Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»رضی الدین رضی»رضی الدین رضی کا کالم : قمر رضا شہزاد کا خدا سے اور خود سے مکالمہ
رضی الدین رضی

رضی الدین رضی کا کالم : قمر رضا شہزاد کا خدا سے اور خود سے مکالمہ

ایڈیٹردسمبر 26, 20209 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
qamar raza shahzad
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کوئی کرتا تو سہی عشق کا آغاز یہاں
اس کہانی کا بھی انجام بنا لیتا میں
اتنا بے حس تو نہ رہتا یہ مرا شہرِ جمال
اپنی چیخوں سے ہی کہرام بنا لیتا میں
۔۔
اسی لیے تو میں رہتا ہوں خود سے محوِ کلام
خداکے سامنے جا کر مجھے جھجک نہ رہے
۔۔
کتنے ہی خوبرو یہ محبت نگل گئی
میں پھر بھی اس بھٹکتی بلا کی طرف گیا
۔۔
میری آنکھوں میں آنسو نہیں تو سمجھ لیجئے
آگ روشن ہے دل میں مگر اب دھواں رک گیا
۔۔
لڑتا ہوں جس سے آخری حد تک قمر رضا
کرتا ہوں اس سے عشق بھی شدت کے ساتھ میں
۔۔
تیغ بھی پھینک چکا اور جنگ بھی ہار چکا
میں اپنا سب زندہ وقت گزار چکا
شہزادی اب کون سی شرط بقایا ہے
آگ پھلانگ چکا اور دیو بھی مار چکا
۔۔
الجھتا کیسے بھلا صاحب کلام سے میں
ڈرا ہوا تھا کہانی کے اختتام سے میں
۔۔
برا ہو جینے کے اسباب پھینک آیا ہوں
میں راستے میں ترے خواب پھینک آیا ہوں
میں عمومی طور پر کسی شعری مجموعے پر بات کرتے ہوئے اشعار کے حوالے نہیں دیتا اور پروفیسروں یا روایتی نقادوں اور تبصرہ نگاروں کی طرح کسی شاعر کے اشعار اور ان اشعار کی تشریح کی مدد سے مضمون کا پیٹ بھرنے سے گریز کرتا ہوں لیکن ” شش جہات “ کے مطالعے نے مجھے مجبور کیا کہ اپنی اس تحریر کا آغاز ہی قمر رضا شہزاد کے حیران اور مسحور کر دینے والے اشعار سے کروں اور میں نے تحریر کے آغاز میں ہی یہ اشعار اس لیے درج کر دیئے کہ پڑھنے والے میری رائے پڑھنے سے پہلے ہی ان اشعار کو پڑھ لیں تاکہ انہیں معلوم ہو کہ میں جو کہہ رہا ہوں اس میں کوئی مبالغہ نہیں‌ہے ۔
” شش جہات “ قمر رضا شہزاد کا چھٹا شعری مجموعہ ہے جو اس کے جیون کے چھ عشرے مکمل ہونے کے بعد منظر عام پر آیا ہے ۔ اس کتاب میں ہمیں ایک مختلف قمر رضا پڑھنے کو ملتا ہے ، ایک ایسا شاعر جو اپنے جیون کے سفر کے اس مرحلے میں ہے جہاں اس پر بہت سی حقیقتیں منکشف ہو چکی ہیں وہ کائنات کے شش جہات کا بھید جان چکا ہے ، سود و زیاں کے مراحل سے گزرنے کے بعد اس پر بہت سے تجربات نے زندگی اور موت کی بہت سی حقیقتیں کھول دی ہیں ۔ احساس رائیگانی تو ہم سب کو ہے مگر اس رائیگانی میں سے اپنا حاصل تلاش کرنا ہمیں نہیں قمر رضا شہزاد کو آ تا ہے ۔
قمر رضا اس کتاب میں خدا اور خود سے بیک وقت ہم کلام ہوتا دکھائی دیتا ہے ۔ یہ ایک نازک سا مرحلہ ہوتا ہے لیکن اس کو نبھانا ہی شاعر کی قادر الکلامی کا ثبوت ہے ۔ قمر اب شاعری کے اس مقام پر ہے جہاں لفظ ، ان کے معانی اور مضامین اس کے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہیں ۔ وہ جس لفظ کو جو معانی دیتا ہے لفظ ان معانی کو کسی مزاحمت کے بغیر قبول کرلیتا ہے ۔ ” شش جہات “ در اصل معلوم سے نامعلوم، موجود سے ناموجود اور آغاز سے انجام کے سفر کی کہانی ہے لیکن اس کہانی کا کمال یہ ہے کہ یہ معلوم و نا معلوم ، موجود و ناموجود اور آغاز و انجام کی تفریق بھی ختم کردیتی ہے ۔ یہاں انجام کہیں کہیں آغاز سے بھی پہلے کا سفر محسوس ہوتا ہے ایک ایسے جہان کا سفر جو ایک شاعر ہی اپنی قوت متخیلہ کے زور پر دیکھ سکتا ہے ۔ یہ کتاب ظاہر کرتی ہے کہ اس کا تخلیقی سفر پوری قوت کے ساتھ جاری ہے اور آنے والے دنوں میں ہمیں اس کا وہ بہت سا کلام بھی پڑھنے کو ملے گا جو زیر طبع ہے اور جن میں اب اس کی نثری نظمیں بھی شامل ہیں اور جن کی اشاعت کے بعد وہ لوگ منہ چھپاتے پھریں گے جنہوں نے چند برس قبل یہ اعلان کیا تھا کہ قمر رضا شہزاد تخلیقی بانجھ پن کا شکار ہو گیا ہے ۔ قمر تمہاری صحت وسلامتی کے لیے بہت سی دعائیں ۔

( بشکریہ : روزنامہ سب نیوز اسلام آباد)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

قمر رضا شہزاد
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوجاہت مسعود کا کالم : کیا سیاست دان نئے زمانے کے صوفی ہیں؟
Next Article عمار مسعود کا کالم : دلبر جان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

قمر رضا شہزاد کے نواح میں ۔۔ رضی الدین رضی کا کتاب کالم

ستمبر 24, 2024

قمر رضا شہزاد سمیت تمام بڑے تخلیق کار اعلیٰ انسانی اقدار کے امین ہیں‌ : ڈاکٹر انوار احمد کا تقریب پذیرائی میں خطاب

جنوری 13, 2023

ملتان کی ادبی بیٹھکیں : ہوتل بابا کا کالم ( 1 ) ۔۔ رضی الدین رضی

نومبر 1, 2017

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.