Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»پینڈورا پیپرزکا پینڈورا بکس : شوکت ترین، مونس الہٰی سمیت وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں کے نام
اہم خبریں

پینڈورا پیپرزکا پینڈورا بکس : شوکت ترین، مونس الہٰی سمیت وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں کے نام

ایڈیٹراکتوبر 4, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pandora papers
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : دنیا بھر کی اہم شخصیات کے خفیہ مالیاتی معاملات پر انٹرنیشنل کنسورشیئم آف انویسٹیگیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) کی ایک بڑی بین الاقوامی تحقیق ‘پینڈورا پیپرز’ کے نام سے جاری کردی گئی ہے جس میں میڈیا رپورٹس کے مطابق 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام شامل ہیں۔
جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیرخزانہ شوکت ترین، مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وزیر آبی امور مونس الہٰی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل واوڈا، اسحٰق ڈار کے بیٹے، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن، وفاقی وزیر خسرو بختیار کے خاندان کے نام اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علیم خان جیسے اہم نام سمیت 700 سے زائد پاکستانی شامل ہیں۔پینڈورا پیپرز میں فوج کے چند ریٹائرڈ عہدیداروں، کاروباری شخصیات، ایگزیکٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ سمیت میڈیا اداروں کے مالکان کے بھی نام آئے ہیں۔پاکستان سے انگریزی روزنامے دی نیوز انٹرنیشنل کے صحافی عمر چیمہ اور فخر درانی اس تحقیقات کا حصہ تھے۔
آئی سی آئی جے کی جاری کردہ رپورٹ پینڈورا پیپرز میں ‘وزیراعظم عمران خان کا نئے پاکستان کا وعدہ لیکن ان کے قریبی حلقے کے اراکین خفیہ طور پر ملینز آف شور منتقل کرتے رہے’ کے نام سے رپورٹ بھی شامل کی۔آئی سی آئی جے کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے متعدد مرتبہ اس بات کو دہرایا گیا ہے کہ ٹیکس چوری سے اور منی لانڈرنگ کے باعث عریب ممالک میں غربت میں اضافہ ہوتا ہے لیکن ان کے قریبی حلقے کے لوگوں کی آف شور کمپنیوں کے سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔
آئی سی آئی جے کے مطابق لیک ہونے والے ڈیٹا کے مطابق عمران خان کے قریبی حلقے میں سے وفاقی وزیر خزانہ شوکت فیاض احمد ترین، ان کے اہل خانہ، وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر خزانہ اور ریونیو وقار مسعود خان اور پاکستان تحریک انصاف کو فنڈز فراہم کرنے والے اور امریکا میں مالی فراڈ میں نامزد عارف نقوی بھی شامل ہیں۔
ان کے علاوہ چوہدری مونس الٰہی، جو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے عہدیدار ہیں، بھی اس میں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق لیک ہونے والی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے قریبی حلقے کے ‘ایم اراکین’ سمیت کابینہ کے وزرا اور ان کے خاندان کے نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں، اہم مالی مفادات رکھنے والوں کے پاس ‘خفیہ طور پر رکھی ہوئی ملینز ڈالرز کی کمپنیاں اور ٹرسٹ ہولڈنگ پر مشتمل چھپی ہوئی دولت ہے۔
رپورٹ میں ‘فوجی عہدیداروں کو بھی نامزد کیا گیا ہے’ تاہم وضاحت کی گئی ہے کہ رپورٹ میں شامل دستاویزات میں عمران خان کی اپنی ذاتی حیثیت میں کوئی کمپنی نہیں ہے اور ‘ایسی کوئی بات نہیں ہے’۔بیرون ملک اثاثے رکھنے والے ناموں میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین، ان کا خاندان، اور وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر برائے خزانہ و ریونیو وقار مسعود خان کا بیٹا شامل ہے۔آئی سی آئی جے کا کہنا تھا کہ ‘ریکارڈز میں پی ٹی آئی کو بہت زیادہ فنڈز دینے والے عارف نقوی کا بھی نام شامل ہے جنہیں امریکا میں فراڈ کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں’۔
عارف نقوی 2013 میں انتخابی مہم میں وزیراعظم عمران خان کے فنانسر اور اہم فنڈنگ کرنے والی شخصیت تھے اور ان کی کئی آف شور کمپنیاں ہیں۔رپورٹ کے مطابق عارف نقوی نے 2017 میں یوکے ہولڈنگز کی ملکیت تین لگژری اپارٹمنٹس کے لیے منتقل کیے، ان کی کنٹری اسٹیٹ اور لندن کے مضافات میں ایک پراپرٹی ہے اور ڈوئچے بینک کے ذریعے آف شور ٹرسٹ میں منتقل کیے، بینک نے ٹرسٹ سے فائدہ اٹھانے والوں کے حوالے سے آئی سی آئی جے کے سوالات کے جواب دینے سے گریز کیا۔
