Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»ٹی ایل پی نے فراسیسی سفیر واپس بھیجنے کا مطالبہ نہیں کیا، مفتی منیب الرحمٰن
اہم خبریں

ٹی ایل پی نے فراسیسی سفیر واپس بھیجنے کا مطالبہ نہیں کیا، مفتی منیب الرحمٰن

ایڈیٹرنومبر 2, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mufti muneeb
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی : مفتی منیب الرحمٰن نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مطالبات پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر کہا گیا فرانسیسی سفیر کو واپس بھیجنے، سفارت خانہ بند کرنے اور یورپی یونین سے تعلقات منقطع کرنے کے مطالبات ہیں جو سراسر جھوٹ تھا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے ٹی ایل پی سے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ مطالبہ تھا کہ حکومت کے مجاز اور سنجیدہ نمائندوں پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے، جس کے پیچھے ان کے پاس ریاست اور حکومت کی طرف سے فیصلہ کرنے کا پورا پورا اختیار ہو، اس لیے تحریک لبیک پاکستان اور اہلسنت کے لوگ ڈسے ہوئے تھے کہ صبح معاہدہ کیا جاتا اور شام کو ٹی وی پر بیٹھ کر کہا جاتا کہ اس معاہدے کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں حیرت ہے کہ قرآن سے بھی بڑھ کر کوئی بڑا ہوسکتا ہے، اللہ نے فرمایا کہ عہد پورا کرو اور آپ سے پوچھا جائے گا اور اللہ کے رسولﷺ فرماتے ہیں کہ یہ منافقانہ شعار ہے جب بات کرے تو جھوٹ بولے اور جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے، کسی بات کا امین بنایا جائے تو خیانت کرے اور معاہدہ کرے تو دھوکا دے ۔مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ جو باتیں طے ہورہی تھیں اس پر بھی ٹی وی پر جھوٹ بولاجاتا کہ ان کا مطالبہ ہے فرانسیسی سفارت خانہ بند کرو، فرانسیسی سفیر کو واپس بھیج دو، یورپی یونین سے تعلقات توڑ دو، یہ جھوٹ تھا، سراسر جھوٹ اور کذب تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب حکومت کے لوگ عوام میں جھوٹ بولنا شروع کردیں تو پھر کسی پر اعتماد کیسے قائم ہوں، لہٰذا ہمیں اسی صورت بات کرنا ممکن تھا کہ جب ذمہ داری قبول کی جائے، معاہدہ ہوجائے تو اس پر عمل درآمد کی پوری پوری ضمانت ہو۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی ذاتی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، اس کوشش کے پیچھے کوئی ذاتی مقصد اور مفاد نہیں ہے، ہم اخلاص کے ساتھ یہاں سے گئے اور 12،12 گھنٹے کام کیا۔
مذاکرات کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک میراتھن دانشورانہ مشق تھی، جس سے ہمیں گزرنا پڑا اور دوسرے سیشن بھی کیے لیکن جو لوگ منظر پر اپنی کارستانیاں دکھا رہے تھے، ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا میڈیا پیشہ ورانہ طور پر بڑی مہارت کا دعویٰ کرتا ہے، بڑی پاتال سے خبرلاتا ہے اور وہ بھی اس سے بے خبر رہا، اس کا فائدہ یہ ہوا کہ عمل کے دوران جو سبوتاژ کیا جاتا ہے، اس سے یہ کارروائی بچ گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹی ایل پی کی قیادت سے ملاقات کی، ان کے ساتھ ماضی میں 4، 5 معاہدے کرکے پھر اس کی خلاف ورزی کی گئی، دھوکا دیا گیا، ان کی تعمیل نہیں کی گئی، وہ اتنے ڈسے ہوئے تھے کہ کسی پر اعتماد کرنے کے لیے وہ ذہنی اور فطری طور پر تیار ہی نہیں تھے۔مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ ان سے زیادہ ان کے پیچھے عوام تھے کیونکہ میڈیا پر حکومت کے نادان دوست حکومت کی رٹ کی دھمکیاں دے رہے تھے، انہیں یہ احساس ہونا چاہیے تھا کہ ان کے پاس بڑی سے بڑی دھمکی موت کی ہوسکتی ہے اور جنہوں نے غلامی رسولﷺ میں موت کی تمنا پال رکھی ہو، ان کو کس چیز سے ڈراؤگے۔
انہوں نے کہا کہ جن کا نعرہ ہوکہ غلامی رسولﷺ میں موت بھی قبول ہے تو ان گیدڑ بھبکیوں اور دھمکیوں سے ان کو ڈرایا نہیں جاسکتا، یہ ان کی حماقت، نادانی اور فرعونیت تھی اور طاقت اقتدار پر کبر، عجب اور تکبر تھا پھر ایک وقت آتا ہےجب یہ سارے حربے آزمالیے جاتے ہیں تو پھر معقولیت کو راستے مل جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے کیا کہ معقولیت کے لیے راستہ نکلا، ہم نے بے پناہ دعائیں مانگی تاکہ یہ مسئلہ حل ہو، لبرل کہتے ہیں کہ حکومت کی رٹ کہاں گئی، میڈیا پر نوجوان لوگ بیٹھ گئے ہیں، تو لال مسجد کے آپریشن کی رات تک یہ لوگ کہتے تھے کہ حکومت کی رٹ کہاں ہے، دہشت گردوں سے کیوں نہیں نمٹا جارہا ہے لیکن رات کو افسوس ناک آپریشن ہوا تو صبح وہی مخالف ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کے دشمن ہوتے ہیں اور حکومت کے صفوں میں ہوتے ہیں، اگر یہ دوست ہوتے ہیں تو نادان ہوتے ہیں، اس لیے کہا جاتا ہے نادان دوست سے دانا دشمن بہتر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نیک نیتی سے کام کیا، جب جذبات 90 ڈگری پر ہوں تو ان کو تحمل میں لانا کوئی آسان کام نہیں ہے، پھر ہم نے 60 سالہ دینی میدان میں جو زندگی تھی اس کو داؤ پرلگایا۔