Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, مئی 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وسعت اللہ خان کا کالم :اوقات پتہ چل گئی یا ابھی نہیں؟
کالم

وسعت اللہ خان کا کالم :اوقات پتہ چل گئی یا ابھی نہیں؟

ایڈیٹراپریل 10, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusat ullah khan columns about pakistan politicsat girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دنیا کی کوئی بھی جنگ ہو ایک نہ ایک دن ختم ہو جاتی ہے اور دو جنگوں کے درمیان جو وقفہ آتا ہے اسے امن کہا جاتا ہے ۔اس وقفہِ امن میں آدھا وقت پچھلی جنگ سے پیدا ہونے والی تباہی کی کرچیاں چننے اور دوبارہ سے پاؤں پے کھڑا ہونے میں گزر جاتا ہے، اور باقی آدھا وقت ایک بار پھر طاقت کا گھمنڈ کمانے میں گزر جاتا ہے اور پھر یہی گھمنڈ بھوت کی طرح سر پہ سوار ہو جاتا ہے اور ایک اور نئی جنگ اس مفروضے پر شروع ہو جاتی ہے کہ پچھلی بار کی طرح ہم تباہ نہیں ہوں گے بلکہ سامنے والے کو تہس نہس کر دیں گے۔
پچھلی بار دشمن نے بائیں سے حملہ کیا تھا اب کی بار ضرور دائیں سے حملہ کرے گا مگر ہم خود کو تب تک اتنا ناقابلِ تسخیر بنا لیں گے کہ کسی مائی کے لال کو ہمیں دوبارہ میلی آنکھ سے دیکھنے کی ہمت نہیں ہو گی۔
پچھلی بار ہم اپنی شرافت اور اس کے نتیجے میں جنم لینے والی غفلت کے ہاتھوں مات کھا گئے پر اس بار ہم اپنی آنکھیں نہ صرف مسلسل کھلی رکھیں گے بلکہ زمین سے خلا تک آنکھوں کا ایسا جال بچھا دیں گے کہ کوئی میزائل، کوئی طیارہ اس جال سے نہ گزر پائے گا۔
وائے افسوس کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد سے آج تک ہر ملک فرضی دشمن سے بچنے اور اپنے اندر کے خوف کو ختم کرنے کے لیے کھرب ہا ڈالر اپنے جیسے انسانوں کو مارنے پر ضائع کرتا رہا مگر اب جس دشمن سے پالا پڑا وہ نہ تو انسان ہے نہ جانور بلکہ وہ تو ننگی آنکھ سے نظر تک نہیں آ رہا۔ اس پر توپ کجا سبزی کاٹنے والی چھری تک کارگر نہیں۔ اسے ایک سوئی تک نہیں چبھوئی جا سکتی۔ اس دشمن کا نہ دایاں بایاں ہے، نہ اوپر نہ نیچے، نہ گہرا نہ اتھلا۔ نہ ناسا کی ہبل دوربین اسے تلاش کر پا رہی ہے نہ وہ مصنوعی سیارہ جو میری جیب میں پڑے کرنسی نوٹ کے رنگ کی بھی تصویر کھینچنے پر قادر ہے۔
آپ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ شروع کرتے ہوئے کہا تھا نہ کہ دشمن اگر چوہے کے بل میں بھی چھپ گیا تو اسے پناہ نہیں ملے گی، تو لی جیے اب آ گیا ہے وہ دہشت گرد جو آپ کے ہاتھوں پر بیٹھا ہے۔ آپ کے پھیپھڑوں کی ناکہ بندی کر رہا ہے۔ آپ کے مسلح محافظوں کا حلقہ توڑ کر آپ کے حلق میں آن بیٹھا ہے۔ آپ کے سانس کی نالی پر قبضہ کر رہا ہے۔ کوئی بھی روایتی، جوہری یا کیمیاوی ہتھیار استعمال کیے بغیر اس نہتے عدو نے آپ کی معیشت کا تیاپانچہ کر کے سکھانے کے لیے الٹی گنتی کی الگنی پر ٹانگ دیا ہے۔ آپ کے پاس جو ہزاروں ٹریلین ڈالرز پڑے ہیں ذرا ان سے اپنے حریف کے ایک بھی سپاہی کو خرید کر دکھا دیجیے۔ جو زمین آپ نے میرے بچوں کے حال اور مستقبل کا قتلِ عام کر کے مجھ سے ہتھیائی ہے وہی زمین اس دشمن کو بطور ہرجانہ دے کر عارضی جنگ بندی پر راضی کر لیجیے۔
ہاں یہ دشمن بھی ایک دن واپس ہو جائے گا، یا آپ کی ہی ناک کے نیچے کہیں گوشہ نشین ہو جائے گا اور لمبی نیند اوڑھ لے گا مگر اپنی شرائط پر اور پھر ایک روز دوبارہ پلٹے گا اپنے ہی طے کردہ وقت پر، اپنی پسند کے میدان میں کئی گنا وحشیانہ طاقت کے ساتھ۔
