Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حیدر جاوید سید»مذاکرات کے دروازے بند نہ کیجئے۔۔حیدر جاوید سید
حیدر جاوید سید

مذاکرات کے دروازے بند نہ کیجئے۔۔حیدر جاوید سید

ایڈیٹراکتوبر 18, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وزیراعظم عمران خان نے آزادی مارچ کے روح رواں مولانا فضل الرحمن سے مذاکرات کیلئے وفاقی وزیر دفاع پرویزخٹک کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے،وزیراعظم کہتے ہیں”حکومت کو اس وقت معیشت اور کشمیر جیسے بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے، اپوزیشن کے جائز تحفظات ضرور سنیں گے، سیاسی حل کیلئے مذاکرات کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں”۔
پی ٹی آئی کے ایک سینیٹر فیصل جاوید نے بدھ کے روز کہا کہ”کنٹینر اور کھانا دینے کوتیار ہیں مولانا چاہیں تو”ڈی جے کی خدمات بھی فراہم کر سکتا ہوں”۔
ان کالموں میں تواتر کیساتھ یہ عرض کرتا چلا آرہا ہوں کہ سیاسی درجہ ہرارت بڑھاتے چلے جانے کی بجائے حکومت کو اپنے سیاسی شعور کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔
اپوزیشن سے کسی معاملے پر مذاکرات کفر ہوتے ہیں نادستور سے ماوراء۔حکومت اور حزب اختلاف نظام حکومت کی گاڑی کے دو پہیے ہیں گاڑی کے چلتے رہنے کی ضرورت ہے ان میں سے کسی ایک کا انکار شدت پسندی کے بڑھاوے کا موجب تو بن سکتا ہے تعمیر و ترقی کے اہداف کے حصول کا ذریعہ نہیں۔
یہ بجا ہے کہ حکومت نے وسعت قلبی کا مظاہرہ(مذاکرات کرنے) میں کچھ تاخیر کردی ہے پھر بھی دیر آید درست آید کے مصداق حزب اختلاف اور خصوصاً مولانا فضل الرحمن کو دروازہ بند کر کے ہرگز نہیں بیٹھ جانا چاہیئے۔




آگے بڑھنے سے قبل یہ عرض کردوں کہ ”پچھلے ایک ہفتہ کے دوران بعض حکومتی شخصیات اورحزب اختلاف کے بعض رہنماؤں سے یکساں مراسم رکھنے والے دو افراد نے جناب زرداری اور میاں نواز شریف سے رابطہ کاری کی اور ان دونوں راہنماؤں سے درخواست کی کہ وہ ملک اور خطے کی عمومی صورتحال کے پیش نظر مولانا فضل الرحمن کو آزادی مارچ اور احتجاجی تحریک سے روکنے میں کردار ادا کریں۔
آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کی ایک بات مشترکہ تھی”ہم بے حیثیت قیدی” بھلا کیا کر سکتے ہیں حکومت باقی لوگوں کو بھی اپنے وزراء کے بیانات کے مطابق جیلوں میں ڈال دے اور سکون سے نظام چلاتی رہے”۔
البتہ ان دونوں رہنماؤں نے رابطہ کاروں سے کہا کہ "وہ جیل سے باہر موجود رہنماؤں سے بات چیت کیلئے رابطہ کریں اور ثانیاً حکومت کو انتقامی رویہ ترک کرنے کیساتھ عوام کے مسائل کے حل پر آمادہ کریں”۔
اطلاع یہ بھی ہے کہ ان رابطہ کاروں کی جناب احسن اقبال اور سردارلطیف کھوسہ سے بات ہوئی تو دنوں نے اپنی جماعتوں سے مشورہ کر کے جواب دینے کا کہا۔
سیاسی عمل میں احتجاجی تحریکیں اور مذاکرات دونوں اہم ہیں کبھی ایک کے بعد ایک اور کبھی دونوں کام ساتھ ساتھ بھی ہوتے ہیں۔
اس امر پر حکومت کو غور کرنا چاہئے کہ اس کے جو وزراء ”دھول چٹوا دینے” کی باتیں کرتے ہیں وہ کس برتے پر ہیں۔
یہ بھی بتایا گیا کہ رابطہ کاروں نے منگل کی شام کراچی کے ایک بڑے دینی مدرسہ کے سربراہ سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے جے یو آئی(ف) کے کچھ رہنماوں کی بعض ٹی وی پروگراموں اور تقاریر میں استعمال کئے جانے والے الفاظ کو علماء کی شان سے متصادم قرار دیا۔
بظاہر یہ شکوہ مناسب بلکہ درست ہے۔


