Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر اختر شمار»الحمرا ادبی بیٹھک کی حالت زار ۔۔ڈاکٹراختر شمار
ڈاکٹر اختر شمار

الحمرا ادبی بیٹھک کی حالت زار ۔۔ڈاکٹراختر شمار

ایڈیٹرجولائی 12, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
akhtar shumar column
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک صاحب اپنا کتا بیچنے بازار گئے۔ ایک گاہک نے قیمت پوچھی تو کتے کے مالک نے کہا : بیس ہزار روپے (گاہک گھبرا کر) وہ کیوں بھئی یہ کتااتنا مہنگا کیوں ہے؟
کتے کا مالک : جناب اس کتے میں یہ خاصیت ہے کہ آپ اس سے کہیں پانی پلاؤ تو یہ پانی پلاتا ہے۔ اس سے کہو کھانا لاؤ تو کھانا لاتا ہے۔
گاہک : تو آپ یہ اتنا اچھا کتا بیچ کیوں رہے ہیں؟
کتے کا مالک : ”صاحب کل ہمارے گھر میں چورگھس آئے تھے تو یہ ان کو چوری کروارہا تھا۔“
ان دنوں ٹیکس ٹیکس کی آوازیں آرہی ہیں۔ حکومت کو گھڑے مچھیاں ( سرکاری ملازم) چھوڑ کر ان کاروباری حضرات تاجروں، ہوٹلوں، پلازوں اور بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز سے بھی ٹیکس اکٹھا کرنا چاہیے آپ لاہور میں شام کو کسی بھی ”کھابے کے اڈے“ پر چلے جائیں آپ کو نشست نہیں ملتی۔ کیا یہ سب لوگ حقیقی ٹیکس دیتے ہیں۔ نہیں ہرگز نہیں یہ صرف انکم ٹیکس افسران کو راضی رکھتے ہیں۔ حکومت کو ان سرکاری اہل کاروں کا احتساب بھی کرنا چاہیے جو سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ایسے رشوت خور بلکہ بھتہ خور بھی اوپر بیان کردہ لطیفے کی طرح ہیں جو خود اپنے گھر میں چوری کراتے ہیں۔ ایسے سرکاری اہل کاروں سے نجات کے لیے سب سے پہلے بندوبست ہونا چاہیے۔


اگر بات احتساب کی کی جائے تو سب سے پہلے الیکٹرانک میڈیا کے ان اینکرز اور لفافہ صحافیوںکا احتساب کیا جائے جو دس پندرہ برس قبل اخبار کے معمولی رپورٹر یا کالم نگار تھے۔ جیسے ہی ٹی وی چینلز کا دور آیا یہ سارے لوگ نام نہاد دانشور بن گئے۔ یہ ہرروز شام ہوتے ہی نہ صرف قوم کو بھاشن دیتے ہیں بلکہ سیاستدانوں اور ممبران پارلیمنٹ کو اپنے ٹاک شوز میں مرغوں کی طرح لڑاتے بھی ہیں۔ عام صحافی کارکن رپورٹر کیمرہ مین تو نہایت معمولی مشاہرے پر فرائض ادا کرتے ہیں بلکہ بعض اوقات انہیں کئی کئی ماہ کی تنخواہیں بھی قسطوں میں ادا کی جاتی ہیں جبکہ یہ اینکرز حضرات لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہیں وصول کرتے ہیں اور اینکر اپنی اپنی من پسند سیاسی پارٹی کے ”بھونپو“ کا کردار بھی ادا کرتا ہے اس فرض کے عوض وہ سیاسی جماعتوں سے بھی مراعات حاصل کرتے ہیں یہ پہلی حکومت آئی ہے جس نے انہیں زیادہ منہ نہیں لگایا۔ اور یہ حضرات بھی جمہوریت کا بھاشن دیتے ہوئے موجودہ حکومت کے خلاف زہراگل رہے ہیں بعض تو سمگلروں چوروں کے نقاب میں سیاستدانوں کی حمایت میں بھی حدسے گزر جاتے ہیں ۔سو بیورو کریٹس، سیاستدانوں ، ججز اور دیگر کرپٹ افراد کے ساتھ ساتھ میڈیا کی اس ”بااثر مخلوق“ کا احتساب بھی کیا جائے اور ان کے اثاثوں کی چھان بین بھی کی جائے وہ جو کل تک موٹرسائیکل پر پھراکرتے تھے اب ان میں سے بعض کا پانی بھی بیرون ملک سے آتا ہے۔ ایسے حضرات ہاتھ کی انگلیوں پر گنے جاسکتے ہیں۔
عزیز قارئین!آج ہم ادبی کالم لکھنے کا ارادہ رکھتے تھے مگر تمہید طویل ہوگئی۔ اگلے روز بہت دنوں بعد ہم ادبی بیٹھک گئے۔ جہاں خوبصورت شاعرہ رقیہ غزل کے ساتھ ایک شام منائی جارہی تھی۔ سہیل بخاری اور اعظم منیر اس سے قبل ہمیں ایک مشاعرے میں صدارت کے لیے مدعو کرچکے تھے مگر طبیعت کی ناسازی کے باعث ہم شریک نہ ہوسکے۔ انہوں نے محبت سے دوبارہ مدعو کیا تو انکار نہ کیا جاسکا۔ اصل میں ہم نے نئے لکھنے والوں کا کبھی راستہ نہیں روکا۔ نئے آنے والوں کی حوصلہ افزائی نہایت ضروری ہے سو نوجوان شعراءکی پذیرائی کے لیے ہم کوشش کرتے ہیں کہ ان کی تقریبات میں شرکت ضرور کی جائے۔ مشاعرہ اچھا تھا۔ رقیہ غزل کے احباب نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ باقی احمد پوری اور ان کے کویت سے آئے ہوئے صاحبزادے نوجوان شاعر حماد بخاری بھی ہمارے ساتھ تھے۔


