Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»حامد میرکا کالم : اندھیروں کی جیت
تازہ ترین

حامد میرکا کالم : اندھیروں کی جیت

ایڈیٹرنومبر 28, 202418 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کوئی سیکھنا چاہے تو 26 نومبر کو اسلام آباد میں پیش آنے والے واقعات سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ 26نومبر کو ہم نے دن کی روشنی میں عوامی ہجوم کے سامنے ریاست کی طاقت اور تمکنت کو ناصرف بے بس ہوتے بلکہ فرار ہوتے بھی دیکھا۔ پھر 26نومبر کو رات گئے اسلام آباد کے ریڈ زون میں سب روشنیاں بجھا دی گئیں۔ بلیو ایریا کی سب عمارتوں کی بجلی بھی بند کر دی گئی، جب ہر طرف اندھیرا چھا گیا تو اس اندھیرے میں ریاست نے اپنی طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا اور اس تمکنت کو بحال کیا جسے دن کی روشنی میں چھین لیا گیا تھا۔ 26نومبر کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دارالحکومت میں دو سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ وفاقی حکومت اور صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت ایک دوسرے کے آمنے سامنے کھڑی تھی لہٰذا اس دن کے واقعات سے صرف ایک فریق کو نہیں بلکہ دونوں فریقین کو سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزراء نے رات کے اندھیرے میں کریک ڈائون کے ذریعے تحریک انصاف والوں کو اسلام آباد سے بھگا کر اگلے دن اپنی فتح کا اعلان کیا اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو بھگوڑا قرار دیا۔ تحریک انصاف کے قائدین نے کہا کہ ان کے کارکنوں پر ڈائریکٹ فائرنگ ہو رہی تھی لہٰذا انہوں نے اپنے کارکنوں کی زندگیاں بچانے کیلئے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا۔ 26نومبر کے واقعات کے ایک عینی شاہد کی حیثیت سے میری رائے مختلف ہے۔ اس دن نہ تو وفاق نے صوبے پر فتح پائی ہے اور نہ ہی تحریک انصاف کے کارکن پارٹی قیادت کے کہنے پر اسلام آباد سے واپس گئے۔
ہمیں یہ ماننا پڑے گا کہ بطور ریاست اور بطور قوم یہ ہم سب کی شکست کا دن تھا۔ دن کی روشنی میں تمام ریاستی اداروں کی طاقت کو شکست ہوئی اور رات کے اندھیرے میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا جوش و جذبہ شکست کھا گیا کیونکہ پارٹی کی قیادت موقع سے فرار ہو گئی۔ تحریک انصاف کی نئی سیاسی رہنما بشریٰ بی بی نے بار بار کہا تھا کہ وہ ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گی اور اس وقت تک واپس نہیں جائیں گی جب تک عمران خان رہا نہیں ہوتے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا تھا کہ ہم نے گھر والوں سے کہہ دیا ہے کہ ہم عمران خان کے بغیر اسلام آباد سے واپس نہیں آئیں گے اور گھر والوں سے کہہ دیا ہے کہ واپس نہ آئیں تو ہمارے جنازے پڑھ لینا۔ یہ تو ماننا پڑے گا کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کا قافلہ تمام رکاوٹیں توڑتا ہوا اسلام آباد کے ریڈ زون کے قریب پہنچ گیا۔ جن وفاقی وزراء نے دعویٰ کیا تھا کہ تحریک انصاف والوں کو کسی صورت میں اسلام آباد نہیں آنے دیں گے وہ سب 26نومبر کی دوپہر کو حیران رہ گئے جب تحریک انصاف والے ڈی چوک میں پہنچ گئے اور وہاں کنٹینرز پر چڑھ کر اپنے جھنڈے لہرا رہے تھے۔ جب میں نے دیکھا کہ کنٹینرز پر موجود رینجرز کے جوان تحریک انصاف والوں سے ہاتھ ملا کر پیچھے کی طرف جا رہے ہیں تو معلوم کیا کہ تحریک انصاف کی قیادت ریڈ زون کی طرف آ رہی ہے یا نہیں؟ پتہ چلا کہ تحریک انصاف کے کچھ رہنما ڈی چوک جانے کی مخالفت کر رہے ہیں کیونکہ ان کے خیال میں مذاکرات کے ذریعے عمران خان کو رہا کرانا آسان ہو گیا ہے۔ کافی دیر تک تحریک انصاف کا کوئی رہنما ڈی چوک نہیں آیا بلکہ یہ صاحبان چائنہ چوک آ کر رک جاتے تھے۔ کارکن اپنے رہنمائوں سے لڑتے رہے کہ آگے بڑھو رہنمائوں کا خیال تھا کہ اگر سیکورٹی فورسز نے فائرنگ شروع کر دی تو لاشیں گریں گی۔ اس دوران واقعی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ شروع ہو گئی۔ کارکنوں نے مزاحمت کی لیکن پھر پیچھے ہٹتے گئے مغرب تک ڈی چوک کو مظاہرین سے خالی کرا لیا گیا اور پھر چائنہ چوک پر موجود ہجوم کے خلاف کریک ڈائون کیلئے اندھیرے کا سہارا لیا گیا۔ میں نے آنسو گیس کے دھوئیں اور گولیوں کی تڑتڑاہٹ میں مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان گھوم پھر کر بہت سے سوالات کے جواب تلاش کئے اہم ترین سوال یہ تھا کہ تحریک انصاف کا قافلہ اسلام آباد کے اندر کیسے آ گیا؟ کارکنوں کا کہنا تھا کہ وہ دو دن کی مزاحمت سے رکاوٹیں ہٹا کر آئے ہیں۔ پولیس، رینجز اور ایف سی والوں کا کہنا تھا کہ ہم نے شہر کے داخلی راستوں پر زیادہ مزاحمت اس لئے نہیں کی کیونکہ ہجوم بہت بڑا تھا جس میں عورتیں بھی شامل تھیں اور ہم اپنے ہی پاکستانیوں کی لاشیں نہیں گرانا چاہتے تھے۔
ایک اہم بات یہ پتہ چلی کہ اسلام آباد کے تمام راستے 23نومبر کو بند کر دیئے گئے تھے سندھ، پنجاب اور آزاد کشمیر پولیس کے علاوہ رینجرز اور ایف سی کو بھی اسلام آباد بلایا گیا تھا۔ دوسرے صوبوں سے بلائے گئے پولیس کے ہزاروں جوانوں کو رات سونے کیلئے ٹینٹ لگا کر دیدیئے گئے لیکن ان کے کھانے پینے کا مناسب بندوبست نہیں تھا۔ دو تین دن تک انہوں نے اپنی جیب سے کھایا پیا، اسلام آباد مہنگا بھی ہے اکثر پولیس والوں کے پیسے بھی ختم ہو گئے۔ 26نومبر تک یہ تھک چکے تھے جب ان کے حالات کا علم صدر آصف علی زرداری کو ہوا تو انہوں نے سندھ کے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ اگر اسلام آباد پولیس آپ کے جوانوں کا خیال نہیں رکھ سکتی تو ان کے کھانے پینے کا بندوبست آپ کریں۔ میں مزید تفصیلات بیان نہیں کر سکتا کالم کا دامن تنگ ہے۔ 26نومبر نے تمام ریاستی اداروں کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم تحریک انصاف کا احتجاج نہیں روک سکا۔ میڈیا پر ریاست کا کنٹرول تحریک انصاف کے بیانیے کو شکست نہیں دے سکا۔ ٹی وی چینلز اور اخبارات کی ساکھ بڑی طرح مجروح ہو چکی ہے۔ 8فروری کے انتخابات کے بعد وجود میں آنے والی وفاقی حکومت عوامی حمایت سے محروم ہے۔ تحریک انصاف بظاہر ایک پاپولر جماعت نظر آتی ہے لیکن اس جماعت کے کارکن عمران خان کے سوا کسی دوسرے رہنما پر اعتماد نہیں کرتے اور 26نومبر کے بعد اس جماعت کے وہ سب قائدین کارکنوں کی نظروں میں مشکوک ہیں جو گرفتار نہیں ہوئے؟ کیا خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور تحریک انصاف پر پابندی کسی مسئلے کا حل ہے؟ مجھے خدشہ ہے کہ تحریک انصاف کے مایوس کارکنوں کی ایک بڑی تعداد واپس جا کر ریاست دشمن عسکریت پسندوں کے ہاتھ میں کھلونا بن سکتی ہے۔ جب بھی سیاسی جماعتیں اور جمہوری ادارے کمزور ہوتے ہیں تو شدت پسند اور مسلح گروہ مضبوط ہو جاتے ہیں۔ 26نومبر کا سبق یہ ہے کہ 8فروری کو جو بندوبست کیا گیا وہ ناکام ہو چکا ہے۔ مجھ جیسے صحافی عمران خان کے دور حکومت میں بھی زیر عتاب تھے اور آج بھی غدار کہلاتے ہیں۔ میں اپنے پرانے موقف کو دہرائوں گا پاکستان کے آئین کی طرف واپس آ جائیں۔ آئین کی خلاف ورزی اندھیروں کو جنم دیتی ہے اور اندھیروں کی جیت پر فتح کے جشن منانا بیوقوفی ہے۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

حامد میر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخان باہر تھا تو مشکل، اندر ہے تو مشکل۔۔۔وسعت اللہ خان کا کالم
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم : میری کہانی!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ٹرمپ کا دھمکی آمیز لب و لہجہ اور بے چینی : سید مجاہد علی کاتجزیہ

مارچ 31, 2026

ٹرمپ کا سیکس سکینڈل ، اور حضرت عیسیٰ کے حکم پر حملے کا دعویٰ : حامد میر کا کالم

مارچ 9, 2026

وینزویلا کے بعد ایران ؟ ہم سبق نہیں سیکھیں گے : حامد میر کا تجزیہ

جنوری 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان جون 25, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.