Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر انوار احمد»یوم کشمیر پر پنڈی سازش کیس کے قیدیوں کی یاد : ڈاکٹر انوار احمد کا کالم | کوچہ و بازار سے
ڈاکٹر انوار احمد

یوم کشمیر پر پنڈی سازش کیس کے قیدیوں کی یاد : ڈاکٹر انوار احمد کا کالم | کوچہ و بازار سے

ایڈیٹرفروری 3, 202618 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dr anwar ahmad
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک زمانہ تھا کہ اچھے کیمرے ہونٹوں کی جنبش سے قیاس کرنے میں مدد دیتے تھے کہ کیا کہا گیا ہوگا،اچھا سیاست دان وہ ہوتا جو موقع محل سے اپنے چہرے پر وہی کیفیت طاری کر لیتا جس کی اس کی مداحوں کو ضرورت ہوتی۔جنرل یحییٰ کے دور میں بنگلہ دیش کی ایک ندی (دریا)میں ایک بڑی نوکا میں پوربو اور پچھمی پاکستان کے دونوں لیڈروں کو چھ نکات، ڈھاکہ میں قومی اسمبلی کے آیندہ اجلاس کی تاریخ وغیرہ پر بات کرنے کا موقع دیا گیا۔اخبارات اور ریڈیو پاکستان کے مطابق ساحل پر بین الاقوامی پریس کے نمائیندے موجود تھے جنہوں نے دونوں سے کہا کہ رسمی پریس کانفرنس سے پہلے ایک ایک فقرہ کہہ دیجئے ۔بھٹو نے کہا”سیاست دان بھی اداکار ہوتا ہے،جس نے اچھی اداکاری کی وہ اپنے ووٹرز کے دل کی دھڑکن بنا” مگر بنگلہ بندھو نے کہا”ہم اداکار نہیں،لاکھوں کروڑوں لاشوں اورنیم جان زندہ لوگوں کے خوابوں پر اداکاری نہیں کی جا سکتی ” بطور ایک طالب علم کے مجھے اندازہ ہو گیا تھا کہ ابوالقاسم فضل الحق اورحسین شہید سہروری کا یہ شاگرد اپنے اتالیقوں کے برعکس حس مزاح کے ساتھ ساتھ اچھی اداکاری کی صلاحیت سے بھی محروم ہے،حالانکہ لال کباب کوئٹہ میں دیرینہ بیٹھنے والے،ہماری محبوب ملکہ ترنم کے علاوہ جسٹس حمود الرحمن بھی جانتے تھے کہ نہ صرف ہمارے آغا یحییٰ اور ان کے ساتھی جرنیل زیادہ بڑے اداکار تھے اورانہیں اپنی نقرئی طلسمی چھڑی کا زعم تھا کہ جب چاہیں گے مدہوشی کے عالم میں بھی سٹیج کا منظر ہی نہیں پوری کاسٹ ہی بدل دیں گے۔
یہ سب باتیں اس لئے یاد آ رہی ہیں کہ اس وقت ایک قیدی کی بہنوں کو ان کی نادان دوست کہا جا رہا ہے،اب معاملہ کسی کے ہونٹوں کی جنبش سے قیاس کرنے کا نہیں ان کا ایک حکم ریکارڈ کیا گیا ہے جو وہ طالبان کی شباہت رکھنے والے اپنے یا بھائی کے عقیدت مند سے کہہ رہی ہیں”چھ فروری کو تربیلا بند کر دو،منگلا بند کردو” پانچ فروری یومِ کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے،ابھی کل ہی آزاد کشمیر کے ایک سابق صدر اور وزیر اعظم سلطان محمودکی نمازِ جنازہ ادا ہوئی ہے،وہ چودھری غلام عباس اور کے ایح خورشید جیسے نہیں تھے اور نہ ہی ان کے لئے کوئی خالد حسن جیسا لیکھک ہے جو اردو،انگریزی میں کوئی بڑے پائے کا کالم لکھ سکے۔اس مرحلے پر مجھے اردو کے ناول نگار عزیز احمد یاد آگئے جنہوں نے کشمیر میں پھیلی مفلسی اور بیچارگی ہر ناول "آ گ ” لکھا۔ جس کاہیرو کوئی نہ تھا۔عزیز احمد حیدر آباد دکن میں نظام کی بہو کے اتالیق بھی رہے کچھ معلوم اور نامعلوم وجوہ کے سبب وہ عزیز احمد کو ناپسند کرتی تھیں،حالانکہ دونوں کی مشترکہ دلچسپی تاریخ اور کلچر سے وابستہ رومان کے ساتھ خوبصورت چہروں کے ساتھ تھی۔
