Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جنوری 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دو جنوری 1978 ء کالونی ملز میں 133 مزدوروں کا قتل ضیاء کے حکم پر ہوا : ڈان نیوز کی تحقیقی رپورٹ کا ایک حصہ
  • آج نام ور کالم نگار ، ڈرامہ نگار ، صحافی منو بھائی کی آٹھویں برسی ہے
  • گل پلازہ آتشزدگی : 14 افراد ہلاک 65 لاپتا ، آگ بجھا دی گئی
  • بلڈر انتقال کے بعد گل پلازہ اور آرجے مال میں یکے بعد دیگرے آتشزدگیاں ۔۔ محض حادثات یا کچھ اور ؟شاہ ولی اللہ جنیدی کی ر پورٹ
  • معروف خطاط، ڈیزائینر اور صحافی ارشد خرم انتقال کر گئے
  • مظاہروں میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے : امریکا مجرم ہے : خامنہ ای
  • کراچی کے شاپنگ پلازے میں ہولناک آتشزدگی : 5 افراد ہلاک
  • کراچی پولیس کا 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کے ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ
  • پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : فرید اللہ چودھری ، ذمہ دار صحافت اور فکری عمل کا استعارہ
  • خاران میں مسلح افراد نے تین بینک لوٹ لیے : تھانے پر حملہ ۔۔ 12 شدت پسند مقابلے میں مارے گئے : آئی ایس پی آر
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»اظہر سلیم مجوکہ»ہر طرف سے بلا کا خطرہ ہے :ہے خبر گرم / اظہر سلیم مجوکہ
اظہر سلیم مجوکہ

