Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امر جلیل»امر جلیل کا کالم:سرکاری ڈرائیور کی آتم کتھا
امر جلیل

امر جلیل کا کالم:سرکاری ڈرائیور کی آتم کتھا

ایڈیٹرجنوری 10, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ادھر ادھر کی بے مقصد باتوں میں وقت ضائع کرنے کی بجائے ہم اللہ رکھا کی آتم کتھا یعنی آپ بیتی جاری رکھتے ہیں۔ کبھی کبھار ہمیں اپنا نام تک یاد نہیں رہتا۔ اسلئے آپ کو یاددلادوں کہ اللہ رکھا ابن رب راکھا سرکاری ڈرائیور ہے۔ جیسے عام طور پر تصور کیا جاتا ہے، اللہ رکھا سرکار نہیں چلاتا، سرکار غیبی ہاتھ چلاتا ہے۔ اللہ رکھا سرکاری گاڑی چلاتا ہے۔ اسی نکتہ کو آپ کو ذہن نشین کرنا ہے۔ اسی میں فلسفے کا نچوڑ ہے۔ ایک مرتبہ پھر سے سن لیجئے۔ اللہ رکھا ابن رب راکھا ڈرائیور ہے۔ وہ سرکار نہیں چلاتا۔ وہ سرکار کی گاڑی چلاتا ہے۔ یا درہے کہ معاشی طور پر ہمارے ملک کی طرح مستحکم ممالک کوبھی ایک غیبی ہاتھ چلاتا ہے۔ اس غیبی ہاتھ کے بار ے میں کوئی کچھ نہیں جانتا۔ جولوگ جاننے کی جستجو کرتے ہیں، اسکے بعد وہ اپنے آپ کو بھلا بیٹھتے ہیں۔ میری التجا ہے کہ آپ اپنے آپ کو اللہ رکھا ابن رب راکھا کی آتم کتھا یعنی آپ بیتی تک محدود رکھیں۔ بال کی کھال اتارنے کے چکر میں مت پڑیں۔اللہ رکھا ابن رب راکھا کی آپ بیتی چونکہ میرے ہتھے لگ گئی ہے اس لئے میں نے اللہ رکھے کی آتم کتھا ایڈٹ کرنے کا نیک کام اپنے نام محفوظ کرلیا ہے۔ کئی اسباب کے علاوہ آتم کتھا میں نے اس لیے بھی ایڈٹ کی ہے کہ میرے وجود میں موہن جو داڑو کرکٹ ٹیم کا وکٹ کیپر بیٹس مین بیٹھا ہوا ہے۔ وہ جانتا ہے کہ بیٹنگ کرنے کےلئے آپ کے پاس چھیاسٹھ فٹ کی جگہ ہوتی ہے۔ اس جگہ کو کرکٹ کی زبان میں پچ کہتے ہیں۔ پچ کی لمبائی بائیس گز یعنی چھیاسٹھ فٹ ہوتی ہے۔ کتھا سنانے کے لئے مجھے پچ ملی ہوئی ہے۔ پچ لامحدود نہیں ہوتی۔
زندگی کی طرح پچ کی لمبائی چوڑائی مقرر ہوتی ہے۔ پچ کی لمبائی چوڑائی کو مد نظر رکھتے ہوئے اللہ رکھے کی آپ بیتی یعنی آٹو بائیو گرافی آپ کو سنانی ہے۔ میں نے کافی کانٹ چھانٹ کی ہے اللہ رکھے کی آتم کتھا میں۔ آپ ایڈٹ کی ہوئی کتھا سنیے۔’’ میں ایک جوائنٹ سیکرٹری کا ڈرائیور ہوں۔ صبح نوبجے جوائنٹ سیکرٹری صاحب بن ٹھن کر دفتر جانے کے لیے بنگلے سے نکلتے ہیں۔ میں صبح چھ بجے جاگ جاتا ہوں۔ صاحب کو سیکرٹریٹ لے جانے سے پہلے مجھے صاحب کے ایک بیٹے کو انجینئرنگ یونیورسٹی چھوڑنا پڑتا ہے۔ صاحب کی ایک بیٹی کو میڈیکل یونیورسٹی ڈراپ کرنا ہوتا ہے۔صاحب کے دوچھوٹے بیٹوں کو اسکول لے جانا ہوتا ہے۔ اس کا م سے فارغ ہونے کے بعد گاڑی چمکا کر پورچ میں کھڑی کردیتا ہوں۔ بیگم صاحبہ بہت دیالو ہیں۔ نوکر کے ہاتھوں ناشتے میں کڑک چائے اور ڈبل روٹی کے دوسلائس بھیجتی ہیں۔ کبھی کبھار رات کے کھانے سے بچا کھچا سالن پیالی میں انڈیل کر بھیج دیتی ہیں۔اکثر اوقات صاحب کو گاڑی تک چھوڑنے آتی ہیں۔ بیگم صاحبہ جب بھی صاحب کو گاڑی تک چھوڑنے آتی ہیں، مجھے کرنے کو دوچار کام بتادیتی ہیں۔ دیکھو اللہ رکھے، صاحب کو دفتر چھوڑنے کے بعد سیدھے میرے درزی کے پاس جانا۔ اس کے پاس میرے سِلے ہوئے چھ جوڑے پڑے ہوئے ہیں، لے آنا۔ اور ہاں…مسز تنویر سے میرے لئے اچار کی بوتل لے آنا۔ مستری کا کارخانہ تمہیں راستہ میں پڑے گا۔ اس کے کان کھینچنا۔ گاڑی ٹھیک کرنے میں بدبخت نے دس دن لگا دیے ہیں۔صاحب نے محکمہ کی چار گاڑیاں اپنے کنٹرول میں رکھی ہوئی ہیں۔ وہ چار گاڑیاں ان کے بیٹے بیٹیاں چلاتے ہیں۔ دوستوں کے ساتھ سیر سپاٹے کرتے ہیں۔ ان کی گاڑیاں اکثر خراب رہتی ہیں۔ مستری کے پاس کھڑی رہتی ہیں۔ مستری ، بچوں اور پیٹرول پمپ والوں کے درمیاں کبھی پکڑ میں نہ آنے والا گٹھ جوڑ بنا ہوا ہے۔ ہر گاڑی کے کھاتے میں ڈیڑھ سولیٹر پیٹرول دکھایا جاتا ہے۔ بچوں کو گھر بیٹھے اچھی خاصی رقم مل جاتی ہے۔
جوائنٹ سیکرٹری صاحب دوپہر کے کھانے یعنی لنچ پر تقریباً روزانہ مدعو ہوتے ہیں۔ دعوت دینے والے ان کے دوست نہیں ہوتے۔ وہ زیادہ ترکاروباری لوگ ہوتے ہیں۔ جوائنٹ سیکرٹری صاحب کے ایک دستخط سے ان کے وارے نیارے ہوجاتے ہیں۔ جب تک صاحب لنچ اور لنچ کے بعد سود مند بات چیت میں مصروف رہتے ہیں، تب تک میں صاحب کے ہونہاروں کو اسکول، کالج اور یونیورسٹی سے لے کر گھرپر چھوڑ دیتا ہوں۔ اگردوست وغیرہ ہمنوا ہوں تو پھر نونہار برگر شرگر کھاتے، کافی اور شیکس پیتے ہوئے گھر لوٹتے ہیں۔ دیر ہوجائے تو صاحب کی اچھی خاصی ڈانٹ مجھے کھانی پڑتی ہے، اس دوران اگر بیگم صاحبہ کے کام میں تاخیر ہوجائے یا پھر کوئی خطا سرزد ہوجائے تو پھر میری شامت کا آپ اندازہ تک نہیں لگا سکتے۔ بیگم صاحبہ آم کے اچار کی متوالی ہیں۔ کھانے کے ساتھ دنیا بھر کے اچاروں کا مزہ چکھنے کے لئے بیگم صاحبہ کی خاتون دوستوں کے ہاں رات کے کھانے پر بھانت بھانت کے عمدہ اچاروں کی بہتات ہوتی ہے۔ بیگمات رات دیر گئے تک اچاروں کا مزہ چکھتی رہتی ہیں ۔ میں ان کی کوٹھیوں کے باہر آدھی رات تک اونگھتا رہتا ہوں۔ ان کو خیروعافیت سے گھر پہنچانے کے بعد مجھے چند لمحوں کیلئے آنکھ موندنے کی فرصت ملتی ہے۔ اچانک صبح کے پانچ بجنے کا الارم لاؤڈ اسپیکر سے بجنے لگتا ہے۔ جدید دور کا الارم جوائنٹ سیکرٹری صاحب نے سرکاری خرچے سے لگوایا ہے تاکہ اگر بائیس گھنٹے لگاتار ڈرائیونگ کرنے کے بعد تھکن سے ٹوٹ کر مرجاؤں تو لاؤڈ اسپیکر سے الارم کی آواز سن کر اچانک زندہ ہوجاؤں اور صاحب، بیگم صاحبہ اور ان کے ہونہاروں کی خدمت میں جت جاؤں۔ کہتے ہیں کہ میں سرکاری ڈرائیور ہوں۔ اصل میں، میں جوائنٹ سیکرٹری صاحب اور ان کے کنبے کا ڈرائیور ہوں، البتہ تنخواہ مجھے سرکار بہادر کی جانب سے ملتی ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعرفان صدیقی کا کالم:تاریخ کے متعّفن ترین چھ سال!
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ:اب کسی اور ’’سیزن‘‘ کی توقع نہ رکھیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟

جون 24, 2026

محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

جون 24, 2026

بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک

جون 23, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.