Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»ممکنہ برطانوی ردعمل اور متوقع سیاسی ، سفارتی و صحافتی سرگوشیاں۔۔حبیب خواجہ
تجزیے

ممکنہ برطانوی ردعمل اور متوقع سیاسی ، سفارتی و صحافتی سرگوشیاں۔۔حبیب خواجہ

ایڈیٹرمارچ 4, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
United Kingdom
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پنجاب حکومت کی سفارش پر پاکستان کی وزارت خارجہ کیطرف سے برطانیہ بھیجے گئے مراسلے میں کی گئی ملزم حوالگی کی استدعا کو برطانوی حکومت اور محکمہ انصاف کیطرف سے قطعی طور پر رد کر دیا گیا ہے . برطانیہ سے موصولہ اطلاعات کیمطابق برطانوی حکومت کیطرف سے موقف اختیار کیا گیا ہیکہ مزکورہ ملزم کیخلاف تمام کیسز سیاسی اور معاندانہ قسم کے ہیں ، جو برطانوی انصاف کی اساس اور یونائیٹڈ نیشن کے چارٹر میں انسانی حقوق سے بھی متصادم ہیں . وکلاء ، قانوندانوں اور سیاستدانوں کیجانب سے ردعمل میں موقف اختیار کیا گیا ہیکہ حکومت برطانیہ کا یہ فیصلہ اور جواب انتہائی صائب اور قرین انصاف کے عین مطابق ہے .
لندن کے صحافتی حلقوں میں سرگوشیاں سنی جا رہی ہیں کہ ملزم کو اپنے ملک میں ٹارگٹ کر کے سیاسی کردار کشی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے . اسکی سیاسی ساکھ کو بے پناہ نقصان پہنچایا جا چکا ہے . پاکستانی امور کے ماہر اور ایک کہنہ مشق برطانوی صحافی نے پاکستانی درخواست رد کئے جانے کے اس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہیکہ ماضی میں ہر بڑے سیاستدان پر غیر سیاسی حکومتیں ایسے بوگس کیسز بناتی رہی ہیں . ایک مقبول و موقر برطانوی روزنامے نے پاکستان کے روایتی سیاسی کیسز پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے ادارئیے میں لکھا ہیکہ ایک فوجی مطلق العنان کے دور میں مقبول عوامی وزیراعظم کو پھانسی دینے والے ایک جج نے بعدازاں خود بھی کیس پر غیر منصفانہ دباؤ کی تصدیق کی تھی . ایک دوسری خاتون وزیر اعظم "جج جرنیل گٹھ جوڑ” کو خاص طور ہر نشانہ بناتی رہی تھیں . وہ ایسے سیاسی فیصلے سنانے والی کورٹس کو کینگرو کورٹس پکارتی رہیں . مزکورہ خاتون وزیراعظم کو بعدازاں ایک دوسرے ڈکٹیٹر کے دور میں اسوقت قتل کر دیا گیا تھا جب وہ ایک بھرے جلسے سے خطاب کرنے کی بعد رخصت ہو رہی تھیں . ادارئیے کے اختتام پر اخبار لکھتا ہے کہ اپنی المناک موت سے قبل مرحومہ نے اپنے ممکنہ قتل کا سارا الزام ڈکٹیٹر اور اسکے سیاسی رفقاء کار پر لگایا تھا .
دوسری طرف ایک سینئر ترین برطانوی بیرسٹر کیمطابق ملزم نہ صرف برطانوی شہریوں کے والد ہیں اور انہیں حکومت پاکستان کی مرضی اور عدالت کے حکم پر سہولت دی گئی تھی . اور یہ کہ برطانیہ آنے سے قبل بھی وہ اس عارضی سہولت سے مستفید ہو رہے تھے . اور اب جبکہ تاحال انکا علاج بھی مکمل نہیں ہو پایا ، ایسے میں حکومت پاکستان کا یہ سفارتی اقدام سمجھ سے بالاتر ہے . خاص طور پر جب عدالت کیطرف سے حکومت پنجاب کو پابند بنایا گیا ہیکہ علاج کیلیے دی