Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»محمد حنیف کا کالم : جنرل باجوہ کو قوم ہی ٹھیک نہیں ملی؟
کالم

محمد حنیف کا کالم : جنرل باجوہ کو قوم ہی ٹھیک نہیں ملی؟

ایڈیٹرنومبر 30, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
general bajwa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ملک کا سب سے طاقتور سپہ سالار کہہ گیا ہے کہ اب میں گمنامی کی زندگی گزاروں گا۔ بادشاہت سے گمنامی کے اس سفر میں جتنی دولت اور جتنی بے عزتی جنرل باجوہ نے کمائی ہے شاید ہی کسی سپہ سالار نے کمائی ہو۔
دولت انھوں نے ان قانونی طریقوں سے کمائی ہے جو فوج اور ریاست نے مل کر وضع کر رکھے ہیں۔ بے عزتی انھوں نے اپنی محنت سے کمائی ہے۔
میں نے کئی بزرگوں سے پوچھا کہ آپ نے اپنے زمانے میں کسی ایوب خان کی، کسی یحییٰ کی اتنی بےعزتی سُنی تھی۔ سب نے کہا نہیں۔ جنرل ضیا اور مشرف کی بےعزتی ہم نے آنکھوں سے دیکھی ہے، لیکن وہ بھی چند دن کی تھی، ان میں سے بھی کسی کو غدار نہیں کہا گیا۔
میں جنرل باجوہ کی ریٹائرمنٹ پر ان کے حق میں یہ دلیل دینے کے لیے تیار بیٹھا تھا کہ انھوں نے غلطی کی ہے غداری نہیں کی۔ فوج کے پاس اپنے طور غداری کے سرٹیفیکیٹ بانٹنے کا ٹھیکہ رہا ہے، اس میں کئی نسلوں سے ہم نوا سیاستدان بھی مل جاتے ہیں تو جنرل باجوہ کو اور کچھ بھی کہہ لیں، غدار نہ کہیں۔
پھر ریٹائرمنٹ سے چند دن پہلے شہدا کے خاندانوں کی ایک تقریب میں خطاب کیا اور کچھ ایسا فرما گئے کہ میں اپنے سارے دلائل بھول گیا۔
انھوں نے فرمایا کہ ہندوستان کی فوج دنیا میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرتی ہے لیکن ہندوستان کی عوام پھر بھی ان کے ساتھ کھڑی ہے جبکہ پاکستانی فوج کی قربانیوں کے باوجود ہم پر بہت تنقید ہوتی ہے۔
پاکستان کے پاس ایک مضبوط اور مہنگی فوج رکھنے کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ ہندوستان ہمارا ازلی دشمن ہے۔ ہم نے اپنی کتنی نسلوں کو یہ تعلیم دی ہے کہ ہم بھی اور ہماری فوج بھی ہندوستان کی فوج اور اس کے عوام سے بہت بہتر ہے۔ہمارا ایک مرد مجاہد دس ہندوستانی فوجیوں کا مقابلہ کر سکتا ہے۔
لیکن جاتے جاتے جنرل باجوہ یہ فرما گئے کہ کاش ہمارا ہاتھ بھی اتنا ہی کھلا ہوتا جیسے ہندوستانی فوج کا ہے۔ اور کاش ہماری قوم بھی فوج کے ساتھ ویسے ہی کھڑی ہوتی جیسے ہندوستانی عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
ستر سال تک ہمیں نظریہ پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کا سبق پڑھانے کے بعد اب ہم سے فرمائش کی جا رہی ہے کہ پاکستانیو کاش تم ہندوستان والوں جیسے ہوتے۔
میرا خیال ہے زیادہ تر ہندوستانیوں کو پتا بھی نہیں ہو گا کہ ان کا آرمی چیف کون ہے اور جو بھی ہے وہ نہ تو نوکری میں ایکسٹینشن مانگے اور نہ ہی ریٹائر ہوتے ہوتے گھر بیٹھے اربوں کی جائیداد بنائے گا۔ نہ کبھی اتنی جرات کر سکے گا کہ قوم کو بتانا پڑے کہ تم سے پاکستانی بہتر ہیں۔
چونکہ اب جنرل باجوہ اپنا ڈنڈا کسی اور کے حوالے کر کے چلے گئے ہیں تو قوم بھی ان کو یاد کروا سکتی ہے کہ ہم اتنے بھی برے نہیں ہیں۔
ہمارے وہ سیاستدان جو ایک پارلیمنٹ میں ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں، جب جنرل باجوہ کو تین سال پہلے خیال آیا کہ میرا اس قوم سے ابھی دل نہیں بھرا تو سب سر جوڑ کر بیٹھے اور 17 منٹ میں ان کے دل کا ارمان پورا کر دیا اور تین سال کی ایکسٹینشن دے دی۔
وہ کون سی قوم ہے جہاں ملک دو لخت ہو جائے، چلیں مان لیتے ہیں کہ 90 ہزار نہیں 34 ہزار فوجی قیدی بنا لیے جائیں، ایک وزیر اعظم ان جنگی قیدیوں کو چھڑوائے اور سات سال بعد اسی فوج کا سربراہ وزیر اعظم کو پھانسی لگا دے اور اسی وزیر اعظم کی اگلی نسلیں بھی فوج سے وفاداری جتاتی رہیں۔
ہندوستان کے کتنے وزیراعظم ہیں جو جلاوطن کیے گئے۔
ہندوستان کی فوج نے کتنے وزیراعظم آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے درآمد کیے۔ جنرل باجوہ اپنی قوم سے شکوہ کرتے ہوئے یہ بھی بتا دیتے کہ ہندوستان کی فوج اپنی عوام پر ظلم کرنے کے ساتھ ساتھ اور کون کون سے دھندے کرتی ہے: کیا کھاد اور گوشت بیچتی ہے۔ ہندوستان میں آج تک کتنے ڈی ایچ اے بن گئے ہیں اور کتنے بننے باقی ہیں۔
اور اگر پھر بھی یہ شک ہے کہ یہ قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے یا نہیں تو آپ بغیر وردی کے بغیر محافظوں کے کسی بازار میں نکل جائیں، آپ کو پیار ہی پیار ملے گا۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جنرل باجوہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعوام کی منتخب پارلیمنٹ ہی ملک کے تمام معاملات کا فیصلہ کرے گی:آصف زرداری
Next Article پنجاب میں ن لیگ دہری مشکلات سے دوچار پرویز الٰہی کو ہٹانے میں دشواری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

علی وزیرکتنے دن آزاد رہیں گے ؟ : مزاحمت، سیاست اور طاقت کی کہانی : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

مارچ 13, 2026

نی مائے سانوں کھیڈن دے : وجاہت مسعود کا کالم

دسمبر 17, 2025

عمران خان "انہی” کا مہرہ تو نہیں ؟ ۔۔ پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ

نومبر 19, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.