Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جولائی 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی
  • جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ : ملتان میں زیرِ علاج
  • زار سے ضمیر تک ۔۔روسی ناول کا اردو بیانیہ : محمد عمران کا کتاب کالم
  • قصّہ کلکتہ میں گذاری ایک مایوس رات کا : نصرت جاوید کا کالم
  • ژوب: کوئٹہ سے پشاور جانے والی بس کھائی میں گر گئی، 40 افراد ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عمار غضنفر»چند جہنمی عورتیں اور جنتی مرد ۔۔ عمار غضنفر
عمار غضنفر

چند جہنمی عورتیں اور جنتی مرد ۔۔ عمار غضنفر

ایڈیٹرمارچ 11, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

چند احمق عورتیں۔ بلکہ” جہنمی “ عورتیں۔ اپنے حقوق کا تعیّن خود کرنے چلی تھیں۔ اس صنف کے ناقص العقل ہونے پر دو رائے تو کبھی بھی نہ تھیں، تو کیا ضروری ہے ہر مرتبہ اپنی کم عقلی کا ثبوت دینا۔ آپ کو کیا معلوم آپ کن مسائل سے دوچار ہیں؟ آپ کے مسائل کو ہم مردوں سے بہتر کون سمجھ سکتا ہے۔ سو ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کے مسائل کیا ہیں۔ آپ کو کیا حقوق ملنے چاہییں، اس کا تعیّن بھی” ہم“ سے بہتر کون کر سکتا ہے؟ہم مردوں نے آپ کو کیسا اعلیٰ مقام و مرتبہ عطا کیا ہے۔ اور آپ ہیں کہ اپنی صنف کو بہکا کر اور بھٹکا کر ان کے مقام سے نیچے گرانا چاہتی ہیں۔ عورت ماں ہے، جس کے قدموں تلے جنّت ہے۔ عورت بہن کے روپ میں بھائیوں کی غیرت کی امین ہے۔ عورت بیٹی ہے، باپ کی عزت جس سے وابستہ ہے۔ عورت بیوی ہے، شوہر کے دکھ سکھ کی ساتھی، اس کے گھر کی منتظم اور اس کے بچوں کی ماں۔ عورت محبوبہ بھی ہے۔ رومانوی داستانوں کی ہیروئین ، شعر و ادب کی روح۔ خوش نصیب ہیں آپ کہ ایک ایسے معاشرے میں جنم لیا جہاں باپ کی ساری عمر بیٹیوں کی شادی کے لیے جہیز بنانے اور مناسب بر ڈھونڈنے کی فکر کرتے اور ان کی عزت کی رکھوالی کرتے گزر جاتی ہے۔ بہنوں کی شادیاں ہونے سے پہلے بھائی اپنا گھر بسانے کا سوچتے بھی نہیں۔ بہنوں کو اپنی نگرانی میں باہر لاتے لے جاتے ہیں۔ شادی کے بعد ان کے گھروں میں عیدیں بھجواتے ہیں۔شوہر بیویوں کی ناز برداری کرتے نہیں تھکتے۔ اپنا گھر ان کے حوالے کر کے بے فکری سے باہر چلے جاتے ہیں۔ ان کے نان و نفقہ کے کفیل ہوتے ہیں۔ عاشق محبوباؤ ں پر اپنی جان وارتے ہیں۔ شاعر انہیں اپنی شاعری کا محور بناتے ہیں۔ باپ کے گھر کی شہزادی، شوہر کے گھرکی ملکہ۔ کیا کچھ نہیں ہے عورت؟ تو کیا یہ ضروری ہے کہ عورت صرف عورت ہی ہو؟ دیکھیں مرد تو صرف مرد ہو سکتا ہے مگر عورت کا درجہ صرف ایک عورت ہونے سے بالاتر ہے۔ عورت ماں، بیوی، بہن، بیٹی اور محبوبہ، سب کچھ ہو سکتی ہے مگر صرف ایک عورت تو ہرگز نہیں ہو سکتی۔آپ خود دیکھیے، مرد کی ایک زبان ہوتی ہے، کیا کبھی عورتوں کی بھی ایک زبان ہوتی ہے؟ ان کی تو کئی زبانیں ہوا کرتی ہیں۔ حالات کا مردانہ وار مقابلہ کیا جاتا ہے، کبھی آپ نے "زنانہ وار” مقابلہ بھی سنا ہے۔ مردوں کی طرح آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر تو سنا ہو گا، اس اصطلاح کا خواتین کے لیے استعمال کتنا معیوب معلوم ہوتا ہے۔ جب عورت کو اتنے مراتب عطا کر دیے تو یہ صرف انسان یا عورت سمجھے جانے جیسے معمولی معمولی سے مطالبات کر کے اپنے” ناقص العقل“ ہونے کی توثیق کیوں کروانا چاہتی ہے؟