Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ارشد چوہدری»کرونا وائرس: خبر کی تلاش میں صحافی خود ‘خبر’ بننے لگے۔۔ارشد چوہدری
ارشد چوہدری

کرونا وائرس: خبر کی تلاش میں صحافی خود ‘خبر’ بننے لگے۔۔ارشد چوہدری

ایڈیٹرمارچ 24, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
corona virus
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے ضروری اقدامات کے باوجود اس وبا کے پھیلاؤ میں کمی واقع نہیں ہورہی اور علاج کرنے والے ڈاکٹروں اور پولیس اہلکاروں کے بعد کوریج کرنے والے صحافی بھی اس وائرس کی زد میں آنے لگے ہیں۔
بیشتر میڈیا اداروں کی جانب سے ملازمین کے لیے حفاظتی اقدامات کے باوجود پاکستان کے تین نیوز چینلز کے نمائندے لاہور، وزیر آباد اور مظفر گڑھ میں کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جنہیں ٹیسٹوں کے بعد تشخیص ہونے پر آئیسولیشن وارڈز میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ 21 صحافیوں میں کورونا وائرس کی موجودگی کا شبہ ہے اور ان کے ٹیسٹ کی رپورٹس آنا باقی ہے۔
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے جنرل سیکرٹری رانا عظیم نے اس حوالے سے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ اب تک تین صحافیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 21 صحافی ایسے ہیں جن میں شبہ ہے کہ وہ کورونا سے متاثر ہوسکتے ہیں، تاہم ابھی تک ان میں وائرس کی موجودگی یا غیر موجودگی کی تصدیق نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ بعض اداروں نے دفتری عملے کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی ہے لیکن اخبارات کے پیج تیار کرنے والے اور الیکٹرانک میڈیا میں لائیو بیپر دینے والے صحافیوں کے لیے ڈیوٹی لازم ہے، لہذا انہیں کورونا وائرس سے بچاؤ کی بہترین کِٹس اور سینیٹائزر کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صبح شام ان کا ٹمپریچر بھی چیک ہونا چاہیے۔
رانا عظیم نے مزید بتایا کہ صحافیوں کو اس وبا سے بچانے کے لیے ضروری اقدامات کی غرض سے وزیر اعظم اور چیف جسٹس کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن ( پی آر اے ) اسلام آباد کے صدر بہزاد سلیمی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو یا زلزلہ اور کورونا جیسی کوئی قدرتی آفت ہو، لوگوں کو بروقت اور درست معلومات کی فراہمی کے لیے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو فرنٹ لائن سے اپنے پیشہ وارانہ فرائض ادا کرنا پڑتے ہیں۔
انہوں نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہا کہ ‘دفتری دباؤ اور بہتر سے بہتر کام کے جنون کے باعث صحافی بہت سی احتیاطی تدابیر بھی اختیار نہیں کرپا رہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورت حال میں جہاں لوگوں کو گھروں میں بیٹھنے کی تلقین کی جارہی ہے وہیں ہمارے ساتھی رپورٹرز اور کیمرہ مین ہسپتالوں اور مختلف مقامات سے براہ راست رپورٹنگ کر رہے ہیں لیکن ان کے پاس این 95 ماسک، دستانے اور دیگر ضروری حفاظتی انتظامات نہیں ہیں، یہی وجہ ہے کہ صحافی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں۔’
بہزاد سلیمی نے مزید کہا کہ اس صورت حال میں حکومت اور میڈیا مالکان پر صحافیوں کے تحفظ کی ذمہ داری یکساں طور پر عائد ہوتی ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ‘افسوس ناک حقیقت یہ ہے کہ آج بھی بیشتر صحافیوں کو میڈیکل اور لائف انشورنس میسر نہیں۔ کیمرے کی تو انشورنس ہے لیکن کیمرہ مین کی نہیں۔’
