Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»” غدار اختر مینگل “ ۔۔ عابد میر
اختصاریئے

” غدار اختر مینگل “ ۔۔ عابد میر

ایڈیٹرجولائی 1, 20205 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
akhtar maingal
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عمران خان کی حکومت سے الگ ہونے کا اعلان کرتے ہی، پاکستانی میڈیا، پی ٹی آئی کے جیالے ورکرز اور ’’محبِ وطن‘‘ عوام کو اچانک پتہ چلا کہ اختر مینگل تو ایک ظالم سردار ہے، جو دراصل ملک دشمن طاقتوں کا آلہ کار ہے اور ایک بکاؤ مال ہے۔
ملکی مین اسٹریم میڈیا کے ایک نمایاں لکھاری کی وال پہ ہونے والی بحث میں ایک صاحب نواب بگٹی کا حوالہ لے آئے کہ وہ کتنا جابر سردار تھا۔ پنجاب کے عوام کی عمومی ذہنی سطح کچھ ایسی نہیں کہ ان سے مکالمہ ہو سکے۔ اس لیے درگزر سے کام لیا۔ کہنا وگرنہ یہ تھا کہ بگٹی جب تک ایک ظالم سردار تھا، اس کی پشت پناہی کرنے والا کون تھا؟ بگٹی، جب تک ڈیرہ بگٹی تک محدود ایک ظالم شخص تھا، تب تک وہ اچھا سردار تھا، جس دن وہ اپنا طبقاتی کردار چھوڑ کر، پاکستانی سیاست کی پِچ چھوڑ کر، عوام کے ساتھ آ کھڑا ہوا، اور اپنے بدترین مخالفین کے لیے بھی ہیرو قرار پایا، پنجاب اور بقیہ پاکستان میں وہ غدار قرار پا گیا۔
بعینہٰ یہی معاملہ آج اختر جان کو درپیش ہے۔ اختر مینگل آج سے بیس، بائیس سال پہلے نواز شریف کا ساتھی تھا، اچھا تھا۔ وہ وزیراعظم پاکستان کی گاڑی ڈرائیو کر کے اسے چاغی تک لے گیا، اور بلوچستان کے سینے میں ایٹم بم داغنے کے تاریخی ’’کارنامے‘‘ میں ساتھ رہا، تب بھی اچھا تھا۔ بگٹی کے قتل پر اس نے اسمبلیاں چھوڑیں تو زندان کا حقدار قرار پایا۔ ایک دہائی بعد وہ پھر انھی اسمبلیوں کی طرف آیا تو اسے سرآنکھوں پہ بٹھایا گیا۔ اسے بلوچستان کی آواز قرار دیا گیا۔ وہ دو برس تک پاکستانی کی مشہورِ زمانہ اسٹیبلشمنٹ نواز پی ٹی آئی حکومت کا ساتھی رہا تو اچھا تھا، لیکن جس دن اُس نے اِس اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کیا اور عوامی سیاسی اتحاد کے ساتھ بیٹھا، غدار قرار پا گیا۔
جب تک ہمارا سیاسی رہنما اسلام آباد کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہو، اُسے سو خون معاف ہوتے ہیں۔ بلوچستان میں اُس کی ہر قسم کی بدمعاشی پر پردہ ڈالا جاتا ہے۔ جوں ہی وہ اسلام آباد سے مایوس ہو کر عوامی پِچ پر آتا ہے، اچانک اس کی عوام دشمنی کے قصے زدِعام ہونے لگتے ہیں۔ وہ ایک دم ملک دشمن قرار پا جاتا ہے۔
یہ وہ بنیادی تضاد ہے جو ملکی اسٹیبلشمنٹ اور بلوچستان کی حقیقی عوامی سیاست کے مابین پایا جاتا ہے۔ آج بھی بلوچستان کے سرداروں کی اکثریت (بلکہ اختر مینگل کے سوا لگ بھگ سبھی سردار) اسٹیبلشمنٹ کے بغل بچے ہیں، آپ کبھی ان کی بدمعاشیوں پر کوئی بات نہیں سنیں گے۔ اس وقت پورے بلوچستان میں صرف ایک ہی برا سردار ہے، اور وہ اختر مینگل ہے۔ کیوں کہ اس وقت وہ اسٹیبلشمنٹ کی سیاسی ٹیم کا حصہ نہیں۔ کل یہ اختر مینگل اسی ٹیم کا حصہ بن جائے، یہی ملکی میڈیا ہمیں اس کی اچھائیاں چن چن کر بتائے گا۔
سو، اس تناظر پہ اختر جان سمیت بلوچستان کی ہر سیاسی قوت کو خود بھی غور کرنا ہو گا کہ پاکستان کی پارلیمانی سیاست میں بلوچ حقوق کا حصول تو خیر ایک طرف رہا، اگر اس میں باعزت طریقے سے صرف سروائیو بھی کرنا ہے تو اسٹیبلشمنٹ کی بی ٹیم بن کر رہنا ہے یا عوامی سیاسی محاذ کے ساتھ جڑے رہنا ہے۔
اپنی سیاسی عزت و ذلت کا فیصلہ سیاسی قیادت کے اپنے ہاتھ میں ہے!

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اکبر بگٹی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبلوچ تعصب ؟ ۔۔ذوالفقار علی زلفی
Next Article علی نقوی کا تجزیہ :سٹار کڈز پر مشتمل بالی وڈ مافیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بھنبھور ، کیچ سسی پنوں اور اکبر بگٹی : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد

اکتوبر 31, 2025

اکبر بگٹی ، بھٹو اور بلوچستان

اگست 28, 2025

26 اگست : نواب اکبر بگٹی کی 19 ویں برسی اور بلوچستان میں پھیلتی بد امنی

اگست 26, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.