Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»پنجاب»حسن ناصراین ایس ایف کے ہر نوجوان کے دل میں بستے ہیں : لاہور میں تقریب
پنجاب

حسن ناصراین ایس ایف کے ہر نوجوان کے دل میں بستے ہیں : لاہور میں تقریب

ایڈیٹرنومبر 16, 20194 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nsf lahore
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور: نیشنل اسٹوڈنس فیڈریشن پاکستان، پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ پاکستان اور نیشنل یوتھ موومنٹ کے زیر اہتمام کل 13 نومبر کو پلاک ہال میں "یوم حسن ناصر ” کی تقریب منعقد ہوئی جس میں طلبہ کی قیادت کے ہمراہ مزدور و کسان رہنماوں، ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، نرسز ایسوسی ایشن اور صحافی رہنماوں سمیت مختلف شعبہ ہائے ذندگی سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے شرکت کی۔
این ایس ایف لاہور کے صدر حکیم اللہ کاکڑ نے استقبالیہ خطاب میں تقریب کو نجکاری مخالف سیمینار قرار دیتے ہوئے کہا کہ جسم کی موت نظریات کی موت نہیں ہوتی۔ 13 نومبر 1960 کو حسن ناصر کی شہادت محض ایک جسم کی موت تھی۔ مگر آج بھی ملک بھر میں چھائی ہوئی این ایس ایف پاکستان اس امر کا ثبوت ہے کہ عوامی جمہوری انقلاب کی فتح تک اور ملک میں مزدور راج کے قیام تک این ایس ایف کا ہر جوان چلتا پھرتا حسن ناصر ہے، جسے نہ شاہانہ طرز ذندگی متاثر کر سکتا ہے نہ ترمیم پسندی گمراہ کر سکتی ہے اور نہ ریاستی جبر دھمکا سکتا ہے۔ این ایس ایف پاکستان، اوکاڑہ کے صدر پرویز سلطانی نے کہا کہ ریاست نجکاری کے نام پر قومی اداروں کو اپنے رشتہ داروں میں بانٹنے کی مذموم کوشش کر رہی ہے مگر این ایس ایف پاکستان ان کے ہر ناپاک ارادے کو جمہوری و انقلابی جدوجہد کے ذریعے خاک میں ملا دے گی۔
نیشنل یوتھ موومنٹ پاکستان کے رہنما جمیل بلوچ نے کہا کہ سامراج اور آئی ایم ایف کے غلام اپنے اپنے بنی گالاوں، جاتی عمراوں اور ذرداری ہاوسوں میں بیٹھ کر ہمارا مستقبل ملٹی نیشنل کمپنیوں کو فروخت کر رہے ہیں اور سوچتے ہیں کہ ہم جو اس دھرتی کے اصل وارث ہیں، زمین کے پہلے بیٹے ۔۔۔۔ ہم کیا ہاتھ پر ہاتھ دھرے اپنی ماں کو فروخت ہوتے ہوئے دیکھتے رہیں گے؟ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ این ایس ایف پاکستان پارہ چنار کے صدر مجاہد حسین طوری نے کہا کہ ریاست نے ہمارے ذرایع پیداوار پر قبضہ کرنے کے لئیے ہمارے علاقے کو فرقہ واریت کا گڑھ بنا دیا۔ مقامی بنیاد پرست غلاموں کے ذریعے قتل و غارت گری کروائی جا رہی ہے۔ سینکڑوں معصوموں کو شہید کر دیا گیا ہے۔ مگر اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ ریاست مجبور نہ کرے ہمیں اپنے ذندہ رہنے کا حق مجبورا چھیننا پڑ جائے۔ عوام جان چکے ہیں کہ دین و مذہب کی کوئی لڑائی نہیں۔ یہ ذرایع پیداوار پر اپنے حق کی لڑائی ہے اور محنت کرنے والا فریق ہی فقط فتح سے ہمکنار ہوگا۔ پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ پاکستان، سوات کے رہنماء ایڈووکیٹ ابرار احمد خان نے کہا کہ سامراج کی پروردہ ریاست پہلے مذہبی بنیاد پرست غلاموں اور شدت پسندوں کی آڑ میں ملکی ذرایع کو بیچنے کا دھندہ کرتی رہی، اب تنگ نظر قوم پرست ان کے ہتھے چڑھ گئے ہیں۔ ریاست کو یاد دلانا ہوگا کہ طاقت کا ماخذ آج بھی عوام ہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ پاکستان ایک پری پارٹی فارمیشن ہے۔ جلد از جلد اسے عوامی انقلابی پارٹی بنا کر سامراج کی ہر سازش ناکام کر دیں گے۔ پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما آصف چوہدری نے کہا کہ آج صف بندی ہو گئی۔ پتہ چل چکا ہے کہ کون عوامی جمہوری انقلاب کے ساتھ ہے اور کون مفاد پرستوں کی گود میں جا بیٹھا۔ اپنی صفوں میں چھپے ہر گھس بیٹھئیے کو بے نقاب کریں گے اور جلد از جلد عوامی انقلابی پارٹی کا اعلان کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ عوامی جمہوری انقلاب کا ہراول دستہ شہر لاہور ہوگا۔ سینئیر صحافی رائے حسنین نے کہا کہ بیشک پسے ہوئے طبقات ہی ملک کی اصل طاقت ہیں۔ انہیں حقوق دلوانے کے لئیے حسن ناصر کی طرح جدوجہد کرنا ہوگی اور صحافی برادری ہمیشہ کی طرح آج بھی روشن خیال انقلابی دوستوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
پی ڈی ایف کے سینئیر رہنما رشید مصباح نے اپنے خطاب میں نام نہاد بائیں بازو کے ترمیم پسندوں کے مفاد پرست گروہوں کو زبردست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی دائیں بازو کے مفاد پرست ہی کہنا چاہئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزدور راج کو نام نہاد سوشل ڈیموکریسی اور بے معنی فلاحی مملکت کے لا یعنی تصور میں الجھانے والے یہ گروہ اور این جی اوز ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ کارکنان ان کے موقع پرستی کے جال سے بچیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انقلاب قربانی مانگتا ہے اور ہم تیار ہیں۔ طفیل ڈھانہ کا کہنا تھا روس کے انقلاب کو سمجھنے کے لئیے لازم ہے کہ کامریڈ جوزف اسٹالن کی ذندگی سے سیکھنا ہوگا، جیسے حسن ناصر نے سیکھا۔ انقلاب تو یقینی ہے مگر اس لمبی مسافت کو کم از کم وقت میں طے کرنا ہی اصل جدوجہد ہے۔ پی ڈی ایف کی روح رواں مشتاق چوہدری نے کہا کہ یہ ہم سب کا ملک ہے اور ملک کے تمام ذرائع پیداوار 22 کروڑ عوام کے ہیں۔ جعلی جمہوریت کی پیداوار حکمران ٹولے کو روکنا ہو گا۔ پی ڈی ایف کے سیکریٹری صابر علی حیدر نے کہا مقتدر طبقات عوام کو کبھی مذہب کے نام پر، کبھی فرقے کے نام پر، کبھی زبان کی بنیاد پر اور کبھی قوم پرستی کے نام پر تقسیم کیا جاتا رہا ہے۔ مگر ہم ایک ایسی عوامی انقلابی پارٹی عوام کو دے جائیں گے جس پر پہلے کی طرح کوئی جاگیردار قبضہ نہ کر سکے اور جس کی جدوجہد صرف اور صرف عوامی جمہوری انقلاب پر منتج ہو۔ تقریب سے یسین حیدری بادشاہ، شبیر بھٹی، حافظ ناصر، رائے ناصر اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا اور این ایس ایف پاکستان کی اس کاوش کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

این ایس ایف حسن ناصر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمعصوم نے کیا جذباتی اِستحصال .. ماہ طلعت زاہدی
Next Article نواز شریف کو عدالت کے حکم پر بیرون ملک بھیجنے کی تیاری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فہیم عامر کا کالم : آصف چودھری کا انقلاب کتنی دور ہے ؟

اپریل 28, 2024

”وہ“ ۔۔۔۔ این ایس ایف کا فہیم : عامر حُسینی کے قلم سے

اپریل 20, 2024

حسن ناصر : مت سمجھو ہم نے بھلا دیا .. زاہدہ حنا

نومبر 17, 2019

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.