Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جولائی 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی
  • جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ : ملتان میں زیرِ علاج
  • زار سے ضمیر تک ۔۔روسی ناول کا اردو بیانیہ : محمد عمران کا کتاب کالم
  • قصّہ کلکتہ میں گذاری ایک مایوس رات کا : نصرت جاوید کا کالم
  • ژوب: کوئٹہ سے پشاور جانے والی بس کھائی میں گر گئی، 40 افراد ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»سرطان کے مریض اور ہسپتال مافایا ۔۔ ڈاکٹر علی شاذف
اختصاریئے

سرطان کے مریض اور ہسپتال مافایا ۔۔ ڈاکٹر علی شاذف

ایڈیٹرمارچ 12, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dr ali shazif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سرمایہ دارانہ نظام میں سب سے بڑی خرابی یہ ہے کہ اس نے ایک عام انسان کو صحت، تعلیم، روٹی، کپڑا اور مکان جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم کر دیا ہے۔ بنیادی صحت کی فراہمی ریاست کی اہم ترین ذمہ داری ہونی چاہیے لیکن بدقسمتی سے یہ شعبہ پرائیویٹ مافیا کے ہاتھوں میں چلا گیا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں بےانتہا بھیڑ ہے۔ پاکستان کے دل لاہور سمیت پورے ملک کے چھوٹے بڑے شہروں کے سرکاری ہسپتالوں کو غریب عوام کے علاج کے لیے بستروں اور دواؤں کی قلت کا سامنا ہے۔ یہاں آنے والے بدنصیب لوگ عام اور قابل علاج بیماریوں کے ہاتھوں دم توڑ دیتے ہیں۔ ایسے عالم میں یہ امید رکھنا کہ کینسر جیسے موذی مرض کا معیاری علاج ممکن ہو سکے گا، بےکار ہے۔

پچھلے دنوں ملتان میں ایک مشہور اور تجربہ کار ماہر امراض سرطان کو ان کی ایک مریضہ کے شوہر نے ٹانگ میں گولی مار کر زخمی کردیا۔

گولی مارنے والے شخص نے بعدازاں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو اپ لوڈ کی جس میں اس نے ڈاکٹر پر حملے کی وجوہات بیان کیں۔ میرے نزدیک اس کے اس عمل کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا لیکن اس نے جو کڑوی باتیں کیں وہ بہت حد تک درست تھیں۔
اس نے وڈیو میں بتایا کہ اس نے اپنی ساری جمع پونجی اپنی بیوی کے علاج پر لگا دی۔ یہ بات یقیناً درست ہوگی۔ چھوٹے سے چھوٹے سرطان کے پرائیویٹ علاج کا تخمینہ دس لاکھ روپے تک لگایا جا سکتا ہے۔ حملہ کرنے والے شخص نے بتایا کہ ڈاکٹر نے کیموتھیراپی کے ساتھ ساتھ شعاعیں بھی دیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس خاتون کے علاج پر ایک عام سرطان کی نسبت کہیں زیادہ سرمایہ لگا ہوگا۔ جب اس شخص کے پاس پیسے ختم ہو گئے تو وہ اپنی بیوی کو نشتر ہسپتال لے گیا جہاں بدترین حالات میں اس کا انتقال ہو گیا.
سرطان کی بیماری صرف ایک عام انسان کو بیمار نہیں کرتی بلکہ اس کے پورے گھر کو لے ڈوبتی ہے۔ سفید پوش افراد فٹ پاتھ پر آ جاتے ہیں اور مفلس ایڑیاں رگڑ رگڑ کر دم توڑ دیتے ہیں۔ اس بیماری اور اس کے علاج کے باعث مریض اور اس کے اقرباء شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ کینسر کے علاج کے بعد بھی انسان بہت سی ذہنی بیماریوں جیسے پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس سنڈروم کا شکار ہو سکتا ہے۔ ان حالات میں مریض اور اس کے گھر والوں کو ہمیشہ نفسیاتی مدد کی ضرورت رہتی ہے۔
ایک ماہر امراض سرطان اور سرطان کے مریض اور اس کے لواحقین کے درمیان عام طور پر ایک اعتماد کا رشتہ پیدا ہو جاتا ہے۔ یہ تعلق معالج کے ہمدردانہ رویے اور اچھے ماحول میں ہونے والی بہت سی ملاقاتوں کے نتیجے میں استوار ہوتا ہے۔ اس واقعے نے اس بدترین معاشی نظام کی قلعی کھول دی ہے۔ یہ وہ نظام ہے جس نے کینسر کے ہاتھوں مرنے والی خاتون کے لواحقین اور معالج کے درمیان بھروسے اور یقین کا تعلق بننے ہی نہیں دیا۔ مریضہ کا شوہر ذہنی دباؤ کا شکار ہو گیا اور اس نے معالج کو گولی مار دی۔

یہاں میں یہ نہیں کہوں گا کہ ڈاکٹر لالچی تھا۔ میں یہ بھی نہیں کہوں گا کہ اس شخص نے درست کیا۔ لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ موجودہ معاشی

نظام میں بنیادی خرابی موجود ہے۔ وہ خرابی ہماری زمین پر سرمائے کا راج ہے اور یہ تخت گرائے بغیر معاشی مسائل اور ان کے نتیجے میں پیدا ہونے والے دوسرے مسائل کا حل ناممکن ہے.

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کینسر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleچند جہنمی عورتیں اور جنتی مرد ۔۔ عمار غضنفر
Next Article جو گن نہیں گائیں گے مارے جائیں گے ۔۔ وسعت اللہ خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر علی شاذف کا طبی کالم : بچوں کا کینسر ، پیلییٹو کیئر اور ڈاکٹر شہزادی ریشم

مئی 18, 2024

ڈاکٹر علی شاذف کا طبی کالم : فنگس زدہ محرابوں والے خیراتی لٹیرےاور کینسر زدہ بچے

مارچ 13, 2024

ستمبر، بچوں کے سرطان کا عالمی مہینہ : ڈاکٹر علی شاذف کی خصوصی رپورٹ

ستمبر 7, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم جولائی 5, 2026
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 5, 2026
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے جولائی 4, 2026
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات جولائی 4, 2026
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی جولائی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.