Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»شاہد مجید جعفری»اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
شاہد مجید جعفری

اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

ایڈیٹراپریل 25, 202614 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
new logo shahid majeed jafari
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

خواتین و حضرات بھائی الہ دین غیر سیاح بلکہ کالے سیاہ کے بارے میں تو آپ سب جانتے ہی ہوں گے کہ ان کی سیاحت کے قصے سن سن کر ابھی کل ہی ابن بطوطہ ہمراہ واسکوڈی گاما ان کے آگے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہہ گئے ہیں کہ یا استاد سیاحت کے قصے سناتے ہوئے ذ را ہتھ ہولا رکھا کرو۔ آگے سے بھائی الہ دین اتنے بھولے ہیں کہ آپ واسکوڈی گاما کو گامے پہلوان کا رشتے دار سمجھتے ہوئے بار بار اس سے لسی پانی کا پوچھتے رہے۔ ان کے بارے میں دشمن نے یہ ہوائی بھی درست ہی اڑائی تھی کہ آپ شرافت اور حماقت کے اس سنگم پر تشریف فرما ہیں کہ جہاں عقل واجبی بھی قدم رکھنے سے پہلے غسلِ صحت کرنا لازم سمجھتی ہے۔جناب اب آپ خود بتائیں اتنے بڑے اعزاز کے لیے جناب کی ایک تعریف تو بنتی ہے نا ۔
یہ سب باتیں اپنی جگہ درست، لیکن ابھی ابھی بھائی الہ دین غیر سیاح بلکہ کالے سیاہ کے بارے میں ملا ہد ہد نے انکشاف فرمایا ہے کہ خوف خدا کے واسطے آپ کبھی کبھار سچ بھی کہہ سن لیتے تھے۔ ملا ہدہد کے اس بیان کی توضیح و توسیع خواجہ کے گواہ ڈڈو ڈڈو مطلب ملا کھد بد نے بھی کر دی ہے۔اس لیے اب مندرجہ ذیل واقعہ کو درست اور صحیح مانا جائے ۔تو صاحبان و صاحبات، بھائی الہ دین غیر سیاح بلکہ کالے سیاہ فرماتے ہیں کہ کرنا خدا کا یوں ہوا کہ ایک دفعہ میں شہرِ ناپرساں سے چلتے چلتے، جانے کیسے اندھیر نگری چوپٹ راج میں داخل ہو گیا۔ وہاں میں نے اک عجب تماشا دیکھا۔ کیا دیکھتا ہوں کہ شہر کا ہر چھوٹا بڑا، مرد و زن، پیر و جوان، اپنے سر پر جوتا اور ہونٹوں پر انگلی دھرے، دبے پاؤں کچھ اس خوف سے چل رہا تھا کہ جیسے کہیں سویا ہوا فتنہ جاگ نہ جائے۔ شہر کے یہ پراسرار حالات دیکھ کر مجھ پر سکتہ طاری ہو گیا۔ تجسس نے سر اٹھایا دل میں وسوسہ آیا کہ آخر اندھیر نگری چوپٹ راج پر ایسی کیا افتاد آن پڑی ہے کہ جوتے پاؤں کی زینت بننے کے بجائے سر کی دستار بن گئے ہیں؟ معلوم کرنا چاہیے کہ شہر والوں نے سروں پر جوتے اور ہونٹوں پر انگلی کیوں رکھی ہے۔
چنانچہ اب میں اس کھوج میں لگ گیا کہ کسی خرد مند سے اس کا سبب پوچھا جائے۔یہاں بھائی الہ دین غیر سیاح بلکہ کالے سیاہ کف افسوس ملتے ہوئے کہتے ہیں کہ مجھے شہر میں پھرتے ہوئے صبح سے شام ہو گئی لیکن اس چوپٹ راج میں مجھے کوئی خرد مند نظر آیا نہ ملا۔ اس سے پہلے کہ مایوس ہو جاتا کہ میری نظر ایک ایسے شخص پر جا پڑی جو کہ لباس بے ہودہ پہنے بڑے تفاخر سے چلا آ رہا تھا۔پوچھنے پر ایک مرد ضعیف نے بتلایا کہ اس کی خرد مندی کا تو معلوم نہیں البتہ شاہ کا مصاحب ہے اس لیے اکثر اتراتا نظر آتا ہے۔ چنانچہ میں نے دل پہ پتھر رکھتے ہوئے اسے روک لیا۔ پھر بڑی عاجزی سے پوچھا اے مرد دانا اے دانش کے پیکر! شہر کا شہر سر پہ جوتے رکھے پھر رہا ہے کچھ بتا تو سہی کہ آخر یہ ماجرا کیا ہے؟ پہلے تو اس نے مجھے سر سے پاؤں تک حیرت بھری نظروں سے دیکھا پھر عجیب سے لہجے میں بولا۔نواں آیاں ایں سوہنیا؟
اس سے پہلے کہ میں کچھ کہتا اس نے کمال مہربانی سے جوتے اتروا کر میرے سر پر فکس کیے اور بازو سے پکڑ کر مجھے شہر کے دوسرے کونے میں لے گیا۔ وہاں ایک بڑی سی عمارت کے پاتال میں کھڑے ہو کر پہلے پہل تو اس نے حاکم وقت کی شان میں اک قصیدہ ، دو رباعیاں اور ایک شعر پڑھا پھر ہاتھ اٹھاتے ہوئے بولا یہ سب انہی کا ویژن و کمال ہے اتنے میں اسے یاد آیا کہ میں نے اس کے اشعار سنانے پر واہ واہ نہیں کیا تھا۔ یہ سوچ آتے ہی وہ مجھے حکم دیتے ہوئے بولا کہ ‘بے وقت کی راگنی’ ہی سہی، مگر میرے سنائے ہوئے اشعار کی تعریف و توصیف کا غلغلہ بلند کر۔ چنانچہ جب میں زبردستی کی واہ واہ کے ساتھ ساتھ حاکم وقت کی بھی تحسین کر چکا تو پھر وہ پیکر بے دانش فخریہ انداز میں بولا، اے اجنبی ہر چند کہ شکل سے تم نرے چغد لگتے ہو ۔ پھر بھی کہے دیتا ہوں کہ یہ سب ہمارے حاکمِ اعلیٰ کا ویژن ہے!۔ اس پر میں اس کے کان میں چپکے سے بولا وہ تو سب ٹھیک ہے لیکن مجھے وچلی بات بتا۔۔میری بات سن کر اس نے بڑی احتیاط اور محتاط نظروں سے چاروں اور دیکھا۔پھر میرے کان میں اپنا منہ گھساتے ہوئے بولا۔۔۔۔سن اجنبی! ہمارے ہاں آقائے ولی نعمت کے نائب سجادہ نشین صاحب تشریف لائے ہیں۔ وہ پڑوسی ملک کے کسی عہدیدار کے ساتھ شہر کی سب سے اونچی عمارت کی پچاسویں منزل کی چھت پر میٹنگ کر رہے ہیں۔ کہیں بڑے صاحب کے عالی مرتبت کانوں میں ہمارے قدموں کی چاپ یا گفتگو کا شور شرابہ نہ پہنچ جائے، اس لیے پورے شہر کو حکم ہے کہ سر پر جوتے اور ہونٹوں پر انگلی رکھ کر چلا جائے ۔اتنا کہہ کر وہ بڑے تفاخر سے میری طرف دیکھ کے بولا۔ آفٹر آل ایسے موقع پر شاعر نے کیا خوب کہا ہے کہ موقع ملے کدی کدی ۔
دانش مند کی بات سن کر میں نے بہ وزنِ چھوٹا کدو ایک سرد آہ بھری۔ پھر اس کی طرف دیکھتے ہوئے بے ساختہ پکار اٹھا غلامی میں اسیروں کی یہی خاص ادا ہے۔ اتنا کہہ کر میں نے خواہ مخواہ ہی دانت نکالتے ہوئے سر تسلیم خم کر دیا۔ میری یہ اطاعت گزاری دیکھ کر وہ بہت خوش ہوا پھر نہال ہوتے ہوئے بولا چلو کہ تمہیں شہر کے دانشمندوں سے ملاتا ہوں۔ اور میرا ہاتھ پکڑ کر قریب ہی ایک کنونشن سینٹر لے گیا۔ وہاں جا کر میں نے ایک اور عجب نظارہ دیکھا کہ دانشمندان شہر سر پہ جوتے باندھے کوئی بریانی پہ ٹوٹا پڑا ہے۔ تو کسی کا سر کڑاہی میں تھا۔پیکر بے دانش نے میرے سامنے گرما گرم سموسوں اور چاشنی میں ڈوبے گلاب جامنوں کا ڈھیر لگا دیا۔ایک ساتھ اتنے سموسے اور گلاب جامن دیکھ کر میری نیت اور پیٹ میں جنگ چھڑ گئی۔ چنانچہ جلدی میں جو جو چیزیں میرے حلق سے اتر سکتی تھیں وہ تو میں نے وہیں کھڑے کھلوتے پیٹ کی نذر کر دیں۔ اور جو چیزیں باقی بچ گئیں انہیں پیکر بے دانش سے نظریں بچا کر جیب میں ٹھونسا شروع کر دیا۔ کہ آفٹر آل (ہمیں بھی) موقع ملے کدی کدی۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleتم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
Next Article امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 26, 2026

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 25, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.