Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • روہی ٹی وی ملتان کے 36 ملازمین بے روزگار : صحافیوں کا شدید احتجاج
  • بلوچستان کے ضلع زیارت میں مسلح افراد کا حملہ، نو پولیس اہلکار جان سے گئے : متعدد لاپتا
  • نام ور گلوکارہ ثریا ملتانیکر کی حالت تشویشناک : انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل
  • خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا
  • قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»سندھ»’’سندھ سے آئی چیخوں‘‘ سے لطف نہ اٹھائیں .. نصرت جاوید
سندھ

’’سندھ سے آئی چیخوں‘‘ سے لطف نہ اٹھائیں .. نصرت جاوید

ایڈیٹردسمبر 31, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جان کی امان پاتے ہوئے دست بستہ عرض کروں گا کہ احتساب کیجئے۔ ٹھوک بجاکر کیجئے۔ ’’سندھ سے آئی چیخوں‘‘ کا مگر فاتحانہ انداز میں ذکر نہ کریں۔ ’’سندھ سے آئی چیخوں‘‘ کا اس انداز میں ذکر ہو تو تاثر وہاں کی حکمران جماعت کے احتساب تک محدود نہیں رہتا۔ خرم شیر زمان جیسے تحریک انصاف کے رہنمائوں کی جانب سے مسلسل لگائی بڑھکوں کی بدولت اس صوبے کو بلکہ فتح کرنے کی خواہش کا اظہار ہوتا ہے۔
سندھ کو ’’گڈ گورننس‘‘ مہیا کرنے کے عمل کا آغاز 1990ء میں ہوا تھا۔ ہمارے ایک بہت ہی جہاں دیدہ اور افسر شاہی کے غرور اور تمکنت کی حتمی علامت غلام اسحاق خان نے اس عمل کا آغاز کیا۔ سندھ کے ایک جدی پشتی وڈیرے، جام صادق علی، ان کے اس ضمن میں اہم ترین آلہ کار تھے۔ ریاستی جبر کے بھرپور استعمال کے ذریعے انہوں نے پیپلز پارٹی کو توڑنا چاہا۔ اپنی تمام تر مہارت کے باوجود ناکام رہے۔ 1998ء میں وفاق اور پنجاب میں دو تہائی والے ’’ہیوی مینڈیٹ‘‘ کے ساتھ حکومت کرنے والے نواز شریف نے بھی حکیم سعید کے قتل کے بعد سندھ میں گورنر راج لگاکر اس صوبے میں ’’گڈگورننس‘‘ متعارف کروانے کی کوشش کی تھی۔ ناکام رہے۔ پیپلز پارٹی کو سندھ میں اقتدار سے باہر رکھ کر وہاں ’’گڈگورننس‘‘ قائم کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوئی۔ جنرل مشرف اپنے دس برسوں میں بھی یہ ہدف حاصل نہ کر پائے۔ سویلین حکومتوں نے اپنے تئیں جب بھی سندھ میں حکومتیں بدلیں تو چند ہی ماہ بعد خود بھی فارغ ہوگئیں۔ جولائی 2018ء کے انتخابات کے نتائج کا سندھ میں احترام نہ ہوا تو تحریک انصاف کی وفاق اور پنجاب میں قائم حکومتیں بھی اپنی آئینی مدت پوری نہیں کر پائیں گی۔ جعلی اکائونٹس کا سراغ لگانے کے لئے تحریک انصاف نے نہیں سپریم کورٹ نے ایک JIT بنائی تھی۔ اس JIT نے یقیناً نظر آنے کی حد تک ایک دھانسو رپورٹ تیار کی ہے۔ اس کی روشنی میں سپریم کورٹ اگر مناسب سمجھے تو آصف علی زرداری کی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے۔ نیب کی وساطت سے سابق صدر کے علاوہ سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے خلاف بھی احتسابی عمل کا آغاز ہو سکتا ہے۔ اس عمل کو منطقی انجام تک پہنچنے کا انتظار کرنا ہوگا۔ پانامہ دستاویزات کے منکشف ہو جانے کے بعد نواز شریف نے وزارتِ عظمیٰ سے استعفیٰ نہیں دیا تھا۔ تیسری بار منتخب ہوا وزیر اعظم بلکہ اپنے ’’ماتحتوں‘‘ پر مشتمل JIT کے سامنے پیش ہوتا رہا۔ یہ پیشیاں کارگر ثابت نہ ہوئیں۔ سیاست میں حصہ لینے کے لئے تاحیات نااہل ہوگئے۔ اس نااہلی کے باوجود نواز شریف کے نام سے منسوب جماعت کی وفاق اور پنجاب میں حکومتیں برقرار رہیں۔ شہباز شریف آبادی کے اعتبار سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے بہت ہی بااختیار وزیراعلیٰ شمار ہوتے تھے۔ اس کے باوجود اپنے ایک چہیتے افسر، احد چیمہ کو نیب کے ہاتھوں گرفتاری سے بچا نہیں پائے۔ 2015ء میں سندھ کے وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ بھی ڈاکٹر عاصم کی مدد نہیں کر پائے تھے۔ مراد علی شاہ اگر احتساب کی زد میں آگئے تو پریشان رہیں گے۔ فرض کیا کہ ایک شفاف اور ہر حوالے سے محض قانونی دِکھتے احتسابی عمل کے ذریعے مراد علی شاہ وزارتِ اعلیٰ پر فائز رہنے کے قابل نہیں رہتے تو پیپلز پارٹی ہی کو اپنی صفوں سے ان کا متبادل فراہم کرنا ہوگا۔ پیپلز پارٹی میں نقب لگا کر بنائے ’’فارورڈ بلاک‘‘ کو تحریک انصاف کی جانب سے لگائے کسی وزیر اعلیٰ کا سہولت کار بنانے کی خواہش ’’سندھ کارڈ‘‘ کے مؤثر ترین احیاء کو روک نہیں پائے گی۔ ماضی میں یہ کارڈ اس لئے مؤثر ثابت نہیں ہوا کیونکہ نام نہاد ’’شہری سندھ‘‘ مکمل طور پر ایم کیو ایم کو سرنڈرکر دیا تھا۔ ایم کیو ایم کی چاپلوسی میں آصف علی زرداری بھی اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں مشغول و مصروف رہے تھے ایم کیو ایم کو ’’شہری سندھ‘‘ کا حتمی مختار بنانے کے نتائج بالآخر 2016ء میں دیکھنے کو ملے۔ یہ جماعت اب متحارب گروہوں میں بٹ چکی ہے۔ مصطفیٰ کمال نے اس کا متبادل فراہم کرنے کی کوشش کی تھی۔ ناکام رہے۔ تحریک انصاف نے 2018ء کے انتخابات میں اس کی چھوڑی Space کا خاطر خواہ فائدہ اٹھایا۔ بلدیات کے حال ہی میں ہوئے ضمنی انتخابات نے مگر یہ دکھایا ہے کہ تحریک انصاف کی 28جولائی کے روز دکھائی کارکردگی One Time Fluke تھا۔ اس کی Grass Roots میں گہرائی اور گیرائی موجود نہیں ہے۔ تحریک انصاف کے پاس ’’دیہی سندھ‘‘ میں کوئی جام صادق علی نہیں ہے۔ ذوالفقار مرزا پر تکیہ کیا تو ’’شہری سندھ‘‘ بھڑک اُٹھے گا جہاں علی رضا عابدی کے اندوہناک قتل نے غوروفکر کی ایک نئی لہر چلا دی ہے۔ لیاقت جتوئی نواز شریف کی بھی مدد نہیں کر پائے تھے۔پیپلز پارٹی میں نقب لگا کر بنائے ’’فارورڈ بلاک‘‘ کے ہوتے ہوئے بھی تحریک انصاف کو پیرپگاڑا کی GDA سے رجوع کرنا ہو گا۔ کہیں کی اینٹ اور کہیں کا روڑا سے بنائی حکومت ’’گڈگورننس‘‘ کے قیام کے لئے عمران خان صاحب کے ’’وژن‘‘ پر انحصار نہیں کرے گی۔ اسے استحکام کے لئے کسی اور کے سہارے کی ضرورت ہوگی۔ اس کے بعد تحریک انصاف والے دُکھ جھیلیں بی فاختہ… والا واویلا مچاتے نظر آئیں گے۔ مناسب یہی ہے کہ پیپلز پارٹی کو سندھ میں 25 جولائی 2018کے دن ملے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔ سپریم کورٹ کو اپنا کام کرنے دیں۔نیب کی ’’خودمختاری‘‘ کو متحرک ہوتا دکھائیں۔ ’’سندھ سے آئی چیخوں‘‘ سے لطف نہ اٹھائیں۔اقتدار کے کیک میں جوگرانقدر حصہ ملا ہے اس سے فی الوقت فائدہ اٹھائیں۔ مزید کی حرص نہ کریں۔ ورنہ آپ کا ’’مینڈیٹ‘‘ بھی بے وقعت ہو جائے گا۔

بشکریہ روزنامہ نوائے وقت

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعہد ساز نقاد اور ماہر تعلیم ڈاکٹر سلیم اختر انتقال کر گۓ
Next Article سچا عاشق رسول کون ؟ .. محمّد حنیف کا مولوی رضوی سے سوال
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

روہی ٹی وی ملتان کے 36 ملازمین بے روزگار : صحافیوں کا شدید احتجاج

جولائی 7, 2026

بلوچستان کے ضلع زیارت میں مسلح افراد کا حملہ، نو پولیس اہلکار جان سے گئے : متعدد لاپتا

جولائی 7, 2026

نام ور گلوکارہ ثریا ملتانیکر کی حالت تشویشناک : انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل

جولائی 6, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • روہی ٹی وی ملتان کے 36 ملازمین بے روزگار : صحافیوں کا شدید احتجاج جولائی 7, 2026
  • بلوچستان کے ضلع زیارت میں مسلح افراد کا حملہ، نو پولیس اہلکار جان سے گئے : متعدد لاپتا جولائی 7, 2026
  • نام ور گلوکارہ ثریا ملتانیکر کی حالت تشویشناک : انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل جولائی 6, 2026
  • خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ جولائی 6, 2026
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا جولائی 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.