کینال روڈ بلاک تھی ہم گلبرگ کے راستے سے الحمرا پہنچے۔ بہت سے نئے لکھنے والوں سے ملاقات ہوئی۔ لیکن ادبی بیٹھک کی صورت حال دیکھ کر افسوس ہوا۔ گرمی تو ویسے بھی زوروں پر ہے اوپر سے ایئرکنڈیشنڈ نہ ہونے کے برابر ۔ ہم مشاعرے کے آخرتک پسینے میں شرابور ہوچکے تھے۔ اطہرعلی صاحب الحمرا آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔ مجھے یقین ہے وہ نہایت اعلیٰ ادبی ذوق بھی رکھتے ہیں۔ انہیں اہل قلم کے اس واحد”گوشہ ”عافیت“ پر خصوصی کرم فرمائی کرنی چاہیے اور ادبی بیٹھک ایئرکنڈیشنڈز کو درست رکھنے کا حکم صادر کرنا چاہیے۔ اصغر گیلانی صاحب نے ادبی بیٹھک قائم کرنے اور اسے سنوارنے سجانے میں اہم کردار ادا کیا تھا جنہیں اہل قلم آج بھی محبت سے یاد کرتے ہیں۔ اطہر صاحب الحمرا آرٹس کی رونقیں بحال کرنے میں جہاں دیگر اقدامات کررہے ہیں ادیبوں شاعروں کے بیٹھنے کے لیے بھی اچھا ماحول عطا فرمائیں۔ مشاعرے میں سے ایک شعر قارئین کی نذر۔ بی اے شاکر کی غزل کا یہ شعر حاصل مشاعرہ تھا۔
پاکستان دا شہری آں میں
ٹیکس مرے ہر ساہ دے اُتّے
اپنا ایک شعر بھی بلاتبصرہ آپ کی نذر ہے :
ڈوہل نہ دیویں حُسن جوانی
ایس بوتل دا ڈھکن کوئی نئیں
(بشکریہ: روزنامہ نئی بات)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

الحمرا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسکوں محال ہے قدرت کے کارخانے میں۔۔آئینہ/مسعود اشعر
Next Article کالعدم شہزادی کا انتقام۔۔خاور نعیم ہاشمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ہم کہہ رہے تھے دن جسے وہ رات ہو گی۔۔ڈاکٹراخترشمار

جنوری 31, 2020

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.