اگلے برس، دبئی میں قائم خسارے میں جانے والی نجی کمپنی ابراج گروپ کی صدارت کی، جس کی ملکیت میں کے-الیکٹرک بھی ہے۔دوسری جانب امریکی پراسیکیوٹرز کی جانب سے عارف نقوی پر ابراج کے سرمایہ کاروں کے ساتھ 400 ملین ڈالر فراڈ کا الزام عائد کیا گیا اور رواں برس ان کی برطانیہ سے امریکی منتقلی کے لیے عدالت سے رجوع کیا گیا تاہم عارف نقوی نے کہا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔
رپورٹ کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین اور ان کے خاندان کے اراکین کی چار آف شور کمپنیاں ہیں اور کہا گیا کہ فنانشل کنسلٹنٹ طارق فواد ملک نے کمپنی کے حوالے سے دستاویزات دیکھتے ہیں اور کہا کہ وہ ترین خاندان کی ایک بینک میں سعودی کاروبار کے ساتھ سرمایہ کاری کے ارادے کا حصہ ہے۔طارق فواد ملک نے کہا کہ ‘ریگیولیٹر کی شرائط کے طور پر ہم اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے لیے اصولی منظوری کی خاطرے پاکستان کے مرکزی بینک سے بھی رابطے میں تھے، ڈیل کو آگے نہیں بڑھایا گیا’۔
شوکت ترین نے آئی سی آئی جے کے سوالات کا جواب نہیں دیا لین آج اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ‘آف شور کمپنیاں اپنے بینک کے لیے فنڈ ریزنگ کے عمل کے طور پر قائم کی گئیں’۔
آئی سی آئی جے کے مطابق وفاقی وزیر صنعت خسرو بختیار کے بھائی عمر بختیار نے 10 لاکھ ڈالر لندن کے علاقے چیلسی میں اپنی بزرگ والدہ کو اپارٹنمنٹ کے لیے 2018 میں آف شور کمپنی کے ذریعے منتقل کیا۔خسرو بختیار نے کنسورشیم کو تحریری بیان میں کہا کہ پاکستان کی انسداد کرپشن کا ادارہ ان کے خاندان کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے جہاں ‘الزامات بے بنیاد تھے جس نے ان کے خاندان کی ماضی کی دولت کو نظر انداز کیا گیا’، اور یہ تاحال کوئی باقاعدہ شکایت نہیں ہے۔
پینڈورا پییپرز میں بتایا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر برائے آبی امور فیصل واوڈا نے برطانیہ پراپرٹیز میں 2012 میں سرمایہ کاری کی، سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ٹیکس حکام کے سامنے بیرون ملک موجود اپنے اثاثے ظاہر کر دیے ہیں۔تحقیقات میں مزید انکشاف کیا گیا ہے وزیراعظم کے سابق مشیر خزانہ وقار مسعود کے بیٹے برٹش ورجن آئی لینڈز کی کمپنی کے مشترکہ مالک ہیں۔ وقار مسعود خان نے آئی سی آئی جے کو بتایا کہ انہیں معلوم نہیں کہ ان کے بیٹے کی کمپنی کا کیا معاملہ ہے اور ان کے بیٹے آزاد زندگی گزار رہے ہیں اور ان پر انحصار نہیں کرتے ہیں۔
قبل ازیں ڈان اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ممکنہ طور پر یہ دنیائے صحافت کی تاریخ میں کی جانے والی اب تک کی سب سے بڑی تحقیق ہے۔
آئی سی آئی جے کے بیان کے مطابق پینڈورا پیپرز دنیا کے ہر حصے سے تعلق رکھنے والی ایک کروڑ 19 لاکھ سے زائد فائلز کے ‘لیکڈ ڈیٹا بیس’ پر مشتمل ہیں۔ادارے نے بتایا تھا کہ دنیا کے 117 ممالک سے 150 میڈیا اداروں سے تعلق رکھنے والے 600 سے زائد رپورٹرز نے 2 سال تک جاری رہنے والی اس تحقیق میں حصہ لیا۔پاکستان سے انگریزی روزنامے دی نیوز انٹرنیشنل سے وابستہ صحافی عمر چیمہ اور فخر درانی اس تحقیقات میں شامل تھے۔یاد رہے کہ اپریل 2016 میں آئی سی آئی جے کی تحقیق پاناما پیپرز کے نام سے سامنے آئی تھی جس نے دنیا میں تہلکہ مچادیا تھا۔
پاناما پیپرز ایک کروڑ 15 لاکھ دستاویزات پر مشتمل تھے جس میں درجنوں سابق اور اس وقت کے سربراہان مملکت، کاروباری شخصیات، مجرموں، مشہور شخصیات اور کھلاڑیوں کی ‘آف شور’ کمپنیوں کا ریکارڈ موجود تھا۔پاناما لیکس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کا بھی آف شور کمپنیوں سے تعلق سامنے آیا تھا جس پر ان کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمات چلائے گئے تھے اور اسی وجہ سے نواز کو وزارت عظمیٰ سے ہاتھ دھونے پڑے تھے۔اس حوالے سے صبح سے ٹوئٹر پر پینڈورا پیپرز کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کررہا ہے جس میں سیاستدانوں اور صحافیوں سمیت شہری بھی اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پاناما پیپرز پینڈورا پیپرز
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleرؤف کلاسرا کا کالم :ڈاکٹر خیال امروہوی کے خطوط
Next Article عطاءالحق قاسمی کا کالم : میں کسی کام سے نہیں آیا!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

وجاہت مسعود کا کالم : ددی بائی مگھیانے والی کی تجوری اور پینڈورا پیپرز

اکتوبر 6, 2021

پنڈورا پیپرز: لندن میں جائیدادیں خریدنے والوں میں پاکستانی پانچویں نمبر پر

اکتوبر 4, 2021

سپریم کورٹ نے حدیبیہ کیس دوبارہ کھولنے کی درخواست مسترد کر دی

دسمبر 15, 2017

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.