Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ایم ایم ادیب»سیاسی غلامی،پی ڈی ایم کا جلسہ اور”اسے کہنا دسمبر آگیا ہے!“ ۔۔ ایم ایم ادیب
ایم ایم ادیب

سیاسی غلامی،پی ڈی ایم کا جلسہ اور”اسے کہنا دسمبر آگیا ہے!“ ۔۔ ایم ایم ادیب

ایڈیٹرنومبر 29, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of m m Adeeb
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سیاستدان بن جاتے ہیں،مگر سیاست کسی کے گھر کی لونڈی نہیں بنتی۔ہم کھلی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں،عمران خان جن کو سیاسی آدمی بننے میں بائیس سال لگے،مگر دو ہی برس میں سیاست نے انہیں چاروں شانے چِت کردیا،اب وہ جتنے بھی
ہاتھ پاؤں ماریں سیاست کے بل بوتے پر کبھی کھڑے نہیں ہوسکیں گے،ہاں مگر ہمارے یہاں ایک قوت ایسی ہے جس کے سامنے ڈنڈوت بجا لانے سے کبھی اناڑی اور کبھی کھلاڑی کو سیاست میں جگہ مل جاتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ حالیہ صورت حال میں عمران خان کی ساری توجہ اسی قوت کی ا شیر باد کے حصول پر صرف ہورہی ہے۔انہیں کوئی فکر نہیں کہ عوام کی طاقت کو اپنا ہتھیار بنانے کی کسی جستجو سے گزریں۔حکومت بنا لینے کے بعد سے اب تک وہ ایک دن بھی عوامی طاقت کے کیف و مستی کے احساس کا مزا اٹھانے کے روادار نظر نہیں آئے۔
المیہ یہ بھی ہے کہ وہ سیاسی لوگوں سے تعلق کی نارسائی کو ذاتی دشمنی تصور کرنے کے قائل رہے ہیں،یہی وجہ ہے کہ انہیں اشتراک عمل کی سیاست سے دور کا بھی واسطہ اور تعلق نہیں رہا۔ادھر اپوزیشن کے مزاج کی گرمی اب شدید تلخی اور برہمی میں تبدیل ہونے لگی ہے۔پی ڈی ایم کی سبھی جماعتوں کے رہنما کسی طرف سے رابطوں کے نہ ہونے کی وجہ سے غم و غصہ میں مبتلا نظر آتے ہیں۔ان کی شہروں شہروں بڑھتی ہوئی پیش قدمی جہاں کرونا وبا کے پھیلاؤ کے دروازے کھول رہی ہے وہاں عوام کے دلوں میں ہمدردی کے جذبات پیدا کرنے کی موجب بھی بنتی جا رہی ہے۔
کینہ پروری میاں نواز شریف کے مزاج کا حصہ بھی ہے مگر زیادہ تر عسکری قیادت ان کے کینے کا شکار رہی ہے،غالباََ اس کی وجہ یہ احساس کمتری ہے کہ انہیں ہر دور میں فوجی قیادت کے زیر سایہ پلنے پوسنے کا طعنہ سننے کو ملتا رہا ہے۔بہر حال وقت کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی اس کمزوری پر قابو پانا بھی آتا جارہا ہے،گو پچھلے دنوں ان کی زبان بہت پھسلتی رہی ہے،مگر انہوں نے اپنی ہونہار بیٹی کے ذریعے معافی تلافی کرلی۔مگر عمران خان اپنے فطری مزاج سے جان نہیں چھڑا پا رہے،کچھ لوگ ہتھ چھٹ ہوتے ہیں جبکہ وزیر اعظم زبان چھٹ ہیں۔انہیں خبر نہیں کہ ہاتھ سے لگائی ہوئی ضرب کے نشان مٹ جاتے ہیں مگر زبان کے لگائے ہوئے زخم کبھی نہیں بھرتے۔
