جہان نسواں / فنون لطیفہلاہور

فلمی صحافی عاشق چودھری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

لاہور :سینئرفلمی صحافی عاشق چودھری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
عاشق چودھری روزنامہ جنگ سے منسلک تھے، مرحوم کے نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،مرحوم نے پسماندگان میں تین بیٹے اور ایک بیٹی ہیں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےسینئر صحافی عاشق چودھری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےمرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ عاشق چودھری مرحوم نے شعبہ ثقافت کیلئے قابل قدر ابلاغی خدمات سرانجام دیں،فن اورثقافت کیلئے عاشق چودھری کی خدمات کو بھلایا نہیں جاسکے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ثقافت اورصحافت میں عاشق چودھری کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔

فیس بک کمینٹ
Tags

متعلقہ تحریریں

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker