لاہور : اردوکے نامور نقاد ،افسانہ نگار اورماہرتعلیم ڈاکٹرسلیم اخترطویل علالت کے بعد اتوارکی شام لاہورمیں انتقال کرگئے ان کی عمر 84برس تھی ۔ وہ 1934میں پیداہوئے تھے . ڈاکٹرسلیم اخترکے انتقال کے ساتھ ہی اردوکے ایک عہد کاخاتمہ ہوگیا۔ ڈاکٹرسلیم اخترکی کتاب اردوادب کی مختصرترین تاریخ کو اردوتاریخ اورتنقیدکی اہم ترین کتابوں میں شمارکیاجاتاہے ۔ڈاکٹرسلیم اختر نے استاد کی حیثیت سے ایمرسن کالج ملتان میں بھی خدمات انجام دیں ۔ ان کی کتابوں کی مجموعی تعداد 185ہے جن میں افسانہ حقیقت سے علامت تک ،اقبال کانفسیاتی مطالعہ ،تنقیدی دبستان ،اقبالیات کے نقوش،باغ وبہارتحقیق وتنقید کے آئینے میں قابل ذکرہیں ۔ڈاکٹرطاہرتونسوی نے ان کے فن اورشخصیت پرکتاب تحریرکی جس کانام” ہمسفربگولوں کا“ ہے .
فیس بک کمینٹ