Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جولائی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان
  • میرے گھر میں فرشتے نہیں آتے : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں : عمار مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»daud tahir»کپ بازار میں آتشزدگی اور جوہر ٹاؤن کے پلاٹوں کا تذکرہ : رضی الدین رضی بنام شاکر حسین شاکر ( 37 برس پرانا مکتوب )
daud tahir

کپ بازار میں آتشزدگی اور جوہر ٹاؤن کے پلاٹوں کا تذکرہ : رضی الدین رضی بنام شاکر حسین شاکر ( 37 برس پرانا مکتوب )

ایڈیٹرجولائی 9, 20239 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shakir razi amin
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

”برخودار“شاکرحسین شاکر جیتے رہو
پرسوں تمہیں خط پوسٹ کیا ، خیال تھا تمہارا خط ایک آدھ روز میں مل جائے گا لیکن آج چارتاریخ کوبھی تمہارا کوئی خط مجھ تک نہیں پہنچا۔اب اگرآیابھی تومجھے آٹھ تاریخ کوملے گا کیونکہ میں کل ملتان جارہاہوں۔ پرسوں جس مقصد کے لیے خط لکھنے بیٹھاتھا وہ درمیان میں ہی رہ گیا۔ میں ادھر ادھر کی ہانک کر خاموش ہوگیا۔اصل بات بعد میں یادآئی جب خط بند کرچکاتھا۔ پھر میں نے لفافے پرچند جملے لکھ دیئے۔ پہلے سوچا کہ لفافہ کھول کر دوبارہ جملے ڈال دوں پھرخیال آ یا کہ لفافہ خراب ہوجائے گا۔اب یہ تو تم جانتے ہی ہو کہ میں کتنا نفاست پسند ہوں۔
پہلی بات یہ کہ تم نے تادم تحریر اپنا شناختی کارڈ نمبر یا اس کی فوٹو کاپی نہیں بھجوائی۔ تم اگر بھیج بھی دیتے تو میں فارم جمع نہ کراتا کیونکہ احمد غزالی صاحب نے مجھے انتہائی تفصیل کے ساتھ سارا معاملہ سمجھا کر یہ مشورہ دیا کہ پیسے اورفارم جمع نہ کراﺅں ۔ان کاکہنا تھا کہ جوہر ٹاﺅن سکیم میں اب تک پانچ لاکھ سے زیادہ درخواستیں آچکی ہیں اور جن لوگوں کے ناموں کا قرعہ اندازی میں اعلان ہونا ہے ان کا فیصلہ بھی ہوچکا ہے۔ (بشری رحمان کے بھائی غزالی صاحب ایل ڈی اے آفس میں پلاٹوں وغیرہ سے متعلق شعبہ میں افسر ہیں)۔اس سکیم کااصل مقصد صرف پیسے جمع کرنا ہے یعنی پہلے تو درخواست فارموں سے ہی حکومت کو 25لاکھ روپے مل چکے ہیں یعنی ہرفارم کی قیمت پانچ روپے ہے۔لوگوں نے دوسرے شہروں سے بھی آکرفارم جمع کرائے ہیں۔ جب انہوں نے مجھے یہ تعداد بتائی اس وقت آخری تاریخ میں ابھی کچھ دن باقی تھے اور مزید درخواستوں کارش پڑنے والاتھا۔ دوسرا فائدہ حکومت کو زر ضمانت کے پیسوں کا ہوگا جو تمام لوگ درخواستوں کے ساتھ جمع کرارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زرضمانت واپس ضرور ملتا ہے مگر ایک طویل پروسیجر کے بعد اوراس میں دوڈھائی سال کم ازکم اور زیادہ سے زیادہ معلوم نہیں کتنا عرصہ لگ جائے۔ پھر میں نے سوچا کہ نہ نکلنے کی امید بھی نہیں تو ہم اپنا پیسہ کیوں بلاک کریں۔ پیسے تو میں نے باجی طاہرہ سے بھی لے لیے تھے وہ انہیں واپس کردیئے۔