جناب حافظ حسین احمد اور حافظ حمداللہ ٹی وی پروگراموں میں لفظوں سے جس طرح کھیلتے ہیں یہ نامناسب ہے۔
مگر یہ امر بھی پیش نظر رکھنا ہوگا کہ اس معاملے میں اہم حکومتی شخصیات بھی مخالفین کیلئے الفاظ کے چناؤ میں احتیاط نہیں کرتے وہ بھی ذومعنی جملوں کا سہارا لیتے ہیں۔
طرفین کے سوشل میڈیا پر دندناتے لشکری تو بالکل بے لگام ہیں ایک دوسرے کیلئے بازاری زبان استعمال کرتے فتوے دیتے اور فوٹو شاپ تصاویر کے ذریعے کردار کشی کرتے یہ لشکری اپنے رہنماوں اور جماعتوں کی خدمت ہرگز نہیں کر رہے۔
ثانیاً یہ کہ آزادی مارچ کرنے اور اس کی حمایت کرنیوالی اپوزیشن جماعتوں کے پاس احتجاج کا کوئی جواز نہیں والی بات اور اس پر بھونڈے انداز میں اصراربھی درست نہیں۔
اپوزیشن کہتی ہے کہ2018 کے انتخابی نتائج چرائے گئے۔حکومت نے پارلیمان کے اولین دنوں میں متحدہ اپوزیشن کے مطالبہ پر پارلیمانی کمیشن بنایا اور سال بھر گزر جانے کے باوجود اس کمیشن کا اجلاس نہیں بلایا گیا جس سے یہ پیغام ملا کہ حکومت کو حزب اختلاف کی شکایات وتحفظات سے کوئی دلچسپی نہیں۔ حزب اختلاف کی شکایات کو یکسر نظر انداز کرنا ممکن نہیں۔
مثال کے طور پر اگر کوئی ادارہ دستور میں طے شدہ کردار اور حدود سے تجاوز کر کے حکومت کے ساتھ کھڑا ہوگا تو پھر وہ قومی ادارہ نہیں حکومت کا ماتحت بلکہ سیاسی طور پر ذیلی ادارہ سمجھا جائیگا۔
یہ سوال بھی درست ہے کہ ایک ایسی حکومت سے حزب اختلاف کیونکر مذاکرات کرے جو زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور تنظیموں کو مطمئن نہ کر سکتی ہو اور ان شخصیات اور تنظیموں کو کسی ادارے کے سربراہ یا آرمی چیف سے مذاکرات کرنا پڑیں؟۔
بہر طور ان شکایات وتحفظات اور مسائل کے باوجود ہم یہ عرض کرنا ضروری سمجھتے ہیں کہ حزب اختلاف اور خصوصاً مولانا فضل الرحمن کو مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کرنا چاہئے۔


سیاسی عمل میں مذاکرات ایسا گناہ نہیں کہ یہ سمجھا جائے کہ اس سے سیاسی شعور اور موقف بھرشٹ ہو جائیں گے۔
اگر مذاکرات سے حل نکل سکتا ہے تو کوئی برائی بھی نہیں۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ روزمرہ کے مسائل دن بدن سنگین تر ہوتے چلے جارہے ہیں
حکومت کو بھی سوچنا چاہیئے کہ آمدنی اور اخراجات میں عدم توازن کی بدولت جس بری طرح لوگ متاثر ہوئے ہیں اس کا حل نہ نکالا گیا تو معاملات گمبھیر ہوسکتے ہیں۔
بہت ادب سے عرض کروں کہ عالمی سطح پر سہولت کاری یا اقوام متحدہ کی تقریر سے بھوکے کو روٹی نہیں ملتی۔حکومت اپنے حقیقی فرائض پر توجہ دے۔
حرف آخر یہ ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت اور پنجاب حکومت کے ذمہ داران بھی حزب اختلاف کیلئے سخت زبان استعمال کرنے اور دھمکیوں سے گریز کریں۔
عوام ان دونوں حکومتوں کے ذمہ داران سے امید کرتے ہیں کہ وہ منفی باتوں کی بجائے اپنے فرائض پر توجہ دیں گے تاکہ شہری جن مسائل ومشکلات کا شکار ہیں انہیں ان سے نجات مل سکے۔
(بشکریہ: روزنامہ مشرق پشاور)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمران خان مولانا فضل الرحمن
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران خان کو وزارت عظمی سے کون دھکا دے گا؟۔۔سید مجاہد علی
Next Article سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا، اظہر علی ٹیسٹ، بابر اعظم ٹی 20 کپتان مقرر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

شہادت کے لیے بھی تیار ہوں : سربراہ پی ٹی آئی نے سڑکوں پر آنے کی کال دے دی

دسمبر 21, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.