ملتان (اے پی پی):ملتان میں بچوں کے سرطان کاپہلاہسپتال جلد کام شروع کردے گا جس میں صحت کارڈ کے تعاون سے مریضوں کو سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔
ان خیالات کااظہارنامور طبی ماہرڈاکٹرعرفان اخترنے مقامی ہسپتال میں سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بچوں کے کینسر کے ماہر ڈاکٹرعلی شاذف نے کہاکہ سردیوں کے دوران بچوں میں نزلہ زکام اورکھانسی جیسی بیماریاں عام ہیں ان سے بچائو کے لئے ماسک کااستعمال ضروری ہے۔
ڈاکٹراقصیٰ ارم نے کہاکہ خواتین کو بچوں میں ہونے والے پیدائش امراض کی تشخیص کے لئے دوران حمل الٹراساؤنڈ کی سہولت سے فائدہ اٹھاناچاہیے اورباقاعدگی سے معائنہ کراناچاہیے ۔ڈاکٹرعامربشیرنے کہاکہ ذیابطیس کے مریضوں کو خاص احتیاط سے کام لیناچاہیے ۔تقریب کے آخر میں نامور طبی ماہررڈاکٹر عرفان اختر نے بتایا کہ ہماراہسپتال صحت کارڈ کی سہولت کے ذریعے سینکڑوں مریضوں کو معیاری اور مفت طبی سہولیات فراہم کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد یہاں صحت کارڈ کے تعاون سے ڈاکٹر علی شاذف کی نگرانی میں بچوں کے سرطان کا مرکز کام شروع کر دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنوبی پنجاب کے نجی سیکٹر میں بچوں کے کینسرکاپہلا مرکز ہو گا۔
فیس بک کمینٹ

