Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر انوار احمد»بھٹو ، نصراللہ اور ایک کتاب : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
ڈاکٹر انوار احمد

بھٹو ، نصراللہ اور ایک کتاب : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

ایڈیٹرفروری 20, 202628 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نا ؂صر کے نام سے محبت ہوئی ہوگی جب جمال عبدالناصر مصر کے صدر تھے جواہر لال نہرو کے دوست تھے ۔ہماری طرح وجنتی مالا کو پسند کرتے تھے ۔پھر ہم سے ایم اے میں ایک کلاس سینئر نصراللہ ناصر آیا جو بہاولپور کا شہزادہ دکھائی دیتا تھا جو چنن پیر کے ٹیلوں کو چاندنی رات میں دیکھ دیکھ کے چولستان کے گم شدہ دریا کو ڈھونڈنے گیا اور واپس نہ آیا مگر مجھے آج ایک نواب زادہ بے اختیار یاد آ رہے ہیں جن کا تخلص ناصر تھا ان کے والد کو انگریزوں نے 11گائوں دئیے تھے مگر وہ سرکار کی پسندیدہ جماعت یونینسٹ میں شامل ہونے کی بجائے احراریوں کے ساتھی ہو گئے۔
ایوب خان کے دور میں وہ نجانے کیسے متحدہ اپوزیشن کے قائد ہو گئے پھر شاید کچھ جماعتوں سے منسلک ہوئے مگر آخر آخر ان کی پہچان پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) ہو گئی ۔انہیں بابائے مذاکرات بھی کہا جاتا ہے ۔ضیا الحق کے مارشل لا میں شاید پہلا شگاف ذوالفقار علی بھٹو کی بیوہ نصرت بھٹو نے ڈالا جب انہوں نے نواب زادہ نصراللہ خان کے ساتھ ایک معاہدہ کیا جسے ایم آر ڈی کہتے ہیں جس میں عزم کیا گیا تھا کہ ضیا الحق کو انتخابات کرانے پر مجبور کیا جائے گا تاہم حکومت بنانے کا اختیار ضیا کے ساتھیوں کو دیا جائے گا نواب زادہ صاحب کے مشورے سے ۔ میں غریب مدرس اقتدار کی بارہ دریوں میں کبھی نہیں پھرا اور نہ ایسا میر مشاعرہ رہا کہ ان کے کلام کی داد دیتا۔
ان کے اشعار شاید ایم آرڈی کی بنیاد بنے ہوں گے ممکن ہے کہ قومی اسمبلی یا سینیٹ میں یا شاہراہ دستور پر درج ہوں۔ البتہ ایک مرتبہ خان گڑھ گیا مہر گل محمد یا ڈاکٹر عبدالحمید کے ساتھ تب مجھے خوش فہمی تھی کہ اگر ڈاکٹر کرامت علی زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہو گئے تو ملتان میں جمہوریت کا سورج طلوع ہو جائے گا سو جب مظفر گڑھ کے نواح میں خان گڑھ گیا جہاں پری کیڈٹ اقامتی سکول کا جال بچھا ہےجہاں میرے مرحوم بھائی بھولے کے دو بیٹے عمیر اور خرم رعایتی پیکیج پر میں نے داخل کرائے تھے ،سو وہاں نواب صاحب کی گاڑی بے شک بہت بڑی تھی مگر اسے ایک بوڑھا نوکر نلکا گیڑ کر دھو رہا تھا وہ اس ملال میں تھا کہ ایک ایک کرکے سارے کھیت بک گئے ہیں،اپوزیشن کی سیاست میں بابا رہا تو باقی سب کچھ بھی بِک بکا جائے گا وغیرہ اسکے بعد لاہور میں نکلسن روڈ پر پی ڈی پی کے دفتر میں دو ملاقاتیں ہوئیں کھانے کے وقت معلوم ہوا کہ کراکری تو شاندار اور کندورا (ترک اس کپڑے کو کندورا کہتے ہیں) بھی دلفریب مگر نواب صاحب نے تعریف کی کہ سامنے ٹھیلے والا چنے مزیدار بناتا ہے سو ایک طرح سے نواب صاحب کا نمک خوار بھی ہوں۔ پھر محمد خان جونیجو اپنی دانست میں شریک اقتدار ہوئے اور ’’ چوہے بلی‘‘ کا کھیل شروع ہوا۔