بہزاد سلیمی کے مطابق: ‘پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پارلیمنٹ اور حکومت پر دباؤ کے ذریعے ایسی قانون سازی کے لیے کوشاں ہے جس سے صحافیوں کے جانی اور معاشی تحفظ کا مستقل حل نکل سکے، لیکن ساتھ ہی صحافی دوستوں سے بھی ضروری احتیاطی تدابیر کرنے کی درخواست ہے۔ وہ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ایکسکلوژو خبر اور ملازمت دوبارہ مل جائے گی لیکن زندگی دوبارہ نہیں ملے گی۔’
اس حوالے سے الیکٹرانک میڈیا ایسویسی ایشن کے صدر آصف بٹ نے کہا کہ صحافی کو اس وبا سے بچانے کے لیے ایمرا کی جانب سے ممبران کو حفاظتی اشیا فراہم کی جارہی ہیں تاکہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے والے بھائیوں کو اس وائرس سے بچایا جاسکے۔
پاکستانی صحافتی ادارے ‘سٹی 42′ کے گروپ ایڈیٹر نوید چوہدری نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہا کہ کورونا وائرس کی وبا دنیا بھر میں پھیل رہی ہے، اس پر قابو پانے میں تو ابھی تک کوئی کامیابی نہیں ہوئی لیکن اس سے بچنے کا واحد حل حفاظتی اقدامات ہیں کیونکہ اب تو خبریں دینے والے خود خبر بننے لگے ہیں۔’
انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے صحافتی اداروں کی جانب سے جو حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں وہ ناکافی ہیں لیکن صحافتی ذمہ داریاں بھی ناگزیر ہیں اور ایسے حالات میں عوام اور حکام کو باخبر رکھنا انسانی خدمت ہے۔ بعض اداروں نے تو ضروری سٹاف کے علاوہ سب کو گھروں سے کام کی اجازت دے دی جبکہ بیشتر میں ابھی تک ایسا نہیں ہوسکا جو کہ خطرناک ثابت ہوسکتاہے۔
دوسری جانب ‘سچ’ نیوز کے ڈائریکٹر نیوز ندیم رضا نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس جیسی وبا اس سے پہلے کبھی نہیں آئی، اس لیے میڈیا تو کیا نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور محکمہ صحت جیسے اداروں کو بھی اقدامات میں دشواری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‘عام طور پر جب بھی کوئی وبا یا بڑا بحران آتا ہے تو میڈیا کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں، لہذا اس وبا کے آنے پر بھی صحافی یہی سمجھ رہے ہیں کہ انہیں بڑھ چڑھ کر خبریں نشر یا پرنٹ کرنی ہیں لیکن اس بار حالات مختلف ہیں اور اس سے بچاؤ کا واحد حل احتیاطی تدابیر پر عمل کرناہے۔’
ندیم رضا کے مطابق: ‘اداروں کی جانب سے تو محدود وسائل کے باوجود عملے کو محفوظ رکھنے کی کوششیں جاری ہیں لیکن صحافیوں اور ڈی ایس این جیز کے سٹاف کو خود بھی چاہیے کہ وہ حفاظتی کٹ استعمال کریں اور لوگوں کے ساتھ ملنے سے اجتناب کریں۔’

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

صحافت کورونا وائرس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکوروناوائرس ۔۔64سال میں پہلی بار 23مارچ کو پرچم کشائی ہوئی نہ کوئی اورتقریب
Next Article پی ایس ایل کی لائیو اسٹریمنگ پر جوا،پی سی بی کی تصدیق۔۔عمران عثمانی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم

فروری 15, 2026

مارک ٹلی بھارت کا بیانیہ بناتے تھے : پاکستان میں مارشل لاء کی راہ ہموار کی : ثقلین امام

جنوری 25, 2026

معروف شاعر ، ادیب اور صحافی رضی الدین رضی کے بچپن ، لڑکپن اور جوانی کی کہانی : آغا محمد علی کی زبانی

دسمبر 26, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.