Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ایم ایم ادیب»اے پی سی کی سیاست اور خطرات سے بے نیاز حکومت ۔۔ ایم ایم ادیب
ایم ایم ادیب

اے پی سی کی سیاست اور خطرات سے بے نیاز حکومت ۔۔ ایم ایم ادیب

ایڈیٹراگست 12, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ طے شدہ امر ہے کہ جمیعت علمائے اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمن پاکستانی سیاست کے ایک نابغہء روزگار کردار کی حیثیت رکھتے ہیں،ان کی سیاسی بصیرت کسی شک و شبہ سے بالاتر ہے،وہ ملکی اور اور بین الاقوامی صورت حال خصوصاََ دوست اسلامی ممالک کے تعلقات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ان کی نپی تلی رائے مستقبل کے سیاسی منظر نامے کو سمجھنے کے لئے بہت صائب اور قابل اعتنا ہوتی ہے،وہ سیاسی اتحاد بنانے اور ان کی حکمت عملی تیار کرنے میں سیاسی، سماجی اور نفسیاتی عوامل کا دھیان رکھتے ہیں اور اس امر پر خصوصی توجہ مرکوز رکھتے ہیں کہ معروضی سیاسی تقاضوں کے مطابق لائحہ عمل طے کیا جائے۔عام طور پر ان کے فیصلوں میں بابائے سیاست نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کے سیاسی فکر کا عکس دکھائی دیتا ہے،تاہم ان کی اپنی دانش کا عمل دخل زیادہ جھلکتا ہے،وہ اپنے ہمعصر سیاستدانوں کے فکری رویوں کو اچھی طرح سمجھتے بوجھتے ہیں اس لئے سیاسی اتحاد ترتیب دیتے وقت عصری سیاسی تقاضوں سے کہیں بھی صرف نظر نہیں کرتے۔
موجودہ اتحاد (اے پی سی) جو جے یو آئی ایف،پی پی پی اور مسلم لیگ ن کے درمیان ہونے جارہا تھا،جس کی بنیاد پر سیاسی تحریک کا فارمولا یا لائحہ عمل تیار کیا جانا تھا اس کے بننے سے پہلے ہی کچھ رخنے اور کچھ غلط فہمیاں درمیان میں حائل ہوگئی ہیں،جن کیوجہ سے مولانا کے لہجے میں دلگرفتگی دکھائی دیتی ہے۔حالات و واقعات اس امر کے غماز ہیں کہ
ن لیگ اور پی پی پی کے مرکزی رہنما میاں شہباز شریف اور بلاول زرداری مولانا سے دامن بچانے یا کنی کترانے کی کوشش کررہے ہیں،وہ کسی طور حکومت کے خلاف اتحاد کا راستہ اپنانا نہیں چاہتے۔صاف ظاہر ہے شہباز شریف نیب کے دباؤ میں ہیں ان پر نت نئے الزامات کی فائلیں کھلتی جارہی ہیں،کوئی دن نہیں نیب ان کو اٹھا کر جیل میں ڈال دے اورموصوف ابھی قید وبند کی صعوبت کے کسی لحاظ سے متحمل نہیں،جہاں تک بلاول زرداری کی بات ہے وہ اے پی سی پر اس لئے آمادہ نظر آتے کہ انہوں نے اسفند یار ولی کے بیٹے ایمل یار ولی سے ملاقات کی ہے جس میں بظاہر این ایف سی ایوارڈ پر اتفاق رائے کی بات کی گئی اور اٹھارہویں ترمیم پر عمل کے لئے مشترکہ جدوجہد کا اعلامیہ پیش کیا گیا تاہم تازہ ترین سیاسی صورت حال اور اس میں اپوزیشن کے کردار پر بھی گفتگو کی گئی۔
سچ تو یہ ہے کہ ایسی خوش فہمی میں غلطاں نہیں رہنا چاہئے کہ حکومت من مانی کی روش پر چل کر اپنا وقت پورا کر لے گی اور کوئی سیاسی اتحاد یا متحدہ رد عمل اس کا کچھ بگاڑ نہیں سکے گا۔اسے معلوم ہونا چاہئے کہ پاکستان کی سیاست امکانات کا سفر ہے اس سفر میں کہیں بھی گفتہ نا گفتہ واقعہ پیش آسکتا ہے اور عمران حکومت ایسی کسی ان ہونی کے ہوجانے سے بھی سراسربے بہرہ ہے وبے خبر دکھائی دیتی ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : چیف جسٹس کے ریمارکس اور سندھ حکومت ، کیا ہونے والا ہے ؟
Next Article یومِ آزادی 15اگست کیوں نہیں؟۔۔حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.