یہ چاہتی ہے کہ مردوں کے شانہ بہ شانہ معاشی سرگرمیوں میں حصّہ لے تا کہ مرد اس کے نان و نفقہ کے فرض کی ادائیگی سے محروم رہ جائیں۔ اپنی مرضی کا لباس زیبِ تن کرے اور پھر مردوں پر یہ پابندی بھی ہو کہ وہ گستاخ نگاہی اور دست درازی کے مرتکب نہ ہوں۔ اپنے جیون ساتھی کا انتخاب خود کرے۔ بچے اپنی مرضی سے پیدا کرے۔ بچوں کی پرورش اور گھر گرہستی میں شوہر بے چارہ نہ صرف اس کا ہاتھ بٹائے بلکہ وظیفہء زوجیت کی ادائیگی لیے بھی اس کی اجازت کا طالب ہو۔ بھائیوں کو بہنوں کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے حق سے بھی محروم کر دیا جائے۔ عاشق محبوباؤ ں کو دل کی ملکہ تو بنا کر رکھیں مگر ان کی بے اعتنائی پر ان کے اوپر تیزاب بھی نہ پھینک سکیں۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اگر اپنے حقوق کے تعیّن کی ذمہ داری کا اس صنفِ نازک کے ناتواں کاندھوں پر ڈالے جانا کس قدّر مضر ہے۔کیا آپ خواتین نے کبھی سوچا ہے کہ مذہبی قوانین کے پسِ پردہ کیسی مصلحتیں کار فرما ہوتی ہیں۔ اگر آپ خواتین اس قدر استعداد کی حامل ہوتیں کہ اپنے حقوق وفرائض کا تعیّن اور اپنے مسائل کا ادراک خود کرسکیں تو نہ صرف آپ کی شہادت مکمّل تسلیم کی جاتی، بلکہ والد کے ترکے میں بھی آپ کو بھائی کے برابرکا حصّہ دار قرار دیا جاتا۔ نہ صرف یہ کہ آپ کو امّت کی خلافت اور قوموں کی سیادت کا اہل تسلیم کیا جاتا، بلکہ نبوّت و امامت میں بھی آپ کو حصّہ ملتا۔ صاف ظاہر ہے کہ آپ میں کچھ تو ایسی کمزوری تھی کہ آپ کو اس سب سے محروم رکھا گیا۔ تو کیا یہ کم ہے کہ آپ کی کمزوریوں سے درگزر کرتے ہوئے ہم مردوں نے پھر بھی آپ کو نہ صرف آپ کے سارے حقوق دیے بلکہ آپ کو بڑھ کرمرتبہ دیا۔ مگر آپ میں چند جہنمی عورتیں اپنی صنف کو ان کے حقوق کے نام پر مردوں کے خلاف بہکانے چلی ہیں۔دیکھیے آپ کو کیا حقوق ملنے چاہییں۔ آپ کو اس معاشرے میں کیا مسائل درپیش ہیں۔ آپ کے جسم پر کس کی مرضی چلنی چاہیے۔ آپ کو معاشرے میں کیا کردار ادا کرنا چاہیے۔ کہاں آواز اٹھانی ہے اور کہاں آواز۔دبانی ہے۔ آپ اگر اپنے حقوق کا مطالبہ کرنے پر مصر بھی ہوں تو اس مطالبے کی حدود و قیّود کا تعیّن۔ یہ سب معمولی معمولی چیزیں آپ ہم مردوں پر چھوڑ کر ہمارے گھر کی شہزادی اور دل کی ملکہ بن کر رہیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

خواتین
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous ArticleTEST
Next Article سرطان کے مریض اور ہسپتال مافایا ۔۔ ڈاکٹر علی شاذف
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن

مئی 6, 2026

ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا

مئی 6, 2026

عورت کا جائیداد میں حصّہ۔ تنقید کیوں؟ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

اپریل 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم جولائی 5, 2026
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 5, 2026
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے جولائی 4, 2026
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات جولائی 4, 2026
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی جولائی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.