Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ّعاصمہ شیرازی»عاصمہ شیرازی کا کالم:سب نقلی ہے!
ّعاصمہ شیرازی

عاصمہ شیرازی کا کالم:سب نقلی ہے!

ایڈیٹرجولائی 26, 20237 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Asma-Sherazi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

زمانے کی اپنی چال ہے اور چال کی چاپ وہی سُنائی دیتی ہے جن پیروں میں جان ہو اور جان بھی ایسی کہ نشان باقی رہیں۔ افسانے حقیقت بنیں گے اور خواب سے پہلے تعبیر ہو گی، شعر میں لفظوں کی جگہ اعداد بولیں گے، روح کے بنا جسم اور دل بغیر احساس، مصنوعی ذہن نقلی شخصیتیں بنائیں گے اور کمپویٹر گفتگو کریں گے، ہو بہو آپ کا لہجہ ہو گا، آپ کا چہرہ ہو گا اور آپ کی شخصیت ہو گی۔
لفظ باتیں کریں گے مگر باتوں سے خوشبو نہ آئے گی، لب ہلیں گے مگر چاشنی نہ ہو گی، آنکھیں ہوں گی مگر عکس نہ ہو گا۔۔۔ محبوب محبت کے بغیر، چاہت بغیر ضرورت اور عشق بنا عین ہو گا۔۔۔ بھلا اس دُنیا میں اور کیا کام ہو گا؟ جناب! زمانہ اپنی چال چل گیا ہے۔
ابھی گذشتہ ہفتے ٹی وی پر خبریں پڑھتا اصلی سے بہتر اطلاعات دیتا مگر نقلی اینکر دیکھا۔ گوشت پوست کا انسان سوال پوچھ رہا تھا اور روبوٹ درست جواب دے رہا تھا یعنی روبوٹ میں فیڈ کی گئی اطلاعات یا گوگل سرچ کا انجن دھڑا دھڑ زبان کا انجن چلا رہا تھا۔
انسانی ذہن کے موافق رفتار روبوٹ کے دماغ کی اصلیت پر کوئی شُبہ بھی ظاہر نہ کر رہی تھی۔ ابھی ورطۂ حیرت میں تھے کہ ایک خبر نے چونکا دیا، روبوٹ ریسٹورنٹ میں کام کریں گے، آرڈر لیں گے، ڈیلیور کریں گے اور تن دہی سے کام سرانجام دیں گے، نہ چھٹی کی جھنجھٹ نہ ہی کوئی کِل کِل۔۔۔ نہ تنخواہ کا مسئلہ نہ کوئی میڈیکل اور دیگر لوازمات۔
جس تواتر سے مصنوعی ذہانت کی اصل مصنوعات منظر عام پر آ رہی ہیں خوف کا احساس ہوا کہ کیا انسان بھی اپنی عقل استعمال کر پائیں گے لیکن پھر طفل تسلی دی کہ اس ذہانت کے پیچھے بھی تو اصل دماغ انسان کا ہی ہے بھلا اُس کو کون پچھاڑ سکتا ہے۔
ایک خبر نظر سے گزری کہ ایک روبوٹ میں فیڈ کردہ پروگرام خود سائنسدان کی جان لے گیا کیونکہ روبوٹ کے خودکار نظام نے کنٹرول ہاتھ میں لے لیا اور یوں پروگرامر اُسی روبوٹ کے ہاتھوں کام آیا۔ یہ خبر چونکا دینے والی بالکل نہ لگی کیونکہ ہمارے ہاں حقیقتاً ایسا ہو چکا۔
وطن عزیز میں یہ تجربہ یوں ہوا کہ سیاسی روبوٹ تیار کرنے والوں نے یہاں بھی خودکار نظام کا بٹن دبا دیا اور یوں اب سیاسی روبوٹ گذشتہ تقریبا ڈیڑھ سال سے ’پروگرامر‘ کو ناکوں چنے چبوا رہا ہے۔
اب جب دُنیا چیٹ جی پی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے شاہکار تجربوں سے مستفیض ہو رہی ہے، ہم دُنیا سے اس معاملے میں کہیں آگے نکل چکے ہیں۔ مصنوعی ذہانت کے تیار شدہ اینکر و صحافی اب منظر عام پر آ رہے ہیں جبکہ ہم گذشتہ کم از کم دو دہائیوں سے الیکٹرانک اور پرنٹ میں اس سے کہیں پہلے مصنوعی ذہانت کے طور پر ’پروگرامڈ‘ صحافت کا ’فائدہ‘ اُٹھا رہے ہیں اور مسلسل فیکٹریوں میں ایسے دماغ تیار کر رہے ہیں جو فیڈڈ اطلاعات دے کر مخصوص نقطہ نظر کے لیے مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔
اب جب چیٹ جی پی ٹی کے تجربے ہو رہے ہیں ہمارے ہاں ایسے دانشور مخصوص حالات کے پیش نظر تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے جن کا نقطہ نظر مذہب سے لے کر عورت اور سماج سے لے کر معیشت تک صرف فیڈڈ پروگرام کے گرد گھومتے ہیں اور ہمارے ہاں مقبول بھی ہیں۔
وطن عزیز میں فیکٹریاں تو دور کی بات ایسی نرسریاں اور گملے تک موجود ہیں جہاں سیاسی نظریے، بیانیے اور نقطہ نظر کی خاص عینکیں اور خاص لب و لہجے تک تراشے جاتے رہے۔
خارجہ پالیسی سے لے کر معاشی پالیسیوں اور نگران حکومتوں سے لے کر منتخب حکومتوں یہاں تک کہ نگران وزیراعظم سے لے کر منتخب وزرائے اعظم تک تراشے گئے اور انھیں مقبولیت کا درجہ بھی ملتا رہا۔ ایسے ایسے منصف تخلیق کیے گئے کہ جن کی ذہانت اوطاق میں رہی اور ’خودکار انصاف‘ دستیاب ہوتا رہا۔ ان مصنوعی منصفوں نے کبھی کسی کو سرِ دار چڑھایا اور کبھی کسی کو سر بازار۔
مصنوعی ذہانتوں، روبوٹوں اور نقلی ذہنوں کے اس دور میں ہم نے نقلی نظریے، نقلی چہرے، نقلی راہنما، جعلی ڈاکٹر، جعلی پائلٹ، مصنوعی اینکر، نقلی صحافی و دانشور اور چھوٹے دماغوں کی بڑی شخصیتیں تو بنائیں مگر اصلی ذہن رکھنے والوں کو اصل مقام نہیں دے سکے۔
اب جب ملک میں نگران حکومتوں کی تشکیل کا وقت آ رہا ہے تو نہ جانے کیوں میرا دھیان نقلی ذہانت کے شاہکار روبوٹس کی جانب جا رہا ہے۔ کیوںکہ اس بار روبوٹس کو نگران حکومتیں چلانے کا اختیار دے دیا جائے کیونکہ اس بارے آئین کی کوئی رکاوٹ موجود نہیں۔
(بشکریہ:بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ:انتخابات کے بارے میں غیر سنجیدہ مباحثہ کا کیا مطلب ہے؟
Next Article رؤف کلاسراکا کالم:اندرا گاندھی‘ بینظیر بھٹو اور عمران خان… (5)
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟

جون 24, 2026

محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

جون 24, 2026

بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک

جون 23, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.