Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کھیل»ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: شاہینوں نے کیویز کو بھی دبوچ لیا : سنسنی خیز مقابلہ ، پانچ وکٹوں سے کامیابی
کھیل

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: شاہینوں نے کیویز کو بھی دبوچ لیا : سنسنی خیز مقابلہ ، پانچ وکٹوں سے کامیابی

ایڈیٹراکتوبر 26, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
haris rauf cricket
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

شارجہ : ٹی20 ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں لگاتار دوسری فتح حاصل کر لی۔شارجہ میں کھیلے گئے سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں بابر اعظم نے ٹاس جیتنے کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے ایک مرتبہ پھر بہترین باؤلنگ کلرتے ہوئے پہلا اوور میڈن کرایا تاہم اس کے بعد اوپنرز ڈیرل مچل اور مارٹن گپٹل نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا 36 رنز کا آغاز فراہم کیا۔چھٹے اوور میں کپتان بابراعظم فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو باؤلنگ پر لائے اور انہوں نے کپتان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے دوسری ہی گیند پر گپٹل کو بولڈ کردیا جنہوں نے 17 رنز بنائے۔میچ کے نویں اوور کی پہلی گیند پر مچل نے عماد کو چھکا مارا لیکن اگلی ہی گیند پر دوبارہ چھکا مارنے کی کوشش میں فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے، مچل نے 27 رنز بنائے۔رن ریٹ میں اضافے کے لیے نیوزی لینڈ نے جیمز نیشام کو اوپر کے نمبروں پر ترقی دی لیکن محمد حفیط نے اپنے اسپیل کی پہلی ہی گیند پر انہیں چلتا کردیا۔
حفیظ کے اگلے اوور میں کین ولیمسن کو ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا لیکن ریویو میں صاف واضح تھا کہ گیند ان کے بلے سے لگنے کے بعد پیڈ سے ٹکرائی تھی لہٰذا انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا گیا۔شاداب کے ایک اوور میں ڈیون کونوے نے تین چوکے لگا کر اسکور کو 90 تک پہنچایا لیکن اگلے اوور کی پہلی گیند پر حسن کی ڈیریکٹ تھرو پر 25 رنز بنانے والے کیوی کپتان ولیمسن رن آؤٹ ہو گئے۔پاکستانی باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سبب نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو تیزی سے رنز بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور حارث رؤف کو چھکا لگانے کی کوشش میں 27 رنز بنانے والے ڈیون کونوے باؤنڈری پر بابر کو کیچ دے بیٹھے۔ابھی نیوزی لینڈ کی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ حارث رؤف نے ایک گیند بعد گلین فلپس کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔ٹم سیفرٹ نے شاہین شاہ آفریدی کو چوکا لگایا لیکن اگلی ہی گیند پر ان کی میچ میں پہلی وکٹ بن گئے۔
حارث رؤف نے عمدہ باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اننگز کی آخری گیند پر بھی وکٹ حاصل کی اور نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 134 رنز بنا سکی۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے کیریئر کی بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 22 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں جبکہ حسن علی، عماد وسیم اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ لی۔پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا مثبت انداز میں آغاز کیا ہے اور ٹیم کو پانچ اوورز میں 28 رنز بنائے۔
چھٹے اوور کی پہلی گیند پر ٹم ساؤدھی کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں بابر اعظم کلین بولڈ ہو گئے، انہوں نے 9رنز بنائےتم ساؤدھی نے بابر کو آؤٹ کر کے ٹی20 کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری بھی مکمل کر لی۔فخر زمان نے اش سودھی کو چھکا لگایا لیکن پھر انہی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے، فیلڈ امپائر نے فخر کو ناٹ آؤٹ قرار دیا تھا لیکن نیوزی لینڈ نے ریویو لینے کا فیصلہ کیا جس پر بائیں ہاتھ کے بلے باز آؤٹ قرار پائے۔محمد حفیظ کی اننگز بھی 11 رنز سے آگے نہ بڑھ سکی اور ڈیون کونوے نے باؤنڈری پر شاندار کیچ لے کر ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ابھی قومی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اش سودھی کی گیند پر رضوان بھی ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔عماد وسیم بھی پوری اننگز کے دوران جدوجہد کرتے نظر آئے اور 12 گیندوں پر 10 رنز بنانے کے بعد ساؤدھی کی وکٹ بن گئے۔عماد وسیم آؤٹ ہوئے تو میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکلتا ہوا محسوس ہونے لگا کیونکہ پاکستان کو 31 گیندوں پر فتح کے لیے 48 رنز درکار تھے۔لیکن اس مرحلے پر شعیب ملک اور آصف علی نے عمدہ اور جارحانہ بیٹنگ سے میچ کا نقشہ بدل دیا۔آصف علی نے ٹم ساؤدھی کو لگاتار دو چھکے لگائے جبکہ شعیب ملک نے سینٹنر کی جانب سے کرائے گئے 18ویں اوور میں 15 رنز بٹورے۔
آصف علی نے بولٹ کو بھی شاندار چھکا جڑ کر پاکستان کی فتح پر مہر ثبت کردی اور قومی ٹیم نے 8 گیندوں قبل ہی میچ میں 5 وکٹوں سے فتح حاصل کر لی۔اس سے قبل پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور گزشتہ میچ کی فاتح الیون میدان میں اتاری ۔میچ سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی فٹنس پر سوالیہ نشان برقرار تھے لیکن وہ میچ سے قبل فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے میں کامیاب رہے۔تاہم نیوزی لینڈ کو میچ سے قبل بڑادھچکا لگا ہے اور فاسٹ باؤلر لوکی فرگیوسن انجری کا شکار ہو کر ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوینٹی کرکٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحکومت نے فرانسیسی سفارت خانے کی بندش یا سفیر کو نکالنے سے انکار کر دیا
Next Article عاصمہ شیرازی کا کالم: قلم کی کمان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم

اپریل 28, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.