Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • Discover amazing strategies that will increase your chances at Malina Casino Kiedy wchodzimy do świata gier kasynowych,
  • Thunderstruck slot added bonus deposit 200 Slots: See 100 percent slot Panda King free Revolves and you may Unbelievable Professionals Visa Characteristics
  • Thunderstruck wizard of oz casinos 2 Position Remark & Totally free Demo
  • Thunderstruck Demo gonzos quest play for fun Enjoy Free Ports in the High com
  • Thunderstruck Profile Opinion 2026 Fool around with Trada large crappy 5 reel drive pokie machine wolf slot servers 50 no-deposit 5 100 percent free revolves +1 extremely spin local casino totally free spins zero-deposit casino game variety Charge Services
  • Thunderstruck Slot Review Microgamings casino Wixstars no deposit bonus Thunderstruck
  • Thunderstruck Slot Opinion and geisha jackpot slot Free Demonstration 96 ten% RTP
  • $2 casinolead canada hundred No deposit Bonus, 2 hundred Totally free Revolves A real income 2026
  • An play wizard slot online original distinct segments thunderstruck shadowsight_thunderstruck_repaired.they They
  • Thunderstruck Crazy Maria casino welcome offer Lightning Demo & Review
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»آبیناز جان علی»موریشس میں اقبال سیمنار اور خود شناسی کا سفر .. آبیناز جان علی ( موریشس )
آبیناز جان علی

موریشس میں اقبال سیمنار اور خود شناسی کا سفر .. آبیناز جان علی ( موریشس )

