Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر انوار احمد»1973 کا آئین ،خوش شکل خاتون وکیل اور خان پور کا کھویا : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
ڈاکٹر انوار احمد

1973 کا آئین ،خوش شکل خاتون وکیل اور خان پور کا کھویا : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

ایڈیٹراگست 3, 202515 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dr anwar ahmad
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آج تو بہت کچھ بدل چکا ہے ہماری آنکھوں کے سامنے کیمرے سیلاب کی بے رحمی دکھا رہے ہوتے ہیں اور ایک نیم بے روزگار صحافی اپنی جان پر کھیل کے ایک ایک کرکے سیلاب کی نذر ہوتے افراد کی بے بسی کی تفصیل بیان کر رہا ہوتا ہے مگرمیں جن دنوں کی بات کر رہاہوں وہ زمانہ اور تھا ۔ریڈیو ملتان کے ٹرانسمیٹر کے سگنل اندرون ملک بھی سنے جاتے تھے اور باہر بھی 1973ءمیں پاکستان کا سخت جاں دستور منظور ہو چکا تھا ،میں رحیم یار خان کالج میں پڑھا رہا تھا ریڈیوا سٹیشن ملتان سے میرا کلاس فیلو فخر بلوچ دو تین دن کیلئے میرے پاس آیاکہ اس دستور کی منظوری سے پاکستان کے لوگوں کو جو تحفظ ملا اور ان میں احساس فخر پیدا ہوا اس کے بارے میں رحیم یار خان ، صادق آباد اور خان پور کے لوگوں کے تاثرات ریکارڈ کرنے ہیں ۔سچی بات ہے کہ پڑھے لکھے لوگوں کا انداز بے تعلقی کچھ حوصلہ شکن تھا سو زیادہ تر میں لکھ کے دیتا اور وہ دہرا دیتے ۔خان پور جانے سے پہلے مجھے یہی معلوم تھا کہ وہ جنکشن ہے کئی گاڑیاں ادھر سے مختلف سمتوں کو جاتی ہیں اور وہاں کا کھویا مشہور ہے ۔
فخر بلوچ سے وہاں ایک سول جج نے اچھے کھانے کا وعدہ کر رکھا تھا سو ہم وہاں گئے تو وہ جج صاحب دلچسپ شخص نکلے وہ پنجابی گالیوں کا معصومانہ استعمال کرتے تھے ان کے پاس ایک خوش شکل وکیل خاتون بھی تشریف فرما تھیں جتنے ملائم انداز میں وہ ان سے مخاطب ہوتے تھے اس سے گمان ہوتا تھا کہ وہ ان کی اہلیہ ہیں بہر طور خاتون محترم کو لکھا ہوا پڑھنے میں بھی دقت پیش آ رہی تھی گویا انکے نین نقش اور لہجے یا تلفظ میں مطابقت نہیں تھی مگر جج صاحب بار بار کہہ رہے تھے کہ اگر یہ ریکارڈنگ بھٹو یا حفیظ پیرزادہ نے سن لی تو تم نے تو ہائی کورٹ کا جج ہو جانا ہے پھر ہمیں بھلا نہ دینا ۔ پھر فخر بلوچ تب رحیم یار خان دوبارہ آیا اس مرتبہ 1973ءکے سیلاب نے تباہی مچا دی تھی ریل اور سڑک سے ہمارے شہر کا رابطہ کٹ چکا تھا وہ بھٹو کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کے آیا تھا کالج میں چھٹیاں کر دی گئی تھیں کہ طالب علم اور استاد عباسیہ نہر کے پشتوں کو مضبوط بنائیں ۔ بیلچے اور کدال سے ٹوکریوں میں پتھر اور ریت بھر کے جب ہم سروں پر رکھتے تو دیہاتی یعنی محنتی اور ہم جیسے پریم چند اور کرشن چندر کو پڑھ کے ساحر کے گیت گنگنا کے ترقی پسند ہو جانے والوں کا فرق نمایاں ہو جاتا ۔ فخر کی وجہ سے بھٹو اور جنرل ٹکا خان کی گفتگو اور حکمت عملی کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا پہلی دفعہ پتا چلا کہ سیلاب میں گھرے ہوئے لوگوں کو اپنے مویشی بیوی بچوں سے زیادہ عزیز ہیں اس لئے خوراک کے پیکٹ کے ساتھ مویشیوں کا چارا بھی پیک کرکے پھینکا جا رہا تھا ۔ فوجی کشتیاں بھی آ جا رہی تھیں مگر ہماری دلچسپی اس بات میں تھی کہ رحیم یار خان کو بچانے کا فیصلہ ہوتاہے یا اس شہرکو بھی قربان کیا جاتا ہے رات گئے علم ہوا کہ فلاں پشتہ اڑا کے رحیم یار خان کو بچا لیا گیا ہے تاہم خان پور شہر ڈوب گیا ہے ۔
