Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ارشد چوہدری»خواجہ سرا کا قتل اور جعلی خواجہ سراؤں سے پیدا ہونے والے مسائل ۔۔ ارشد چوہدری کی رپورٹ
ارشد چوہدری

خواجہ سرا کا قتل اور جعلی خواجہ سراؤں سے پیدا ہونے والے مسائل ۔۔ ارشد چوہدری کی رپورٹ

ایڈیٹراپریل 10, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں نوجوان مسیحی خواجہ سرا سیمی کو مبینہ طور پر ان کے ایک دوست نے دیگر تین ساتھیوں کی مدد سے قتل کیا لیکن پولیس کو ابھی تک قتل کی کوئی شہادت نہیں ملی۔لاش کے نمونے فرانزک رپورٹ کے لیے لاہور لیبارٹری بھجوادیئے گئے تاکہ ہلاکت کی اصل وجہ کا پتہ لگایاجا سکے۔
پولیس کے مطابق لاش پر تشددکے نشانات موجود نہیں، یا تو زہر دے کر انہیں قتل کیا گیا ہے یا انہوں نے خود سوزی کی ہے۔ ہلاک ہونے والے خواجہ سرا کے گرو اور چچا نے قتل کا مقدمہ درج کرایا ہے۔
خواجہ سرا ایسوسی ایشن کی صدر الماس بوبی نے کہا ہے کہ جب خواجہ سرا محبتیں کر کے بے وفائی کرتے ہیں تو منہ بولے خاوند پھر انہیں قتل کر دیتے ہیں۔ انہیں ہم جنس پرستی سے باز رہنا چاہیے اور اگر کسی سے محبت کر کے ساتھ رہنے لگیں تو کسی دوسرے کے ساتھ تعلق نہیں بنانا چاہیے۔ نوے فیصد خواجہ سراؤں کو بے وفائی پر قتل کیاجاچکاہے۔
خواجہ سرا کی ہلاکت کیسے ہوئی؟
فیصل آباد کے علاقے داود نگر میں رہائش پذیر فائزہ خواجہ سرا کے مطابق سیمی نامی مسیحی خواجہ سرا جن کی عمر 16-17سال تھی، ان کی نعمان بٹ عرف نومی سے گہری دوستی تھی جو ان کے گھر اکثر آتے جاتے تھے۔ وہ چار اپریل کو آئے اور سیمی کو زبردستی ایک فنکشن پر لے جانے کی ضد کرنے لگے۔ سیمی چلی گئیں۔ پورا دن ان کے واپس نہ آنے پر فائزہ نے معلومات لینے کی کوشش کی تو ان دونوں کا نمبر بند تھا جس پر انہیں پریشانی ہوئی۔
فائزہ کا کہنا تھا ‘شام کے وقت نعمان بٹ رکشہ پر سیمی کو گلی میں ان کےگھر کے سامنے پھینک کر روانہ ہوگیا۔ جب اسے اٹھایا تو حالت خراب اور بے ہوشی تھی، ہسپتال لے کر گئے وہاں رات گزارنے کے بعد 5 اپریل کی صبح سیمی ہلاک ہو گئیں۔’ فائزہ کے مطابق انہوں نے متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کروائی کہ سیمی کو نعمان بٹ نے دیگر تین ساتھیوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیاہے۔
قانونی کارروائی:
مقدمے کے تفتیشی افسر طارق محمود نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے اور قانونی کارروائی شروع ہوچکی ہے۔ تاہم موسی عرف سیمی کو قتل کیا گیا یا انہوں نے خود کشی کی ہے، یہ حتمی طور پر اس لیے نہیں کہا جاسکتا کہ ان کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود نہیں تھے اور نہ بظاہر زد وکوب کرنے کا معاملہ تھا۔ اس لیے پولیس نے لاش کے نمونے لے کر فرانزک کرانے کے لیے لاہور لیبارٹری کو بھجوا دیے ہیں جن کی رپورٹ دو تین دن بعد آئے گی اور موت کی حتمی وجہ اسی رپورٹ سے ہی ثابت ہوگی۔