گئی عارضی سہولت میں اضافے کیلیے لندن میں موجود پاکستانی سفارتکاروں سے علاج معالجے کی پیشرفت کی روشنی میں خود فیصلہ کرے . حکومت پنجاب اور پاکستان کے برطانیہ میں موجود سفارتی مشن کے درمیان کسی ایسے رابطے کا زکر پاکستانی وزارت خارجہ نے اپنے مراسلے میں نہیں کیا کہ جس میں علاج کے مکمل ہونے کا زکر ہو اور یہ کہ ملزم علاج مکمل ہونے کے باوجود سزا سے فرار کیلیے ملک واپسی سے انکاری ہو اور جسکی بنیاد پر پنجاب حکومت نے سہولت میں توسیع سے انکار کیا ہو .
برطانوی ، یورپی اور عالمی قوانین سے باخبر پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک معروف برطانوی سیاستدان نے کہا ہے کہ اگر حکومت پاکستان پولیس کسٹڈی میں بھی انہیں علاج معالجے کیلیے لندن بھیجتی تو تب بھی ملزم ایک درخواست میں اپنے ملک میں خود سے روا رکھے گئے معاندانہ سیاسی برتاؤ کو بنیاد بنا کر پیٹیشن دائر کر سکتا تھا ، جسکا انسانی حقوق کی بنیاد پر جائزہ لینا برطانوی محکمہ انصاف کیلیے ضروری ہوتا .
ایک جائزے کیمطابق انکا علاج جاری ہے اور یہ کہ اگر علاج مکمل ہو بھی چکا ہو تو پھر بھی برطانیہ کسی ایسی درخواست کو قابل اعتنا نہیں سمجھتا کیونکہ پاکستان میں انہیں انصاف کی توقع نہیں ہے . بلکہ انکی جان کو بھی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں . ایک معروف سینئر وکیل کیمطابق اگر حکومت برطانیہ ملزم حوالگی کا عندیہ دیتی بھی ہے تو ملزم خود یا اسکے لواحقین پیٹیشن دائر کر سکتے ہیں ، جسکی بنیاد پر انتظامیہ کیجانب سے عین جہاز میں بٹھائے جانے اور جہاز کے اڑان بھرنے تک عدالت انتظامیہ کو ملزم جہاز سے اتارنے کا حکم دے سکتی ہے ، اور ایسا بیشتر بار برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں ہو چکا ہے .
انٹرنیشنل ریلیشنز کے ماہرین اور قانون دانوں کیمطابق ملزم کو معاندانہ سیاسی عدم انصاف کا معاملہ ہو تو انٹرول کے زریعے بھی ایسی حوالگی بعید از امکان ہے . اس سے قبل حال ہی میں حکومت پاکستان کیطرف سے ایک اور سیاستدان اور سابق وزیر کی حوالگی کیلیے انٹرہول کی درخواست رد کی جا چکی ہے .
چند روز ، ایک دو ہفتوں یا مہینوں میں حکومت پاکستان کے نام موصول ہونے والے جوابی برطانوی مراسلے کا ممکنہ متن اور اس پر لندن اور اسلام آباد کے سیاسی ، سفارتی و صحافتی حلقوں میں متوقع چہ مگوئیاں اور سرگوشیاں …

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleویمنز ورلڈ ٹی 20،سیمی فائنلز کھیلے بغیر ہی فائنلسٹ کون؟حتمی نام جانئے۔۔عمران عثمانی
Next Article گجروں سے منسوب شہر وں اور مال مویشی کا احوال ۔۔عبدالخالق بٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

اپریل 28, 2026

کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم

اپریل 28, 2026

صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم اپریل 28, 2026
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 28, 2026
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.