ملتان: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی احمدحسین ڈیہڑ کاکہناہے کہ رحیم یارخان میں میرے داماد کی زمین پرقبضہ کرلیاگیاہے۔
تحریک انصاف کے ملتان سے رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ نے کہا کہ حکومت مجھ پرزمین تنگ کررہی ہے،اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ان کاکہناتھا کہ میں نے تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کو ووٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔میرے فیصلے پر اب میرےداماد کی رحیم یارخان میں زمین پر قبضہ کرلیاگیاہے۔ان کاکہناتھاکہ زمین کا کیس کورٹ میں تھا،۔جب میں نے کمشنر نے بات کی تو ان کاکہناتھاکہ ” اسلام آباد” بات کی جائے ۔
فیس بک کمینٹ

