وزیر دفاع خواجہ آصف نے مطالبہ کیا ہے کہ پارلمینٹ میں سپریم کورٹ کی غیر اخلاقی مداخلت روکی جائے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ قرارداد کے ذریعے پورے ہاؤس کی کمیٹی بنائی جائے اور پارلیمنٹ میں سپریم کورٹ کی غیراخلاقی مداخلت روکی جائے۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ ہماری حدود میں نہ آئے، ہمیں بھی ان کی حدود میں نہیں جانا چاہیے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ جسٹس منیر سے موجودہ عدلیہ تک آئین میں مداخلت کا معاملہ حل کیا جائے، آمروں نے جب جب آئین مسخ کیا عدلیہ نے اس پر انگوٹھے لگائے، سپریم کورٹ میں اکاون ہزار، ہائیکورٹس میں 4 لاکھ کیسز زیرالتوا ہیں، یہ ماتم کرنے کا مقام ہے۔
(بشکریہ:جیو نیوز )
فیس بک کمینٹ