ہر طرف سے بلا کا خطرہ ہے :ہے خبر گرم / اظہر سلیم مجوکہ

رضی الدین رضیاپریل 10, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
corona lock Down multan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مسلسل لاک ڈاﺅن کی وجہ سے جہاں پوری دنیا ایک نئے سوشل ورلڈ آرڈر کی طرف گامزن ہے وہاں پاکستان بھی وسائل اور مسائل سے دوچار نظر آتا ہے ۔ کرونا کی وباءنے پوری دنیا میں اپنی دھاک بٹھا رکھی ہے اور ترقی پذیر ممالک کے ساتھ ساتھ ترقی یافتہ ممالک بھی مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔سب سے پہلے کرونا کے متاثر ہونے والے ملک چین نے گیارہ ہفتے کے مکمل لاک ڈاﺅن کے بعد صحت یابی کا جشن بھی منا لیا ہے اور اس کا شہر ووہان پھر سے جگمگانے لگا ہے ۔اسی طرح لگتاہے کہ ہمارے شہروں میں بھی لاک ڈاﺅن کا دورانیہ مزید بڑھایا جائے گا ابھی تک اکثر شہروں میں مکمل لاک ڈاﺅن نہیں کیا گیا بلکہ جزوی طور پر لاک ڈاﺅن ہے اور صورت حال منیر نیازی کے اس شعر کی سی بنی ہوئی ہے۔
عادت ہی بنا لی ہے تم نے تو منیر اپنی
جس شہر میں بھی رہنا اکتائے ہوئے رہنا
سارا سارا دن گھر سے باہر رہنے والے بھی اب گھروں میں مقید ہیں اور صورتحال
کبھی اس سے بات کرنا کبھی اس سے بات کرنا
اور
بے چین بہت پھرنا گھبرائے ہوئے رہنا
والی بنی ہوئی ہے۔ کسی حیلے بہانے سے بھی باہر نکلنے کی کوئی صورت نکلتی دکھائی نہیں دیتی بلکہ معاملہ کچھ اس طرح سے ہے کہ
ہر طرف کی خبر رکھو یارو
ہر طرف سے بلا کا خطرہ ہے
کرونا کی وبا بلکہ بلا نے بڑے بڑوں کا پتہ پانی کر رکھا ہے حکومت نے اپنے وسائل کے مطابق غریبوں کا احساس کرتے ہوئے احساس پروگرام کے تحت کچھ گھرانوں تک امداد کی فراہمی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے یقیناً آنے والے دن مزید صبر آزما اور تکلیف دہ ہو سکتے ہیں مگر حکم ربی ہے کہ ہر تکلیف کے بعد راحت اور ہر مشکل کے بعد آسانی ہے۔ بس صبر سے اس مشکل کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ پرہیز علاج سے بہتر ہے اور احتیاط ہی کرونا سے نجات کا بہترین طریقہ ہے۔ یوں بھی اب ماہ رمضان کی آمد ہے اس مبارک ماہ کے استقبال کے ساتھ ساتھ ہمیں اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے اور نیکوں کے اس مہینے میں خالص نیکیاں ہیں کمانی چاہئیں نہ کہ زیادہ دولت کمانے کا مقصد ذہن میں رکھنا چاہیے اس رمضان المبارک میں اشیاءکی قیمتیں اگر پہلے سے کم ہوئیں تو ہم سمجھیں گے کہ لوگوں نے کرونا کی آفت سے سبق حاصل کر لیاہے اگر ملکی خزانے کو شیر مادر سمجھنے والے اس آفت سے سبق حاصل کر لیتے ہیں تو آج ان کے نام آٹے اور چینی کے بحران میں نہ آ رہے ہوتے اور ذخیرہ اندوزوں کی خصوصی قلت اور مہنگائی میں چاندی بنانے کے خواب چکنا چور نہ ہوئے ہوتے۔
کرونا نے انسانی رویوں پر خاصے اثرات مرتب کیے ہیں بہت سے منفی اثرات کے ساتھ ساتھ کئی مثبت اثرات بھی سامنے آئے ہیں مقبوضہ کشمیر کے لاک ڈاﺅن کو 250 دن گزر چکے ہیں اور پوری دنیا اب لاک ڈاﺅن کے اثرات سے متعارف ہو رہی ہے۔ انسان غیر ضروری مصروفیات ہلے گلے اور شور شرابے کی دنیا سے نکل کر تنہائی کی طرف آ گیا ہے۔ غور و فکر کے مواقع زیادہ مل رہے ہیں گھر بار پر توجہ کے آثار بھی نظر آ رہے ہیں۔ مراقبہ کی افادیت بھی واضح ہو رہی ہے۔ ہمارے حکمرانوں سیاست دانوں اور عوام کو بھی سوچ بچار کا ایک نادر موقع میسر آیا ہے اگر ہم کرونا کے ان مثبت پہلوﺅں پر عمل درآمد کر لیں تو پھر شاید ایک قوم کی حیثیت سے بھی سامنے آ پائیں اور ہمارے بہت سے مذہبی، سیاسی ، معاشی اور معاشرتی مسائل بھی حل ہوتے نظر آئیں۔
کرونا سے متاثر ہونے والوں کی مدد کرنا جہاں حکومت کا فرض ہے وہاں ہمارے سیاست دانوں، اراکین اسمبلی ، مخیر افراد اور اداروں کو بھی کرونا کی اس جنگ میں پوری طرح سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ سماجی تنظیموں کو بھی عوام میں آگاہی کے ساتھ ساتھ متاثرہ افراد کی امداد کی حکمت عملی بھی وضع کرنا چاہیے۔ شنید ہے کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد بے روزگار ہو کر وطن واپس آ رہی ہے۔ حکومتی ٹاسک فورس کو اس حوالے سے بھی کچھ اقدامات کرنا چاہیں تاکہ ان کے روزگار کا کوئی مستقل حل نکل سکے۔ حکومت کو کرونا کی تباہ کاریوں سے تو نبٹنا ہی ہے لیکن بعد از اثرات کرونا سے نبٹنے کیلئے بھی حکمت عملی وضع کرنا ہو گی۔ اس کے لیے حکومتی وزیروں اور مشیروں کا از حد فعال اور مخلص ہونا ضروری ہے۔ حکومتی ٹاسک فورس اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مصنوعی مہنگائی کو روکنے میں بھی اپنا کردار ادا کرے اور ہم سب بھی بحیثیت قوم اپنی ذمہ داریاں محسوس کرتے ہوئے انفرادی طور پر اپنی اپنی اداﺅں پر بھی غور کریں تو شاید کوئی بات بنتی نظر آ جائے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کورونا وائرس لاک ڈاؤن
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکورونا : پھر ہم نے وہ چراغ ہوا کو تھما دیا۔۔علی سخن ور
Next Article خواجہ سرا کا قتل اور جعلی خواجہ سراؤں سے پیدا ہونے والے مسائل ۔۔ ارشد چوہدری کی رپورٹ
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

پاکستان میں کورونا پھر اسپیڈ پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

نومبر 11, 2025

گرین لاک ڈاؤن، کاروباری طبقہ اور دیہاڑی دار : عمران علی خان کا کالم

نومبر 20, 2024

ایم ایل ون منصوبے میں تاخیر، لاگت دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی

جون 14, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دو جنوری 1978 ء کالونی ملز میں 133 مزدوروں کا قتل ضیاء کے حکم پر ہوا : ڈان نیوز کی تحقیقی رپورٹ کا ایک حصہ جنوری 20, 2026
  • آج نام ور کالم نگار ، ڈرامہ نگار ، صحافی منو بھائی کی آٹھویں برسی ہے جنوری 19, 2026
  • گل پلازہ آتشزدگی : 14 افراد ہلاک 65 لاپتا ، آگ بجھا دی گئی جنوری 19, 2026
  • بلڈر انتقال کے بعد گل پلازہ اور آرجے مال میں یکے بعد دیگرے آتشزدگیاں ۔۔ محض حادثات یا کچھ اور ؟شاہ ولی اللہ جنیدی کی ر پورٹ جنوری 18, 2026
  • معروف خطاط، ڈیزائینر اور صحافی ارشد خرم انتقال کر گئے جنوری 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.