مذاکرات میں کردار ادا کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ ہم نے ملک کے مفاد، ریاست، اسلام اور انسانی جانوں اور آبرو کی حرمت کے مفاد میں کیا، معاملات آخر طے پاگئے، اسی لیے میں نے کہا تھا یہ کسی شکست یا فتح نہیں ہے، ہم تکبر میں مبتلا نہیں ہیں، پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں اپنے گھروں دو رکعتیں شکرانہ پڑھیں اور کوئی تعلی، تکبر اور ایسےجذبات کو دلوں سے نکال لیجیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حکمت، تدبر، تدبیر، فراست، عقل مندی، دانش مندی اور جوش پر غلبے کی فتح ہے اور معاہدہ ہوچکا ہے، نتائج اور عمل سے سب کو پتہ چل جائے گا کیونکہ عمل کی آواز الفاظ کی آواز سےبلند ہوتی ہے، قیادت کو اتنے دنوں سے بیٹھے جذباتی لوگوں کو منانا آسان نہیں تھا، دو راتوں کوجاگنے کے بعد پھر ہم نے اسلام آباد سےموٹروے کے ذریعے سفر کیا اور وزیرآباد آئے۔مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ کل شام سے معاہدے پر عمل درآمد شروع ہوچکا ہے، اس سے ہمیں آگاہ کیا جارہا ہے، اس لیے ابھی تک علامات اور آثار یہ ہیں کہ حکومت نے اس کو تسلیم کیا اور من وعن عمل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جن پر ملک کی سلامتی کی ذمہ داری ہے، ان کو بھی پتہ ہے کہ یہ کوئی آسان کام نہیں ہے، لہٰذا وہ تیار ہوئے اور سڑک کھل گئی اور برابر میں پارک میں منتقل ہوگئے اور معاہدے میں طریقہ کار بھی تیار کیا ہے، اس کاآغاز ہوگیا ہے اور جلد سنیں گے کہ وہ پارک سے بھی دھرنا ختم کرکے چلے گئے ہیں اور ترتیب پر عمل کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ دعا کرتا ہوں جنہوں نے اتنی بڑی ذمہ داری قبول کی ہے، انہیں اپنے قول، قرار، زبان، تحریر اور دستخط کا پاس رکھنا ہوگا، یہ سب کچھ ہم نے پاکستان، اسلام، حکومت اور ریاست کے مفاد میں کیا، انسانی جان اور مال کی آبرو اور حرمت کے لیے کیا۔صحافیوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جو لبرل حکومت کو جوش دلا رہے ہیں، حکومت کی کشتی ڈھولنے لگی تو اس سے سب سے پہلے چھلانگ لگانے والے یہی ہوں گے، ان کو اس سےپہلے ایک کشتی میں دیکھا، پھر دوسری کشتی میں اور آج اس کشتی میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پہلے دن سے پاکستانی تھے، ہمارے اکابر اور بزرگوں نے پاکستان کے لیے قربانیاں دیں، ہم سے زیادہ کوئی پاکستان کا وفادار نہیں ہے، ہم سے زیادہ کوئی محب وطن نہیں ہے، ہمیں کوئی حب الوطنی نہ سکھائے، یہ جو بغض الوطن ہیں ان کا علاج ضروری ہے اور اس ملک کو ان کی شرارتوں سے پاک کرنا ضروری ہے اور دینی طبقات کو یکجا ہونا چاہیے۔مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ آپ بہت جلد تحریک لبیک پاکستان کو آئینی اور قانونی جماعت کی حیثیت سے میدان عمل میں دیکھیں گے، جب ٹی ایل پی نے کہا اس مسئلے کو اسمبلی میں لے جاؤ تو کیا یہ آئین اور قانون کی پابندی ہے یا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ احتجاج کے ایک میثاق بنایا جائے جس کا اطلاق سب پر یکساں ہو، یعنی آپ کریں تو واہ واہ اور میں کروں تو یہ کیسے ہوگیا، یہ نہیں ہونا چاہیے اور اس کو نہیں مانا جائے گا۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

تحریک لبیک مفتی منیب
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر علی شاذف کا کالم : مذہبی انتہاء پسندی ، کالعدم تحریک لبیک اور ریاست کا بیانیہ
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : مفتی منیب کا سچ اور درپردہ سرگرمیوں کی اصل کہانی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ٹی ایل پی کا قافلہ مریدکے پہنچ گیا، جھڑپوں میں درجنوں زخمی: ’متعدد پولیس اہلکار لاپتہ ہیں،‘ ڈی آئی جی آپریشنز

اکتوبر 12, 2025

ٹی ایل پی پھر میدان میں : اسلام آباد ، راول پنڈی کنٹینروں کے شہر میں تبدیل : موبائل اور انٹرنیٹ بند

اکتوبر 10, 2025

وجاہت مسعود کا کالم :غریبان چمن پر مفتی منیب الرحمن کی شفقت

اپریل 19, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ مئی 1, 2026
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.