یہاں حالات بدستور وہی ہیں یعنی ہمارا کمرہ تاریکی کی وجہ سے سزائے موت کے قیدیوں والی کال کوٹھڑی بنا ہوا ہے۔ مالک مکان کے گھروں کے چکر لگ رہے ہیں دیکھیں کب ”شنید “ہو۔دراصل ”دید شنید“کے لیے لکھ لکھ کریہی لفظ استعمال کرنے کی عادت پڑ گئی ہے۔ملتان میں ممتاز اطہر و الا کیس سیریس ہورہا ہے۔ جاوید کو سمن آرہے ہیں کہ عدالت میں گواہی دو۔ پہلی دو پیشیوں پر تو وہ اس لیے نہ گیا کہ ”کچھ “ بڑے صلح کی کوشش کررہے تھے۔ مگر اب صلح کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں کہ موصوف کہہ رہے ہیں کہ رضی اگر سب لوگوں میں کہہ دے کہ میں نے یہ مقدمہ حسین سحر کے کہنے پر درج کرایاتھا تو صلح ہوجائے گی۔ اب اسے کیا معلوم کہ ایسی کوئی بات ہی نہیں۔ پھراس کا موقف ہے کہ کیس جعلی ہے۔ پیسے دے کر میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کیاگیا،وغیرہ وغیرہ۔۔۔ اورجب رضی اوراس کے ساتھی کیس ہارجائیں گے تو میں ان پر ہتک عزت کادعوی کردوں گا۔ہماری تو کوشش تھی کہ بات نہ بڑھے لیکن اگرو ہ مصر ہے تو مجبوری ہے ۔میں نے بھی ریاض لطیفی صاحب کو وکیل مقر ر کرلیا ہے ۔چندہ کرکے بھی کیس لڑ لیں گے ۔لطیفی صاحب کاکہنا ہے کہ اگر کیس چلا تو اس میں ڈیڑھ دوسال سزا بھی ہوسکتی ہے۔ پرسوں میں مختارنامہ داخل کرادوں گا ۔بات چل نکلی ہے اب دیکھیں کہاں تک پہنچے۔یہاں حلقہ احباب ذوق میں زبردست سیاست چل رہی ہے اوراسرارزیدی حلقہ کے خلاف اخبارجہاں میں مسلسل دوکالم لکھ چکے ہیں۔الیکشن قریب ہیں اور نوبت گالم گلوچ تک بھی پہنچی ہوئی ہے۔ نوائے وقت ملتان میں دوچار روزپہلے فرحت نواز کا مضمون شائع ہوا تھا ارسال کررہاہوں ۔لطف آئے گا۔
ملتان کی آتشزدگی کاحال تو تمہیں اخباروں سے پتا چل گیا ہوگا۔ کل اسلام تبسم نے مجھے ملتان کے دوایک اخباربھیجے تو معلوم ہوا کہ بہت آگ لگی۔ مسجد ولی محمد کے پیچھے جو لکڑی کے کھوکھوں والا کپ بازار ہے وہاں سارا جل گیا۔مسجد کوبھی نقصان پہنچا۔جا کر دیکھوں گا کہ کیا صورت حال ہے۔
والسلام تمہارا رضی
4فروری1986

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

شاکرحسین شاکر مکتوبات
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسوئی گیس، پی آئی اے سمیت متعدد اداروں کی نجکاری کا فیصلہ
Next Article ملتان کے سب سے بڑے فضائی حادثے کو 17برس بیت گئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

رضی الدین رضی بنام شاکر حسین شاکر 38 سال پرانا خط اور مسعود کھدر پوش  کا ذکر ( وفات پچیس دسمبر 1985 ء

دسمبر 28, 2023

طفیل نقوش کی یاد میں جلسہ اور طفیلیوں کا ذکر: رضی الدین رضی بنام شاکر حسین شاکر ( 37 برس پرانا مکتوب )

نومبر 2, 2023

ایک سال بیت گیا ، لاہور اجنبی نہیں‌ رہا : رضی الدین رضی بنام شاکر حسین شاکر ( 37 برس پرانا مکتوب )

اکتوبر 2, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 2, 2026
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی جولائی 2, 2026
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج جولائی 1, 2026
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 1, 2026
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی جون 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.