کپتان تو ایسے ظالم مزاج ہیں کہ جسے مخالف سمجھتے ہیں اس کی ماں کے سانحہ ارتحال پر بھی لہجے میں نرمی نہیں دکھاتے بلکہ لگتا ہے تعزیت کرنے میں بھی دشواری محسوس کرتے ہیں اور کسی بیمار کی عیادت تو ویسے ہی ان پر گراں گزرتی ہے۔ ق لیگ کے قائد ایک لمبے عرصے سے صاحبِ فراش تھے کہ جن کی بیساکھیوں پر تحریک انصاف حکومت کا ڈھانچہ استوار ہوا اور ابھی تک اسی کے سہارے کھڑی ہے،ان کے بارے ہمدردی کے دو لفظ وزیر اعظم کی زبان پر نہیں آئے،جبکہ ق لیگ کی طرف سے ریکارڈ پر لائے گئے احتجاج کو بھی قائد تحریک خاطر میں نہ لائے۔آج جو چوہدری شجاعت کی عیادت یاد آئی تو یار لوگ یہ بات کہنے میں حق بجانب ہیں کہ میاں نواز شریف کی پہل نے ان کے دل میں موجود خطرے نے یہ خیال جگایا کہ مرجاں مرنج چوہدری خاندان کہیں اپنی روایتی ساکھ کی خاطر ن لیگ کے ساتھ سیاسی اشتراک عمل کی راہ پر چلنے کی حامی ہی نہ بھر لیں۔لیکن کہنے والوں کی کی اس بات سے بھی سو فی صد اتفاق کیا جاسکتا ہے کہ عمران خان عیادت
کے لئے گئے نہیں بھجوائے گئے ہیں کہ میاں نواز شریف نے اوپر والوں کے دل میں جو گرہ ڈالی ہے وہ سیاسی بالڑی کے بالواسطہ رابطوں سے کھلنے والی نہیں۔ان کے خیال میں عمران حکومت کو اپنی مدت اقتدار پوری کرنی چاہیئے،بعد کے حالات کا انحصار عوامی رائے پر ہے کہ وہ کس حد تک عمران خان کے حق میں باقی رہتی ہے جو لمحہ بہ لمحہ ناگفتگی کی جانب رواں دواں ہے۔
تحریک انصاف کی حکومت فیصلہ سازی کے کسی مرحلے میں دانشمندی اور فراست سے کام لیتی ہوئی محسوس نہیں ہوتی اور نہ ہی کسی پالیسی پر عمل درآمد کی کوئی کوئی صورت دکھائی دے رہی ہے،تذبذب کی فضا میں سانس لیتی عمران حکومت کسی معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی،انتقام کی ایک آگ ہے جو چہار سو لگی ہوئی ہے،اسے بجھانے تو کیا ٹھنڈا کرنے کی پیش رفت بھی نہیں کی جارہی۔
پی ڈی ایم کا سیاسی شو جو ملتان میں ہونا ہے اس کے سلسلے میں لوگوں کا شوق اور ولولہ دیدنی ہے۔جیالوں نے قلعہ کہنہ قاسم باغ کے سٹیڈیم کے تالے توڑکر دو دن پہلے ہی کیمپ لگا لئے ہیں۔دم دمے کے سائے تلے کیسا دما دم ہوتا ہے اس
میں کوئی دیر نہیں۔ ملتان میں ان دنوں سردی پورے عروج پر ہے۔عرش صدیقی نے ملتاں کی سردی کے حوالے سے جو نظم دسمبر میں لکھی تھی
وہ نومبر میں یاد آنے لگی ہے کہ
اسے کہنا دسمبر آگیا ہے
دسمبر کے گزرتے ہی برس ایک اور ماضی کی گپھا میں
ڈوب جائے گا
مگر جو خون جسموں میں سو جائے گا وہ نہ جاگے گا
اسے کہنا ہوائیں سرد ہیں اور زندگی کہرے کی
دیواروں پہ لرزاں ہے
اسے کہنا شگوفے ٹہنیوں پر سو رہے ہیں
اور ان پر برف کی چادر بچھی ہے
اسے کہنا اگر سورج نہ نکلے گا
تو برف کیسے پگھلے گی
اسے کہنا کہ لوٹ آئے
(عرش صدیقی)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleٓٓیاسر پیرزادہ کا مکمل کالم : جنگل میں بھٹکتے ہوئے
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم : پیارے کاون خدا حافظ!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم

مئی 7, 2026

معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم

مئی 7, 2026

کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن

مئی 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم مئی 7, 2026
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم مئی 7, 2026
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن مئی 6, 2026
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی مئی 6, 2026
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا مئی 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.