ایڈیٹردسمبر 24, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
abeenaaz
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کبھی اے نوجواں مسلم. تدبر بھی کیا تو نے
وہ کیا گردوں تھا تو جس کا ہے اک ٹوٹا ہوا تارا
اگست 2016 میں میں نے شمالی یوروپ کے لئے رختِ سفر باندھا۔ شمالی جرمنی، نیدرلینڈ، ڈنمارک، سویڈن، فن لینڈ اور روس جیسے عظیم ممالک کے سفر نے میری شخصیت پر حیرت انگیزاثرات چھوڑے۔ مجھے احساس ہوا کہ یہ ممالک فکروعمل کے اعتبار سے اتنے ترقی یافتہ ہیں کہ موریشس میں میری نسل کے لوگ ان کے برابرنہیں پہنچ سکتے اور نہ ہی میرے بعد آنے والی نسل بھی ان کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہو پائے گی۔ اس خیال نے مجھے بدلنے پر اکسایا۔ خدا بھی انسان کی حالت اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک وہ خود تغیر کی خواہش ظاہرنہ کرے۔ تب میں نے ربِ کریم سے دوراندیشی اور چیزوں کو بہتر سمجھنے کی دعا مانگی۔
اسی سال دسمبر 2016 میں مہاتما گاندھی انسٹی ٹیوٹ کے شعبہ اردو کے زیرِ اہتمام اقبال سیمنار کی نظامت میرے ذمے آئی۔ سیمنار میں ہندوستان سے آئے مندوبین کی صحبت کا فیض نصیب ہوا اورتبادلہ خیالات کا موقع ملا جس سے فکر کے نئے دریچے کھل پائے اور اردو کی خدمت کا جذبہ بلند ہوا۔
ماضی میں بھی اقبال اکادمی پاکستان سے موریشس کے سفارتِ پاکستان اور اردو اسپیکنگ یونین کے اشتراک سے اقبال پر متعدد سیمنار ہوئے تھے۔ نومبر 2015 میں پروفیسر شاہد اقبال کامران کے دو لیکچرز سننے کا موقع ملا۔ پروگرام کے بعد ان سے ملنے گئی۔ رخصت ہوتے وقت آپ نے مجھ سے کہا: ” خدا ٓپ کو نیک اجر دے۔“ ان کی بات دل کو چھو گئی تھی۔
آپ سے پہلے اقبال اکادمی سے 2007 میں ڈاکٹر خرم علی شفیق بھی دوبار آچکے تھے۔ ان سے افسانہ نگاری پر ورکشاپ بھی ہوئی تھی۔ اقبال کے ماہرین کے لیکچرز سے مجھے فائدہ ہوا۔ میری خوابیدہ صلاحیتیں مجھے رہ رہ کر اکسانے لگیں۔
تو رازِ کن فکاں ہے اپنی آنکھوں پر عیاں ہوجا
خودی کا رازداں ہو جا خدا کا ترجماں ہو جا
چونکہ میں نے دل سے بدلنے کی خواہش ظاہر کی تھی میرے ماحول میں بھی تبدیلی آگئی۔ دس سال کی ملازمت کے بعد اچانک میرے تبادلے کا خط آیا۔ زندگی میرے دروازے پر دستک دے رہی تھی اور میں اس کے لئے تیار نہیں تھی۔ چنانچہ میں نے پانچ مہینوں کی چھٹی لی۔
تندی بادِ مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لئے
اپنے معمول سے دور جانا آسان نہ تھا۔ ذہن پر خوف کا احساس غالب تھا۔ عادتوں کی نرم چھاﺅں کو چھوڑ کر انجانی راہوں پر چلنے کے لئے ہمت ضروری تھی کیونکہ خوف اور گھبراہٹ اپنے پر پھیلائے یلغار کے لئے ہمہ تن تیار تھے۔ اس وقت اپنے بارے میں ایک اہم سبق یہ جانا کہ آگے جانے کے لئے رکنا ضروری ہے۔ رکنے سے راستے کے دھندلکے میں آگے جانے کا راستہ ملتا ہے۔ ان پانچ مہینوں میں اقبال کے اشعار میرا حوصلہ بنتے گئے:
غلامی میں نہ کام آتی ہیں شمشیریں نہ تدبیریں
جو ہو ذوقِ یقین پیدا تو کٹ جاتی ہیں زنجیریں
اس دوران میں نے اپنی کئی عادتیں بدلیں۔ مشرق سے ابھرتے ہوئے سورج کے ساتھ جاگ کر ورزش کرناشروع کیا جس سے جسم میں پھرتی کے ساتھ اینڈورفن جیسے مثبت ہارمون پھیل جاتے ہیں اور آنے والے دن کا سامنا کرنے میں ہمت ملتی ہے۔ ورزش سے انسان ہشاش بشاش رہتا ہے اور مایوسی پاس نہیں آتی۔ میں نے اپنی اندرونی کیفیات پر تدبر کیا، مثبت سوچ کا سہارا لیا اورکامیاب لوگوں کی زندگی اور ان کی سوچ سے استفادہ کرکے میں نے اپنے لاشعور سے منفی سوچ نکال کر انہیں مثبت سوچ میں تبدیل کیا۔ ایک سال تک خبریں پڑھنا یا سننامنقطع کردیا کیونکہ ان سے صرف یہ گمان ہوتا تھا کہ زندگی میں برائی کے علاوہ کچھ باقی نہیں رہا۔ جبکہ میرا ماننا ہے کہ سورج ہر روزسب کے لئے نکلتا ہے اور ہر چیزکو روشن کر کے ہمیں دنیا کی رنگینی سے لطف اٹھانے کی دعوت دیتا ہے۔ اس طرح میں نے اپنے لاشعورمیں مثبت سوچ اپنانے کا مصمم ارادہ کیا۔