پھر بی بی سی نے بتا دیا کہ خان پور شہر میں پانی روشن دانوں میں بھی داخل ہو گیا ہے دو چار دن ہم لوگ شرمندہ شرمندہ پھرے کہ ہماری وجہ سے خان پور ڈوب گیا پھر ریاست بہاول پور کے آب پاشی اور انجینئرنگ کے پرانے لوگوں نے ہمارے ضمیر کا بوجھ ہلکا کیا اور بتایا کہ کچھ سیانوں نے دریا کا مزاج سمجھے بغیر چاہا کہ سیلابی ریلا چولستان میں چلا جائے دریا نے ان کیساتھ مکر کیا کہ چولستان کے ٹیلوں میں کچھ دیر سر دئیے رکھا پھر وہ پلٹ کے آیا اور خان پور کو ڈبو دیا۔
٭٭٭٭
آج جرگوں ، پنچایتوں اور غیرت کے نام پر قتل کرنے والوں کے نام لئے جا رہے ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ بڑے لوگ ہیں ان کا کچھ نہیں بگاڑا جا سکتا آپ لوک داستانوں کو یاد کریں ہمارے رفعت عباس نے ایک مرتبہ عزم ظاہر کیا کہ وہ اہل دل کی طرف سے صاحباں کے قتل کی ایف آئی آر درج کرائیں گے گویا جو محبت کرے گا قاضی ،ملا اور سردار یا وڈیرہ اس کیلئے کلہاڑی لئے بیٹھا ہے ۔ مظفر گڑھ کے ایک شاگرد نے مجھے بتایا تھا کہ علاقے کے ایک بڑے سیاست دان ( جو شاعر بھی تھے ) کی بیٹی کوئی اجنبی انگلی تھام کے گھر سے چلی گئی تھی ۔ پنجاب کے ایک ‘بدنام ‘گورنر سے اس بزرگ سیاست دان نے مدد مانگی تو اس نے کسی باوردی ہلاکو یا چنگیز کی مدد سےاس بچی کو گھر پہنچوا دیا جہاں اسی بزرگ نے خاندانی پیالے میں دودھ یا جوس میں زہر کے دو قطرے ڈالے کہ کچھ دیر آرام کر لو صبح دیکھیں گے کیا کرنا ہے اور پھر اس بچی کی زندگی میں صبح نہ آئی ۔
٭٭٭٭
یہاں پانی ، دریا ، کشتی اور ڈوبنے والوں کا اتنا ذکر ہوا کہ جی چاہتا ہے کہ یہاں جناب اسلم انصاری کے سرائیکی ناول بیڑی وچ دریا کے اردو روپ ( الیاس کبیر ) سے دو اقتباس دئیے جائیں۔
الف ۔’’وہ کہہ گئی ہے عورت ذات کیساتھ دھوکہ کرکے اب درویشی تلاش کر رہے ہو ؟ تمہیں درویشی نہیں ملے گی ، یہ کسی اور کو مل گئی تم خالی رہ گئے ‘‘
ب ۔’’ سانول نے دریا میں چھلانگ لگا دی دریا میں اترنے سے پہلے وہ ایسی باتیں کر رہا تھا مجھے لے جائو گے ؟ ارے نائو والے مجھے لے جائو گے ؟ وہیں جہاں ڈھول والے گئے ہیں مجھے لیتے جائو ناں ! اس نے دریا میں چھلانگ لگائی اور پھر باہر نہیں نکلا‘‘
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#ConstitutionOf1973 #PakistaniConstitution #FloodDisaster #PakistanFloods #DemocracyAndDisaster #NationalResilience #RuleOfLawAmidCrisis #ClimateJusticePK #HumanRightsAndFloods #TogetherForPakistan #آئین1973 #پاکستان_کا_آئین #تباہ_کن_سیلاب #سیلاب_پاکستان #جمہوریت_اور_آفت #قومی_استحکام #قانون_اور_بحران #موسمیاتی_انصاف #سیلاب_زدگان #ہم_سب_پاکستانی ڈاکٹر انوار احمد
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران خان کے بیٹوں کے معاملہ میں حکومت کی بے حسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ
Next Article نام ور نظم گو شاعر ستیہ پال آنند کینیڈا میں انتقال کر گئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

قائد اعظم کی وصیت تبدیل کرنے والا ’’ جدّے کا جادو گر‘‘ اور علی گڑھ سکول : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مارچ 17, 2026

گل پلازہ آتش زدگی اور فائر بریگیڈ اہلکار کی ماں کے آنسو : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

جنوری 20, 2026

آتش فشاں کے دہانے پر ایران ،رضا شاہ اور فرح دیبا کا تذکرہ : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

جنوری 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.