Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:محمد رفیق ایم این اے !
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:محمد رفیق ایم این اے !

ایڈیٹرنومبر 5, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میرے دوست بچپن سے مجھے پاکستان کا وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں ،آج بھی جب ملتے ہیں تو پہلی بات یہی کرتے ہیں کہ وزیر اعظم کب بن رہے ہو ،خصوصاً رفیق ایم ان اے تو میری جان کو آیا ہوا ہے ،وہ جب بھی ملتا ہے اپنے بچپن کی دیرینہ عادت کے مطابق ناک میں اپنے ہاتھ کی چھنگلی (چیچی) گھماتے ہوئے کہتا ہے ’’یار اب نخرے چھوڑو، وزیر اعظم بن جائو ‘‘ اور ہاں اپنے نام کے ساتھ اس نے ایم این بقلم خود لگایا ہوا ہے، کیونکہ وہ مجھے بچپن ہی سے وزیر اعظم بننے پر مسلسل اصرار اس لئے کرتا ہے کہ اسے بچپن ہی سے ایم این اے بننے کا شوق ہے ،اسے یقین ہے کہ میں جب چاہوں وزیر اعظم بن سکتا ہوں اور اس کے بعد ایم این اے کا ٹکٹ سب سے پہلے جسے دوں گا وہ رفیق ایم این اے ہی ہو گا۔کچھ عرصے سےاس نے خدا بخش صوبیدار (ریٹائرڈ) سے دوستی گانٹھی ہوئی ہے صوبیدار (ر) خدا بخش ایک بینک میں بطور گارڈ ملازم ہے رفیق ایم این اے روزانہ اسے ملنےجاتا ہے اور مونگ پھلی، سنگھاڑے اور سردیوں کی اسی طرح کی سوغاتیں اس کے ساتھ بیٹھ کر کھاتا ہے ۔ رفیق ایم این اے چند روز پیشتر مجھے بتا رہا تھا کہ اس نے صوبیدار خدا بخش سے بات کی ہے لیکن اس اکیلے کی سفارش کافی نہیں تم وزیر اعظم بننے کےلئے کچھ دوسرے موثر حلقوں سے بھی بات کرو۔ رفیق ایم این اے کے ہاتھ تو بہت لمبے ہیں وہ صوبیدار تک پہنچ گیا ہے مگر میرے دوستوں میں اتنا اہم کوئی نہیں جو میرے لئے کنویسنگ کرسکے ۔
گزشتہ روز رفیق ایم این اے میرے پاس آیا اس روز وہ مجھ سے لڑنے کے موڈ میںتھا اس نے بیٹھتے ہی غصے سے کہا ’’ تم مجھ سے حسد کرتے ہو میں نے عرض کی ’’یار میں تم سے حسد کیوں کروں گا!‘‘ یوں ’’اس لئے کہ اگر تم وزیر اعظم بن گئے تو تمہیں مجھے ایم این اے بنانا پڑے گا مگر تم مجھ سے حسد کی وجہ سے وزیر اعظم نہیں بننا چاہتے ‘‘ یہ سن کر میری ہنسی نکل گئی میں نے کہا ’’ چلو یار تم اگر بدگمانی پر اتر آئے ہو تو میں وزیر اعظم بن ہی جاتا ہوں‘‘ یہ سن کر وہ خوشی سے تقریباً پاگل ہو گیا اور اپنی ناک میں پھیرنے والی چھنگلی میرے ہونٹوں پر رکھ کر کہا ’’خاموش‘‘ اب یہ بات کسی اور کے سامنے نہ کہنا وہ سب کے سب تم سے عہدےمانگیں گے اور پھر تم بھول جائو گے کہ تم نے سب سے پہلا وعدہ مجھے ایم این اے بنانے کا کیا ہوا ہے ‘‘ میں نے جواب دیا ’’تم فکر نہ کرو یہ بات صرف میرے اور تمہارے درمیان رہے گی ،مگر یار ایک پرابلم ہے ،پوچھا ’’وہ کیا ہے‘‘ میں نے کہا یہی کہ وزیر اعظم کی ذمہ داری بہت زیادہ ہے ،بے گھر لوگ اپنا گھر چاہتے ہیں، بیروزگار نوکری چاہتے ہیں ، غریب لوگ روٹی مانگتے ہیں، میں یہ سب کچھ کیسے فراہم کروں گا ‘‘ یوں ’’کرنا نہ کرنا بعد کی باتیں ہیں تم اپنی پہلی تقریر میں کروڑوں نوکریوں ، کروڑوں گھروں اور کروڑوں روٹیوں کا وعدہ کرنا، اللہ سائیں خیر کرے گا‘‘
میں نے پوچھا ’’اگر میں نے اپنے وعدے پورے نہ کئے تو لوگ مجھے گالیاں دیں گے ’’یوں‘‘گالیاں تم اپنی کرتوتوں کی وجہ سے کب سے کھا رہے ہو تمہیں کچھ فرق پڑا ؟نہیں پڑا نہ، بس جب لوگ شور شرابا کرنے لگیں تو ان کی زبانیں میں چپ کرا دوں گا‘‘ میں نے پوچھا ’’وہ کیسے’’ بس یوں سب کچھ گزشتہ حکومتوں پر ڈال دینا کہ وہ خزانہ خالی کر گئے ہیں۔‘‘میں نے عرض کی ،’’ ایم این اے صاحب یہ بہانہ کب تک چلے گا ۔‘‘ایم این اے نے جواب دیا ،’’ جب تک چلے چلاتے رہنا اور جب اخیر ہو جائے تو وہی کرنا جو ایک جہاز کے پائلٹ نے کیا تھا ۔‘‘
میں نے پوچھا ’’کیا کیا تھا اس نے ’’بولا‘‘ اس کا جہاز جب دوران پرواز ہچکولے کھانے لگا بلکہ اندیشہ ہوا کہ شدید جھٹکوں کی وجہ سے یہ جہاز کریش کر جائے گا تو مسافروں نے مارے خوف کے چیخنا چلانا شروع کر دیا ۔اس پر مائیک سے جہاز کے کپتان کی آواز سنائی دی وہ کہہ رہا تھا آپ کو ڈرنے کی ضرورت نہیں آپ محفوظ ہاتھوں میں ہیں آپ اپنا دھیان ہٹانے کے لئے اپنی کھڑکی سے باہر دیکھیں، آپ کو نیلا سمندر نظر آئے گا۔رنگ برنگےآبی پرندے فضا میں تیرتے دکھائی دیں گے خوبصورت کشتیاں سمندر میں رواں دواںہیں اور جو سرخ رنگ کی کشتی آپ کو نظر آ رہی ہے میں اس کشتی ہی سے بول رہا ہوں !
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر علمدار حسین بخاری کا خاکہ : فن اور دنیاداری کی کشاکش میں الجھا ہوا شخص ۔۔ذوالفقار علی بھٹی(4)
Next Article ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:شاکر شجاع آبادی اور استحصالی کردار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 21, 2026

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.