اس کے علاوہ میں نے خود کو وقت دینے کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا۔ خود کی سنی۔ دل سے ذہن تک کا سفر طے کیا اور اپنی روح سے جا ملی۔ اپنے کئی سوالات کے جوابات میںنے تیس سے زائد کتابوں میں تلاش کئے۔ ایک جواب مجھے دوسرے سوال کی طرف لے گیا اور میرے دل کے کئی بند دروازے کھلنے لگے۔
رہے کا راوی و نیل و فراط میں کب تک
ترا سفینہ کہ ہے بحرِ بیکراں کے لئے
اپنی ذات کے نہاں گوشوں تک رسائی پاتے ہوئے میں نے درگزر کرنا سیکھا۔ معافی سے روح کے زخموں پر مرحم لگائے جس سے دوسروں کے غلط ارادوں کے اثرات کو ہیچ کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ نیز بچپن کی ان نصیحتوں کو الوداع بھی کہنا پڑا جوابھی بھی ہمراہ تو تھے لیکن میرے کسی کام کے نہیں تھے۔
ہر روز اپنی الحمد للہ ڈائڑی میں اپنی نعمتوں کا شکر منانے لگی۔ خدائے کریم نے خود فرمایا کہ اگر تم شکر گزار بنوگے تو میں تم کو بڑھاﺅں گا۔ رسولِ پاک نے فرمایا کہ جو دوسروں کا شکر ادا نہیں کرتا وہ خدا کا شکر ادا نہیں کرتا۔ اس حدیثِ مبارک کی پیروی کرتے ہوئے میں نے احساسِ استحسان کو گلے لگایا۔ میں نے پایا کہ اس اوزار سے غلط ارادے رکھنے والے لوگ خود بخود زندگی سے دور ہوجاتے ہیں۔ اس طرح میں نے آگے جانے کے لئے اپنی راہ ہموار کی۔
میں نے پرانی سوچ اور پرانے طریقہ کار کو ترک کرکے نئی سوچ اپنائیں جن سے الگ نتائج سامنے آنے لگے۔ میں نے اپنی زبان اور اپنے اقوال پر خاص دھیان دیا۔ جو الفاظ حلق سے نکل کر زبان کے ذریعے کانوں کے پردوں سے ٹکراتے ہیں سیدھے لاشعور پر اثر پذیر ہوتے ہیں۔ میں اب دانستہ طور پر مثبت اور پر اعتماد الفاظ منتخب کرتی ہوں۔ الفاظ میں ایسی طاقت ہے جو ہمیں یا تو پستی کی طرف دھکیلتے ہیں یا ہمارے لئے بلندی تک پہنچنے کا زینہ بنتے ہیں۔
ترے علم و محبت کی نہیں ہے انتہا کوئی
نہیں ہے تجھ سے بڑھ کر سازِ فطرت میں نوا کوئی
میرے خودشناسی کا سفر مجھے پٹنہ لے گیا۔ بہار کے اردو اکادمی میں ایک کانفرنس کے دوران پٹنہ میں اردو کے لئے اس قدر ذوق وشوق نے مجھے اردو کو پوری طرح اپنانے میں مدد کی۔ پٹنہ میں میں سمجھ پائی کہ اردو ہماری ثقافتی وراثت ہے اور مجھے احساس ہوا کہ موریشس میں اس زبان کی ترقی و ترویج اور اس کو نئی بلندیوں تک لے جانا میری زندگی کا مقصد ہے۔
موریشس واپس آکر میں نے اپنا یوٹیوب چینل شروع کیا اور فیس بک پر لائیو ویڈیوز کے ذریعہ اردو زبان کو مقبولِ عام کرنے کی سعی میں لگ گئی۔ اپنے سفرمیں مجھے کچھ لوگوں کو خود سے علیحدہ بھی کرنا پڑا۔ کامیابی کے لئے پرسکون اور سازگار ماحول کی ضرورت ہے۔ مجھے احساس ہوا کہ نکتہ چینی اور نوحہ گری کرنے والوں سے مجھے صرف تکلیف ہی پہنچ سکتی ہے۔ رسولِ خدا کا کہنا ہے کہ ’آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے۔ پس تم میں سے ہر شخص دیکھے کہ وہ کس سے دوستی کرتا ہے۔‘ اچھی صحبت اچھائی کی طرف لے جاتی ہے۔
نشانِ راہ دکھاتے تھے جو ستاروں کو
ترس گئے ہیں کسی مردِ راہ داں کے لئے