ہاں یہ دشمن اپنی بیرکوں کی جانب لوٹ جائے گا مگر جانے سے پہلے وہ آپ کی جبلی رعونت کو آپ ہی کے گلے میں ڈال کر جائے گا۔ آپ کی انا کا جوتا آپ ہی کے سر پر توڑ کے جائے گا۔ آپ کی جبلی لالچ کو آپ کے منہ میں ٹھونس کر جائے گا۔ آپ کی اکڑ کو دو ٹکے دھڑی کے نرخ پر نیلام کرتا ہوا جائے گا۔ آپ کی عیاریاں آپ ہی کے کانوں میں پگھلا کر انڈیلنے کے بعد رخصت ہو گا۔ آپ کی فاتحانہ ہوس کو نکیل میں ڈھال کر جائے گا۔
آپ نے پچھلی دو ڈھائی صدیوں میں بالخصوص جو کچھ کمزوروں کے ساتھ کیا ، جنگلوں، چرندوں، پرندوں، دریاؤں، سمندروں کے ساتھ کیا، آپ نے جس طرح پہاڑوں کو رلانے کی کوشش کی، آپ نے جیسے بارہا آسمان پر تھوکنے کی جرات کی، آپ نے جس طرح کرہ ارض، اس کی فضا اور اس فضا سے اوپر کے خلا کی آہ اور بددعا سمیٹی، اس کا احتساب شروع ہو چکا ہے۔ ابھی تو سپاہِ قدرت کا ہراول دستہ ہی زمین پر اترا ہے اور آپ کی چیخیں نکل گئیں۔ اصل سپاہ تو ابھی راستے میں ہے۔
مگر یہ دشمن میری تمہاری طرح اندر سے چھوٹا، جھوٹا اور وعدے پامال کرنے والا نہیں۔ اس نے یلغار سے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ اگر تم کوئی درخت ہو تو تمہیں امان ہے، چرند و پرند و درند و حشرات الارض ہو تو تمہیں امان ہے۔ میری تم سے کوئی جنگ نہیں۔ صرف انسان کو امان نہیں جو اپنی عقل کے نشے میں چور تم سب کا بقائی دشمن بن گیا۔
تو پھر دیکھو کہ سوائے انسان کے اس کرہِ ارض کی ہر روح اور وجود آج محفوظ ہے۔ پہلی بار شکاری بند ہے اور شکار بے فکری اور حیرت کے ساتھ اس سیارے پر سب سے آخر میں اترنے والی چھچھوری مخلوق کی بے بسی سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔
ہاں تو کہاں ہیں تمہارے روبوٹ، تمہارے ریڈار، تمہارے آلات سراغرسانی، تمہارے ڈرونز، تمہاری مصنوعی ذہانت، تمہاری ڈیجیٹل شیخیاں، تمہاری محیرالعقول لیبارٹریاں، تمہارے زیرِ زمین سیسہ پلائے بنکر، تمہاری خفیہ سرنگیں اور دیگر سٹیٹ آف دی آرٹ تحفظاتی و جارحیاتی ساز و سامان۔
حتیٰ کہ مناجات بھی کام نہیں آ رہیں۔ کام آئیں بھی تو کیسے؟ کہا گیا تھا نا تم سے ہزار بار تکرار و اصرار کے ساتھ کہ اعمال کے اجر کا دار و مدار نیتوں پر ہے۔ جیسا کرو گے ویسا بھرو گے، یہ تیر وہ ہے کہ جو لوٹ کر بھی آتا ہے مگر تم نے فرض کر لیا کہ تم تو دائمی لاڈلے ہو۔ تمہارے لیے توبہ کا دروازہ کبھی بند نہ ہو گا۔
ہاں دروازہ اب بھی کھلا ہے مگر ہر بار کے برعکس شاید پہلی بار تمہارے علاوہ کرہِ ارض کے ہر مکین کی تم سے پہلے سنی جا رہی ہے۔ فی الحال اپنی باری کا انتظار کرو اور قطار میں چپ چاپ سب سے آخر میں کھڑے ہو جاؤ۔ شاید کچھ بات بن جائے مگر کوئی ضمانت بھی نہیں۔
( بشکریہ: اردو نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عالمی جنگ کورونا وائرس ماحولیات
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکوروناوائرس،کرکٹ 27 سال پیچھے چلی گئی ۔۔ عمران عثمانی
Next Article پی سی بی سے ہارون رشید اور آغا زاہد کی رخصتی کا اعلان : عمران عثمانی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آؤ پرندوں اور درختوں سے دوستی کریں : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کالم

مارچ 8, 2026

ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی: ہماری ذمہ داری کیا ہے ؟ بسمہ جمیل کا کالم

دسمبر 19, 2025

پاکستان میں کورونا پھر اسپیڈ پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

نومبر 11, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک مئی 5, 2026
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم مئی 4, 2026
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری مئی 4, 2026
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل مئی 4, 2026
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے مئی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.