تفتیشی افسر سے ملزمان کی گرفتاری کا سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ واقعے کے بعد نعمان بٹ منظر عام سےغائب رہے اور دو دن بعد عدالت سےضمانت قبل از گرفتاری کروا لی۔ دوبارہ سماعت 16اپریل کو ہے۔ پولیس کی کوشش ہوگی کہ عدالت میں موقف پیش کر کے ان کی ضمانت خارج کروائی جائے اور انہیں گرفتار کر کے باقاعدہ تفتیش شروع ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ جو دیگر تین نامعلوم افراد ایف آئی آر میں نامزد ہوئے ان کے بارے میں بھی مرکزی ملزم کو ریمانڈ میں لے کر ہی پوچھ گچھ ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ مختلف گواہان اور اہل علاقہ کے بیانات سے معلوم ہوتاہے کہ یہ آپس کی دوستی میں کسی تنازعے پر جھگڑا ہواہے کیوں کہ دونوں کے درمیان گہری دوستی بتائی جاتی ہے۔
الماس بوبی کا موقف
پاکستان خواجہ سرا ایسوسی ایشن کی صدر الماس بوبی نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ چند سالوں میں جو 100سے زیادہ خواجہ سرا قتل ہوئے ہیں ان میں سے نوے فیصد کے قتل کا مبینہ محرک ان کی اپنے چاہنے والوں سے شادیاں کر کے بے وفائی کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ حقیقی طور پر خواجہ سرا بہت کم ہیں۔ بیشتر وہ ہیں جو لڑکے یا لڑکیاں شوق میں خواجہ سرا بنتے ہیں اور وہ تقریبات میں ناچنے گانے کے دوران پیار محبت میں مردوں سے جنسی تعلقات بناتے ہیں۔
الماس بوبی نے کہا فیصل آباد میں پیش آنے والے واقعے میں بھی ان کی اطلاعات کے مطابق یہی معاملہ ہے۔ موسی عرف سیمی نے نعمان بٹ سے جنسی تعلق بنا رکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بغیر تصدیق کے خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈ بنا کر انہیں مستقل خواجہ سرا کی پہچان دینے کی پالیسی بنائی جس پر انہیں تحفظات ہیں۔ انہوں نے اسے سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کیاتھا کہ جعلی خواجہ سرا بن کر ہم جنس پرستی کو فروغ مل رہا ہے اور بعض این جی اوز غیر ملکی فنڈنگ سے اس معاملہ کو پروان چڑھانے کا باعث بن رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پشاور میں میشا، فیصل آباد میں ریشم، رولپنڈی میں تانی اور نائلہ نامی خواجہ سراؤں کو بھی ایسے ہی قتل کیا گیا اور اسی طرح پشاور میں نازو نامی خواجہ سرا نے صداقت نامی شخص سے دوستی کی، اس کے لاکھوں روپے خرچ کروائے، بعد میں بے وفائی پر اس نے اگست 2018میں ان کے ٹکڑے کر کے انہیں قتل کردیا۔
الماس بوبی کے مطابق دیگر کیسوں میں بھی خواجہ سراؤں کے عاشق ملوث تھے اس لیے خواجہ سراؤں کو چاہیے کہ وہ اپنے پیشے پر توجہ دیں اور مردوں سے جنسی تعلقات بنا کر جان داؤ پر نہ لگائیں۔
( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

خواجہ سرا قتل کیس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہر طرف سے بلا کا خطرہ ہے :ہے خبر گرم / اظہر سلیم مجوکہ
Next Article غضنفر محمود ملک اور میرے قہقہوں کی دنیا۔۔طلعت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

قتل کے مقدمے میں عمر قید پانے والے کو سپریم کورٹ نے 15 برس بعد بری کر دیا

جنوری 20, 2026

پولیس حراست میں ملزموں کی ہلاکت ، انصاف کا قتل : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اگست 29, 2025

جاوید یاد کا کالم : خواجہ سرا مس فیضی کی مثالی جدوجہد

اگست 24, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.