میرے خود شناشی کا سفر مجھے پھر ترکی لے گیا۔ قسطنطینیہ کی مقدس سرزمین نے روح کے تاریک گوشوں کو منور کیا اوربچپن کے کئی نفسیاتی اسرارخود بخود کھلنے لگے اور اسلامی وقار کا شاہد ہونا نصیب ہوا۔
ہم نشین! مسلم ہوں میں توحید کا حامل ہوں میں
اس صداقت پر ازل سے شاہدِ عادل ہوں میں
اپنے خود شناسی کے سفر میں میں نے اپنے حق کے لئے لڑنا سیکھا اور غلط چیزوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا سیکھا۔ میں نے اپنا ساتھ نہ چھوڑنے کا وعدہ کیا اور اپنی طاقت پر یقین کرنا سیکھا اور اپنے قوتِ ارادی کومزید مستحکم بنایا۔ صداقت اور خود اعتمادی میرے اوزار بن گئے۔ میں نے جانا کہ خود سے پیار کرنے میں اور خود کو اپنانے سے زندگی بدلتی ہے۔
رفعت میں مقاصد کو ہم دوشِ ثریا کر
خوداریِ ساحل دے آزادیِ دریا دے
میرے خدا سے میرا رشتہ اب خوف سے خوداعتمادی اور محبت میں تحلیل ہوگیا۔ میں نے پایا کہ میں اس خدا کی محبت کی مستحق ہوں اور وہ جو بھی فیصلہ لیتا ہے میرے حق میں ہوتاہے۔ میں نے اپنے خوف اس کے حوالے کرنا سیکھا اور اس پر توکل رکھ کر انجانی راہوں پر چلنے کی ہمت کی ۔
عطار ہو رومی ہو رازی ہو غزالی ہو
کچھ ہاتھ نہیں آتا بے آہِ سحرگاہی
میری محنت رنگ لائی اور دسمبر2018 کومجھے پرامسنگ انڈین افریقن ایوارڈ اور وومن آف دی ائیر ایوارڈ سے نوازا گیا جس سے میرا شمار موریشس کی سو بہتریں خواتین میں ہوا ۔ اردو کے لئے پہلی بار کسی کو یہ اعزاز نصیب ہوا ہے اورمجھے ثبوت مل گیا کہ میں صحیح جانب قدم بڑھا رہی ہوں۔
سب کچھ خود سے شروع ہوتا ہے اور خود پر ختم ہوتا ہے۔ ہماری باہر کی دینا اور اس سے رونما ہونے والا تجربہ محض ہماری اندرونی کیفیت کی ترجمانی کرتا ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنواز شریف کے فیصلے کا انتظار: اسلام آباد میں سخت حفاظتی انتظامات
Next Article ایک بِن لکھی رزمیہ اور جسٹس شبیر احمد .. ڈاکٹر انوار احمد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

Discover amazing strategies that will increase your chances at Malina Casino Kiedy wchodzimy do świata gier kasynowych,

مئی 18, 2026

Thunderstruck slot added bonus deposit 200 Slots: See 100 percent slot Panda King free Revolves and you may Unbelievable Professionals Visa Characteristics

مئی 18, 2026

Thunderstruck wizard of oz casinos 2 Position Remark & Totally free Demo

مئی 18, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • Discover amazing strategies that will increase your chances at Malina Casino Kiedy wchodzimy do świata gier kasynowych, مئی 18, 2026
  • Thunderstruck slot added bonus deposit 200 Slots: See 100 percent slot Panda King free Revolves and you may Unbelievable Professionals Visa Characteristics مئی 18, 2026
  • Thunderstruck wizard of oz casinos 2 Position Remark & Totally free Demo مئی 18, 2026
  • Thunderstruck Demo gonzos quest play for fun Enjoy Free Ports in the High com مئی 18, 2026
  • Thunderstruck Profile Opinion 2026 Fool around with Trada large crappy 5 reel drive pokie machine wolf slot servers 50 no-deposit 5 100 percent free revolves +1 extremely spin local casino totally free spins zero-deposit casino game variety Charge Services مئی 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.