ملتان پیپلزپارٹی کی طاقت کا ایک مرکز تھا نواب زادہ صاحب نے ایک دو بڑے جلسوں سے خطاب کیا مگر کچھ عرصے کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو کو محسوس ہوا کہ نواب صاحب کو تائید نہیں ملنی چاہئے چنانچہ ملتان کے اسٹیڈیم میں نواب صاحب کا ایک ویران سا جلسہ ہوا پھر بھی انہوں نے آغاز میں کہا ’’ آج کا یہ عظیم الشان اجتماع ۔‘‘ میرے ساتھ ا سٹیڈیم کی سیڑھیوں پر ایک بابا بیٹھا تھا جس نے ایک ٹھنڈا سانس لیا اور کہا ’’بابے دی دید وی مک گئی اے شیت ‘‘ اگلی کہانی افسوس ناک ہے نواب صاحب سے صدارت کا وعدہ تھا مگر جنرل اسلم بیگ نے غلام اسحاق کو صدر بنوایا وزیر خزانہ اور وزیر خارجہ بھی اپنی مرضی سے رکھا ۔ ہمارے میاں ساجد پرویز کہتے ہیں اس رات جب نواب صاحب سے وعدہ خلافی ہوئی جس جس نے نواب صاحب کو دیکھا سبھی نے کہا کہ یہ ان کی آخری رات سمجھئے مگر ظفراللہ جمالی نے بلوچستان اسمبلی توڑی ایک بحران پیدا ہوا تونواب صاحب کے کمرے کی چہل پہل بحال ہوئی اور ان کا حقہ بھی سلگ گیا تاہم اتنے برس گزر گئے ایک عوامی ترجمان کا فقرہ دل پر نقش ہے’’بابے دی دید ای مُک گئی اے شیت‘‘ آپ بھی چاہیں تو اس بات سے لطف لے سکتے ہیں کہ لیڈر اچھا وہی ہے جو یہ ماننے کو تیار نہیں ہوتا کہ اس کی لیڈری رفتہ رفتہ سمٹ رہی ہے جب کہ اس کے سرہانے بیٹھے اس کےجاں نثار جانشینی کی تمنا میں نواب صاحب کے حقے کی طرح سلگ رہے ہوتے ہیں۔
اس وقت تمام پڑھے لکھے سعید مہدی کی باخبری اور تاریخی گواہی کا ذکر کر رہے ہیں تاہم ایک دو باخبروں نے سعید مہدی کی تین پسندیدہ شخصیتوں کا ذکر کیا ہے جس کے بعد یہ کتاب پڑھنے کا اشتیاق نہیں رہا مجھے جو بھٹو پسند ہےاس نے پھانسی سے پہلے شیو کیا۔
میں نے بھی آج اپنے نواسے احمد عمران سے کہا ہے کہ یار گھر سے میرا شیو کا سامان لیتے آنا کہ میری ڈاکٹر بیٹی(نویرہ نشاط) نے کہا تھا کہ ایک دو دن میں ہسپتال سے ڈسچارج ہو جائوں گا۔
( بشکریہ :روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بے نظیر بھٹو ذوالفقار علی بھٹو نوابزادہ نصراللہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبورڈ آف پیس اجلاس: ٹرمپ نے فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے
Next Article بے محبت دنیا کا المیہ اور ایک بیہودہ سوال : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

غلام قوم میں پیدا ہونے والے بھٹو کے افکار کو کون سولی چڑھائے گا ؟ مہتاب حیدر تھیم کا کالم

اپریل 4, 2026

سولہ دسمبر یومِ سیاہ ، چار اپریل یومِ سیاہ تر : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

اپریل 3, 2026

بھٹو کا قتل دراصل تہذیب کا قتل ہے : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کالم

اپریل 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.