین کی زد سے باہر ہے تب تک آپ قومی کنوئیں سے کرپشن کے چالیس چھوڑ چالیس ہزار ڈول نکال لیں پھر بھی کنواں پاک نہ ہوگا۔
اگر فرشتوں کی حکومت بھی آجائے مگر کشکول کے پیندے کے بڑے بڑے چھید بند کیے بغیر ہی اس میں سرمایہ کاری، قرضے اور امداد ڈالتی رہی تو اگلے 73 برس بھی یہی سوچ سوچ کر سر کھجاتے گزر جائیں گے کہ چین نے 40 برس میں 70 کروڑ افراد کو غربت سے آخر کیسے نکال لیا؟ ملائشیا کی آبادی تین کروڑ اور زرِ مبادلہ کے ذخائر 104 ارب ڈالر کیوں ہیں اور ہماری آبادی 22 کروڑ ہونے کے باوجود زرِ مبادلہ کے ذخائر آٹھ ارب ڈالر کیوں ہیں؟
اچھا بس ایک کام کر لیں۔ صرف اپنی خارجہ پالیسی پر نظرِ ثانی کر لیں۔ اگلے 20 برس میں آپ بھی ملائشیا ہو جائیں گے۔
(بشکریہ :ہم سب)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبیانیے کی جنگ اور تاریخ کا ایک سنہری ورق۔۔سید مجاہد علی
Next Article نواز شریف کے فیصلے کا انتظار: اسلام آباد میں سخت حفاظتی انتظامات
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

غیر ملکی خواتین کا اغوا اور کرائے پر دستیاب متوازی ریاستی طاقت کے مراکز : نصرت جاوید کا کالم

جولائی 7, 2026

روہی ٹی وی ملتان کے 36 ملازمین بے روزگار : صحافیوں کا شدید احتجاج

جولائی 7, 2026

بلوچستان کے ضلع زیارت میں مسلح افراد کا حملہ، نو پولیس اہلکار جان سے گئے : متعدد لاپتا

جولائی 7, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • غیر ملکی خواتین کا اغوا اور کرائے پر دستیاب متوازی ریاستی طاقت کے مراکز : نصرت جاوید کا کالم جولائی 7, 2026
  • روہی ٹی وی ملتان کے 36 ملازمین بے روزگار : صحافیوں کا شدید احتجاج جولائی 7, 2026
  • بلوچستان کے ضلع زیارت میں مسلح افراد کا حملہ، نو پولیس اہلکار جان سے گئے : متعدد لاپتا جولائی 7, 2026
  • نام ور گلوکارہ ثریا ملتانیکر کی حالت تشویشناک : انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل جولائی 6, 2026
  • خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ جولائی 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.