ایک اور بہت خوبصورت پٹھان افسانہ نگار تھیں،پشاور یونیورسٹی میں پڑھتی تھیں جب انہیں عزیز احمد کے افسانے اور ناول اچھے لگے تو طالب علمانہ اشتیاق میں عزیز احمد کو خط لکھ دیا انہوں نے کہا کہ میں پشاور میں آرہا ہوں فلاں ہوٹل میں مجھے ملو گویا عزیز احمد کے ناولوں میں ہیروین بھی شاید نہیں تھی اچھے کپڑوں میں ملبوس پڑھی لکھی دراز قد ۔عزیز احمد نے شاید سوچا ہوگا کہ لڑکی کا نام ہی جب نثار ہے تو پذیرائی کے بہت امکانات ہیں وہ کیا جانتے تھے کہ وہ خاتونِ محترم بٹ بھی ہیں اور انہوں نے قرة العین حیدر پر کتاب بھی لکھنی ہے اپنے ناول اور یادداشتوں کے علاوہ اور اس میں اسلامی تاریخ اور کلچر پر لکھنے والوں کی بھوک اورپیاس کے بارے میں بھی لکھتے ہوئے ان کی تنہائی میں ملنے کی آرزو بھی درج کر دیں گی،کیا عجب خود کو جوش ،فراز اور تارڑ کی طرح مرکز کائنات خیال کرنے والے عزیز احمد نے اسی دل شکستگی میں زریں تاج،جب آنکھیں آہن پوش ہوئیں اور خدنگِ جستہ جیسے شاہکار افسانے لکھے۔ہر وہ شخص جس نے عزیز احمد پر ڈھنگ سے کام کیا وہ ایک پراسرار کردار ابو سعادت جلیلی کے مکتوبات کے ساتھ جرائد میں شائع ہونے والے عزیز احمد کے انشائے لطیف،شاعری اور دیگر متعلقہ مواد کی ہاتھ سے لکھی نقول بھیجنے میں ڈاکٹر معین الدین عقیل اور مشفق خواجہ یا ڈاکٹر فرمان فتح پوری یا ڈاکٹر تبسم کاشمیری کی طرح مستعد تھے۔ہم سب ان کا شکریہ ادا کرتے تھے اور خیال کرتے تھے کہ انہوں نے بہت سے خوش نویس ملازم رکھے ہوں گے اور سب کو "سعادت جلیلی ” طرزِ املا کی تربیت دی ہو گی،کبھی کبھی خیال آتا تھا کہ ضروری نہیں یہ مرد ہو یا نظام کی بہو درِ شہوار کی طرف سے کوئی وصیت ہو کہ میرے اتالیق کی دل جوئی کے لئے کوئی محکمہ قائم ہو جس کے اخراجات کی کفالت کے لئے انہوں نے کوئی جڑاو انگشتری ابو سعادت جلیلی یا ان کے نسائی روپ کے الطاف کے لئے رکھی ہو۔
ہم چاہتے ہیں کہ سبھی قیدی رہا ہوں سبھی روپوش ہونے یا کئے جانے والے بلوچ بھی زندہ سامنے آئیں تاکہ ان کی مضطرب بہنوں کو بھی چین ملے ایسے ہم جیسے لوگ جو جواہر لال نہرو کی کتابیں پڑھتے رہے مہاتما گاندھی کے مرن مرت کو اداکاری خیال نہیں کرتے حتیٰ کہ ایک انسان دوست سیاست دان بھارتی شاعر اٹل بہاری واجپائی کے دوستی بس پر بیٹھ کے لاہور میں آکر مینارِ پاکستان پر کھڑے ہوکے دوستی کے دو چار شبدوں کو بھی اداکاری خیال نہیں کرتے مگر پھر یہ کون ہے جو کوئٹہ،مکران،خاران اور گوادر میں بی ایل اے کی وردی پہن کے ہمارے بچوں کو مارتے ہیں اور پھرایک پوری رات میں انہیں غیر مسلح کرتے ہوئے ہمارے ہی کچھ جوان شہید ہوتے ہیں تو ہم کیسے گمان کر سکتے ہیں کہ کسی قیدی کی نادان بہنیں جو کچھ کر رہی ہیں اور چاہ رہی ہیں وہ معصومیت ہے؟
یوم کشمیر پر پنڈی سازش کیس کے قیدی بھی یاد آتے ہیں ،سیٹو،سینٹو جیسے "ٹھگو” اور ہمارے وہ خوش فہم دوست جو کہتے ہیں ذرا صدرٹرمپ وسط مدتی انتخاب جیت جائیں اور یہ جو خم
ہے ” زلفِ ایاز” میں وہ غازہ اورشیراز میں نکل جائیں تو ہمارا مسئلہ کشمیر بھی وہی حل کرا دیں گے۔

 

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جموں و کشمیر کالم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبلوچستان میں بڑے پیمانے پر فوج تعینات کرنے کی ضرورت ہے، خواجہ آصف
Next Article ملتان سلطانز کی دوبارہ نیلامی : علی ترین کی کمپنی سمیت کن پانچ کمپنیوں میں مقابلہ ہو گا؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

میرے کالموں میں بے بسی و مایوسی کا اظہار اور حارث خلیق : برملا / نصرت جاوید کا کالم

اپریل 6, 2026

عورت کا جائیداد میں حصّہ۔ تنقید کیوں؟ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

اپریل 5, 2026

ملتان کے مجاہدِ ادب مشتاق کھوکھر کی 13 ویں برسی : رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.