Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»ڈاکٹر انوار احمد کا کتاب کالم : کچھ انیس احمد کے ناول ’ نکا ‘ کے بارے میں
تازہ ترین

ڈاکٹر انوار احمد کا کتاب کالم : کچھ انیس احمد کے ناول ’ نکا ‘ کے بارے میں

ایڈیٹرجولائی 20, 2024105 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dr anwar ahmad
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

انیس احمد کا اس سے پہلے ایک ناول ”جنگل میں منگل“ شائع ہو چکا ہے، ویسے تو ”نکا“ بھی 2019 میں شائع ہوا مگر ناروے میں ان کے دوست سید مجاہد علی کے مطابق 2019 میں اس کی ”ناقص طباعت“ نے انہیں اتنا مایوس کیا کہ انہوں نے مزید لکھنے سے ہاتھ اٹھا لیا۔
تا آنکہ سید مجاہد علی نے انہیں عکس لاہور کے محمد فہد کو آزمانے کا مشورہ دیا۔ اب 511 صفحات کا یہ ناول قارئین کے سامنے ہے۔ فرض کریں آپ بھی میری طرح انیس احمد سے ناواقف ہیں تو داخلی شہادتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ بہاولپور کی روہی، گمشدہ سرسوتی اور ہمسائے کے پاس بیچا ہوا ستلج، روہی میں رات کو منعقد ہونے والا چنن پیر کا میلہ اور پھر خواجہ فرید کی غنائیت سے لبریز کافیاں، پیلھوں چنتی نازک نازو جٹیاں جن کے مٹھوس (کاہل / آرام طلب) مجازی خدا اس بات کو غیرت کا مسئلہ نہیں بناتے کہ ان کا بوچھن کیسے لیر لیر ہوا۔
کہ وہ جانتے ہیں کہ اس علاقے کے پیر، ان کے مختار کار، پولیس اہل کار اور کچے کے ڈاکوؤں کو ”جلالی وظیفے“ یا کسی سے بدلہ لینے کے لئے تخم ریزی کی آزادی ہے۔ نہ اس جہان میں ان کی پکڑ ہے نہ اس جہان میں۔ سو اس ناول کا کمسن ہیرو ’نکا‘ خود ایک پیر صاحب کے جلالی وظیفہ کا ثمر ہے۔
نکا جس طرح کی زندگی گزارتا ہے وہاں بے انت خوف ہو سکتا ہے مگر اسے تین باتیں بے خوف رکھتی ہیں :
1۔ ڈائن اور نیولے کا قصہ
2۔ سوال کرنے کی اس کی عادت اور تجسس۔
3۔ آخر کار جوگی بن کر اڑ سکنے کا خواب
اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ آپ کے تخیل پر چھا جانے والا ناول ہے۔ اس میں کئی اقتباس ایسے ہیں کہ لگتا ہے کہ انیس احمد کسی سیریل یا فلم کا منظر نامے لکھ رہے ہیں۔
’بچوں کے معصومانہ صبر میں دل دوز قسم کی اداسی تو ہے
کیا ہرنوں کے بچے بھی روتے ہیں؟ ’
’ماں مر جائے تو سارے بچے روتے ہیں‘ ۔
اس میں بہت سے ایسے ٹوٹکے ہیں جو گوگل کے بتائے ہوئے نہیں
’مسجد کی کھوئی میں مولوی کی نگرانی میں وقفے وقفے سے دو دو بوریاں نمک اور بھنگ کی پھنکوائی جاتی ہیں کہ اس کا پانی ٹھنڈا رہے اور دیواروں پر کائی نہ جمے‘ ۔
میری ایک ننھیال پاک دروازے میں تھی جس کے ایک طرف گیلانی پیر کا دربار تھا جب کہ ان کے سیاسی مخالف سر نواب مرید حسین قریشی کے آستانے سے وابستہ تھے جو آستانہ زکریا کہلاتا تھا۔ سو میں نے اپنے بچپن میں ایک ”خوبصورت/ متمول آدمی“ کو دیکھا تھا جس کے بارے میں سرگوشیوں میں بتایا جاتا تھا کہ موٹاپے کے سبب جب مخدوم صاحبان سہولت سے استنجا بھی نہیں کر سکتے تو وہ کسی با اعتماد کو اس کام کے لئے آبدار کی پوسٹ پر رکھ لیتے تھے۔ اس لئے ”نکا“ کے قصے میں جب بڈو (پستہ قد) کو گام صاحب اس کام کے لئے رکھتے ہیں، تو علامہ عتیق فکری سے منسوب ایک لطیفے کی طرح ”پوری گالھ سمجھ آ گئی“ ۔
انیس احمد نے سائیں کی مرضی کے خلاف مزاحمت کرانے کی کوشش بھی کی۔ سو نکے کے نین نقش دیکھ کر پیر صاحب کو اس کی ماں پر اپنا جلالی وظیفہ برائے اولاد یاد آتا ہے، تو وہ اسے اپنے ایک دوست شیرانی صاحب کے سپرد کرتا ہے۔ اسے اعلی تعلیم دلاؤ، چاہے یہ ولایت جائے۔ پھر اس میں نکا جب ایک ڈاکو کو گھائل کرتا ہے تو وہ اپنی روہی کا روہیلا بن کے نو سروں والے راکھشش کا خاتمہ کرنے کا جتن کر رہا ہوتا ہے۔ تاہم آخر میں انیس احمد کی اپنی سمجھ میں نہیں آ رہا ہوتا کہ وہ اس قصے کا خاتمہ کیسے کرے۔
انہوں نے اپنے ایک دوست غلام شبیر مغل کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے باریک بینی سے ناول کا مسودہ دیکھا ہے۔ کاش مغل صاحب انہیں ایڈیٹنگ کا بھی مشورہ دیتے۔ جیسے جندو کے تنور سے سانپ کے نکلنے اور پٹاری میں بند ہونے کا ذکر 25 صفحات پر محیط ہے۔ دو ایک جگہ واقعات خلاف قیاس ہو گئے ہیں۔ پھر ایسے ضخیم ناول کے کرداروں کے ناموں اور کوائف کے اشاریہ کا ایک صفحہ ہوتا تو بہتر ہوتا۔ مگر آپ خود پڑھیں تو۔۔۔ یہ ناول عکس (لاہور) نے شائع کیا ہے۔
( بشکریہ : ہم سب ۔۔ لاہور )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ناول نگار
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : جمہوریت تو کیا ، اب پاکستان بھی اہم نہیں
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم : نواز شریف ملک بچائیں!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

غزہ سے یکجہتی : اروندھتی رائے کا برلن فلم فیسٹیول کے بائیکاٹ کا اعلان

فروری 24, 2026

18 دسمبر ۔۔ نام ور ترقی پسند دانش ور شوکت صدیقی کا یومِ وفات

دسمبر 18, 2025

امریکا نواز ماریہ کورینا مچاڈو ، اسپیڈ بریکر پر رکی محنت کش دنیا اور ایک اجتماعی دھکا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

اکتوبر 13, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری اپریل 21, 2026
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے اپریل 21, 2026
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.